Tag: پاک فوج کے شہداء

  • پاک فوج کے تین شہداء کی نماز جنازہ ادا

    پاک فوج کے تین شہداء کی نماز جنازہ ادا

    راولپنڈی : مادر وطن پر اپنی جان قربان کرنے والے پاک فوج کے 3 جوان نائیک عنایت، لانس نائیک عمرحیات اور سپاہی وقار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور پاک فوج کے سینئرافسران و جوانوں نے شرکت کی، شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج گروہ نے گزشتہ رات افغان بارڈر سے باجوڑ میں دراندازی کی کوشش کی سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

    کارروائی میں5خارجی موقع پر ہلاک اور 4زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سرحد باجوڑ میں خارجی دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران 4 خوارجی زخمی بھی ہوئے۔ خوارجیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔

  • پاک فوج کے شہداء کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کرلی گئی

    پاک فوج کے شہداء کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کرلی گئی

    اسلام آباد : ہائی لیول تحقیقاتی ٹیم نے پاک فوج کے شہدا کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شہدا کیخلاف منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔

    ایف آئی اے اور حساس اداروں کی جانب سے تحقیقاتی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی لیول تحقیقاتی ٹیم نے منفی پروپیگنڈا کرنیوالے754ٹوئٹ کی نشاندہی کر لی ہے اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی پرپیگنڈا کرنیوالوں میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 84افراد تحقیقات کا حصہ ہے اور 6 افراد کی پہلے سے شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 78 افراد کا ڈیٹا نادرا کو تصدیق کے لئے بھجوایا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات آگے بڑھائی جائے گی۔