Tag: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

  • بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    (1 اگست 2025): چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اترنے والے، منفرد اور مضبوط دوست ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی، پی ایل اے کے قومی دفاع، سیکیورٹی اور ترقی کے وژن کو سراہا اور پاک چین دوستی کو وقت کی ہر آزمائش میں پورا اُترنے والا، منفرد اور ناقابلِ شکست رشتہ قرار دیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کا اسٹریٹجک تعاون، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی ہے پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں بھائیوں کی طرح ہیں، پاک چین عسکری شراکت داری علاقائی استحکام کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    دوسری جانب چین کے سفیر نے تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے کردار کو سراہا، اُن کا کہنا تھا چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

    تقریب کا اختتام دونوں ممالک کی دوستی کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، جو ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    حسن خیل: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موثر کارروائی میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے 30 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یکم، 2 جولائی اور اور 3 جولائی کی درمیانی شب میں ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے تمام 30 خوارج مارے گئے۔

    آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، سیکورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو روکا۔

    ترجمان کے مطابق عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے "غیر ملکی پراکسیز” کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔

    سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا ترکیہ کی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا ترکیہ کی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلوچک اور اکساز کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔

    گلوچک میں کمانڈنگ آفیسر کی ترک بحریہ کے فلیٹ کمانڈر اور گلوچک نیول بیس کے کمانڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا، ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو جہاز کی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    اس موقعے پر پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے درمیان بحری مشق ماوی وطن کا انعقاد کیا گیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج میں باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بڑھانا تھا۔

     پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یمامہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور بحری تعلقات کو فروغ دیگا۔

  • آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مشکل کی ہر گھڑی میں اعتماد پر پورا اترے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مثالی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان سے تعاون پر چین سے تشکر کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب چینی وائس چیئرمین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی، چینی وائس چیئرمین نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کے عزم کی تعریف بھی کی۔

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے کہا کہ چین باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےکیلئے پر عزم ہے۔

    اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں ، آئی ایس پی آر

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب کرکے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں، کسی شہر کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ، اس بارے میں شہری محتاط رہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے جعلی تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں ، جنہیں آئی ایس پی آر سے منسوب کیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر نے کسی شہر کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا ۔

    سوشل میڈیاپرآئی ایس پی آر سے منسوب کرکے گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس جعلی ہیں ۔

    ترجمان نے ہدایت کی کہ شہری ان جعلی خبروں سے محتاط رہیں کیونکہ ان کا مقصد لوگوں میں الجھن اور ابہام پیدا کرکے ہراسگی پیدا کرنے ہے۔

      آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی اطلاعات کی تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔