Tag: پاک فوج کے جوانوں

  • لاہور میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کیلیے پاک فوج کے جوانوں کا گشت

    لاہور میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کیلیے پاک فوج کے جوانوں کا گشت

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت میں کوروناایس اوپیزپرعمل درآمدکےلیےپاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کردیا ، پاک فوج کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے پیغامات تحریر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کوروناایس اوپیزپرعمل درآمدکےلیےپاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کردیا، گلبرگ کے علاقے میں پاک فوج کے جوانوں نے گشت کیا۔

    پاک فوج کے جوان شہریوں کےایس او پیزپرعملدرآمدکرائیں گے، جوانوں کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کا پیغام بھی تحریر ہیں ، جس میں لکھا ہے کہ کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاقی وزارت داخلہ سےفوج کی خدمات طلب کی تھیں، جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کہ کورونا صورتحال پر ہونے والے اہم اجلاس کے بعد ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت ،کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم سندھ میں فوج تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔

  • الیکشن 2018:  عوام کا پاک فوج کے جوانوں / دیگر سیکیورٹی اداروں سے اظہارِمحبت

    الیکشن 2018: عوام کا پاک فوج کے جوانوں / دیگر سیکیورٹی اداروں سے اظہارِمحبت

    کراچی : انتخابات 2018 کے لئے پولنگ کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے والے شہری سیکیورٹی پر تعینات فوجی جوانوں  اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں سے اظہار محبت کررہے ہیں، وہیں اداروں کے جوان بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں پر امن طریقے سے ووٹنگ کاعمل پاک فوج کی نگرانی میں جاری ہے ، ووٹ کاسٹ کرنے والے شہری اپنے ساتھ پھول بھی لے کر آئے۔

    مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات جوانوں پاک فوج کے جوانوں کو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے عوام نے پھولوں کے تحفے دیئے جبکہ بچے بوڑھے مصافحہ کرتے رہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ اس بارفوجی جوانوں کی موجودگی میں تحفظ کا احساس مزیدبڑھا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جو بلا تعطل 6 بجے تک جاری رہے گا، 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    مزید پڑھیں:  عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

    بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ عوام اور مسلح افواج کے جوانوں کی آپس میں ملاقات ہو، پاکستان میں الیکشن 2018 ایک ایسا ہی موقع بن گیا ، ایسے میں عوام کی جانب سے اپنی مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے محبت کے ایسے مناظر دیکھنے میں آئے کہ دیکھنے والی آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔

    ماؤں نے فوج کے جوانوں کے ماتھے چوم لیے تو کہیں لوگ انہیں پھول پیش کرتے نظر آئے۔

    کہیں ٹریفک وارڈنز عوام کی مدد کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں تو کہیں رینجرز اہلکار پولنگ کے عمل کو عوام کے لیے آسان بنا رہے ہیں۔

    الغرض جہاں ایک جانب پاکستان ایک نئے جمہوری دور میں داخل ہورہا ہے وہیں عالمی دنیا کو ایک پیغام بھی جارہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام سماج کے دو الگ الگ شعبے نہیں بلکہ ایک مٹھی قوت ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔