Tag: پاک فوج

  • طوفانی بارشیں اور سیلاب: کراچی تا خیبر پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    طوفانی بارشیں اور سیلاب: کراچی تا خیبر پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    کراچی / پشاور / کوئٹہ: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر تک فوجی افسران و جوان طوفانی بارشوں میں ریلیف اور ریسکیو مشن پر مامور ہیں، پاک فوج کی جانب سے تمام کور ہیڈ کوارٹرز کو فوری ہدایات جاری کی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔

    ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے اور زیر آب علاقوں کو کلیئر کرنے کے لیے فوج کو انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت کی گئی تھی۔

    کراچی میں پاک فوج کی 388 ڈی واٹرنگ ٹیمز مصروف عمل ہیں، پاک فوج، رینجرز سندھ، ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی ٹیمیں انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں راولپنڈی کور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں ٹانک اور صوابی میں فلیش فلڈنگ کی صورتحال ہے، پشاورکور نے روڈ شندور چترال کو ٹریفک کے بہاؤ کے لیے کھولنے میں انتظامیہ کی مدد کی۔

    صوبہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں 400 افراد کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا، کوئٹہ کور نے ہر ضلع میں ایک رابطہ افسر مقرر کیا ہے۔ رابطہ افسر پی ڈی ایم اے اور سول انتظامیہ کے ساتھ آپریشن میں مصروف عمل ہے۔

    قراقرم ہائی وے، جگلوٹ اسکردو روڈ اور بابوسر شاہرائیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک تھیں جنہیں ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے، ایف سی این اے ٹروپس ضلع غذر میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔

  • پاک فوج کا نانگا پربت پرپھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن

    پاک فوج کا نانگا پربت پرپھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن

    گلگت : پاک فوج کا نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا نانگا پربت پرپھنسےکوہ پیماؤں کونکالنے کیلئےہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ ریسکیو ٹیم کا شہروز کاشف سے 19000 فٹ پر کیمپ 2 میں رابطہ قائم ہوا ، پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ موسم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پھنسے کوہ پیماؤں کی منتقلی کی کوشش کی جائے گی۔

    نانگاپربت پر پھنسے کوہ پیماؤں شہروزکاشف اورفضل علی کی محفوظ منتقلی کیلئے اقدامات جاری ہے اور کوہ پیماؤں کو بچانے کے لئے پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر، گراؤنڈ سرچ ٹیم مصروف عمل ہے۔

    پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے خراب موسمی حالات کے باوجود 2 ہیلی مشن اڑائے تاہم ہیلی کاپٹرز گھنے بادلوں اور زیادہ اونچائی کی وجہ سےکوہ پیماؤں کونہیں اٹھا سکے۔

    زمینی تلاش کی ٹیم پھنسے ہوئےکوہ پیماؤں کےقریب پہنچ چکی ہے ، زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ 2 سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

  • شدید گرمی کے دوران پاک فوج کے میڈیکل کیمپس قائم

    شدید گرمی کے دوران پاک فوج کے میڈیکل کیمپس قائم

    لاہور: صوبہ پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے دوران پاک فوج نے ہیٹ اسٹروک سینٹر اور فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں، کیمپ میں سینکڑوں افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فوج نے صوبہ پنجاب کے شہروں لودھراں اور بہاولپور میں ہیٹ اسٹروک سینٹر اور فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔

    میڈیکل کیمپس میں مقامی لوگوں کے لیے تمام طبی سہولیات میسر کی گئی ہیں، تربیت یافتہ ڈاکٹرزا ور طبی عملہ میڈیکل کیمپس میں متاثرین کا علاج کر رہا ہے۔

    ڈاکٹرز اور طبی عملے نے ریلیف سینٹرز میں بچوں کے لیے گڈی بیگز بھی تقسیم کیے۔

    او پی ڈی میں 444 بڑوں اور 151 بچوں سمیت کل 15 سو 78 افراد کا علاج کیا گیا، خواتین کی او پی ڈی میں 686 خواتین مریضوں اور 297 بچوں کا علاج کیا گیا۔

    پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اہل علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام کو سراہا۔

  • صحرائے چولستان میں خشک سالی، پاک فوج کا امدادی کیمپ سرگرم عمل

    صحرائے چولستان میں خشک سالی، پاک فوج کا امدادی کیمپ سرگرم عمل

    بہاولپور: صحرائے چولستان میں خشک سالی کی صورتحال کے باعث پاک فوج کا امدادی کیمپ سرگرم عمل ہے، پاک فوج کے دستے لوگوں کو پینے کا پانی اور ضروری طبی سامان فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صحرائے چولستان میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے طبی اور خشک سالی ریلیف کیمپ قائم کیا گیا، امدادی کیمپ میں عوام اور لائیو اسٹاک کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    بہاولپور کے علاقوں دراوڑ، بجنوٹ، مصری والا، پنواراں، احمد والا، نواں کوٹ، کہری والا، چنن پیر، دھوری، کالے پار اور موج گڑھ میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

    پاک فوج کے دستے لوگوں کو پینے کا پانی اور ضروری طبی سامان فراہم کر رہے ہیں، متاثرہ علاقے کے ساڑھے 4 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا اور 1 ہزار کٹس تقسیم کی گئیں۔

    1 ہزار راشن پیکج اور 3 ہزار فوڈ پیکج بھی لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔

  • پاک فوج کے ساتھ مضبوط تعلقات جاری رہیں گے: ترجمان پینٹاگون

    پاک فوج کے ساتھ مضبوط تعلقات جاری رہیں گے: ترجمان پینٹاگون

    واشنگٹن: پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات جاری رہیں گے، ترجمان پینٹاگون نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پینٹاگون جان کربی نے بریفنگ میں کہا ہے کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں، پاکستان کی اندرونی سیاست کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

    ترجمان پینٹاگون سے سوال کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی تبدیلی میں امریکا پر الزامات لگائے گئے ہیں، تاہم ترجمان جان کربی نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

    پاکستان نے امریکا اور بھارت کے حالیہ بیان کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

    جان کربی نے کہا پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ امریکا کے مضبوط ملٹری تعلقات ہیں، امید ہے پاک فوج کے ساتھ مضبوط تعلقات جاری رہیں گے۔

    ترجمان نے تسلیم کیا کہ پاکستان خطے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، انھوں نے کہا پاکستانی عوام خود اپنے ہی ملک کے اندر دہشت گرد حملوں کا شکار ہیں۔

  • پاک فوج میں نئی تاریخ رقم،  ہندو افسر کیلاش کمار کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج میں نئی تاریخ رقم، ہندو افسر کیلاش کمار کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر بن گئے، ہندو برادری کے سرگرم کارکن کپل دیو نے کیلاش کمار ترقی کو خوش آئند قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندو افسر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانیوالے پہلے ہندو افسر ہیں۔

    ہندو برادری کے سرگرم کارکن کپل دیو کی کیلاش کمار ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کےعہدے پر ترقی پر مبارکباد دی۔

  • پاک فوج کے زیراہتمام  تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلوں کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا

    پاک فوج کے زیراہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلوں کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا

    راولپنڈی: پاک فوج کے زیراہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلوں کا آغاز یکم نومبر سے لاہور میں ہوگا، مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلے لاہورمیں منعقد ہوں گے ، پاک فوج کےزیراہتمام مقابلےیکم سے7نومبرتک منعقد کیےجائیں گے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شریک ہوں گے ، عراق،اردن،فلسطین،سری لنکا، ازبکستان اور یو اے ای ، انڈونیشیا، مصراور میانمارمبصر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

    پاک فوج کے 121کھلاڑیوں پر مشتمل9 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ اردن ، سری لنکا،فلسطین اور یواے ای کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔

    ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب فورٹریس اور اختتامی تقریب ایوب اسٹیڈیم میں ہوگی، پہلے دو مقابلے 2016 اور 2018 میں لاہور میں منعقدہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقابلےاجاگرکرتےہیں پاکستانی پرامن ،کھیلوں سےمحبت کرنے والی قوم ہے، مقابلے ملک کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔

  • پاک فوج نے راکا پوشی پر پھنسے ہوئے تینوں  کوہ پیماؤں کو بچالیا

    پاک فوج نے راکا پوشی پر پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیماؤں کو بچالیا

    گلگت : پاک فوج نے راکاپوشی پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کوریسکیوکرلیا ، تینوں کوہ پیما 6900 میٹر کی بلندی پر کئی روز سے پھنسے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق راکا پوشی پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کوریسکیو کرلیا گیا ،ڈپٹی کمشنر نگر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پا ک فوج نے راکاپوشی ن میں پھنسے ہوئے 3 کوہ پیماؤں کو بچا لیا ہے، جنہں گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ہیڈ ریسکیو مشن اصغرعلی نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی پہاڑی پرجانےکےلےکلیئرنس درکارہوتی ہے، اگرمعاہدہ ختم ہوگیا تھا تو کوہ پیماؤں کوبتادیناچاہیے تھا، ایگریمنٹ نادراکےپاس پراسس میں تھا۔

    اصغرعلی کا کہنا تھا کہ بغیرایگریمنٹ راکاپوشی پرجانےکےخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، جی بی ٹورازم کو کارروائی کے لیے سفارشات دی ہیں، ان سےروائیلٹی لینے اور 5 سال پابندی کی سزا تجویز کی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے کوہ پیماوں نے راکا پوشی کی چوٹی سر کی تھی اور واپسی پر 6900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

  • پاک فوج کی کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

    پاک فوج کی کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

    راولپنڈی : کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کو یو این میڈلز دیئے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں پاک فوج کیجانب سے یو این فورس کمانڈرمہمان خصوصی تھے، اس رنگا رنگ تقریب میں سول وفوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پریڈ کے دوران انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کیلئے یو این میڈلز کا اعلان کیا گیا ، پریڈمیں چین ،انڈونیشیا،یوراگوئے کے یونٹس پاکستانی دستے کے ہمراہ تھے۔

    ترجمان کے مطابق تقریب میں مختلف نوعیت کی حربی مشقیں اور ثقافتی شو کاانعقاد کیاگیا اور پاک فوج کےامن دستوں نےچیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران بغیر اسلحہ لڑاکا ڈرلزاور ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا جبکہ فوجی بینڈز نے مسحور کن دھنیں بکھیریں۔

    خیال رہے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاک فوج اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والا ملک بن چکا ہے۔

  • گھوٹکی ٹرین حادثہ: پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل

    گھوٹکی ٹرین حادثہ: پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل

    گھوٹکی : پاک فوج نے ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا ، حادثے کا شکار ٹرین کاانجن اوربوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں اور ٹریک کی بحالی کیلئےاقدامات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ٹرین کا انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں، ضروری مرمت کے بعد ریلوے ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ حادثے کے 98زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے بیشتر زخمی شیخ زیداسپتال رحیم یارخان، سی ایم ایچ پنوعاقل میں زیرعلاج ہیں۔

    یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔

    بعد ازاں آرمی رینجرز کے جوانوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، دو ہیلی کاپٹر کے زریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، اس کے علاوہ امدادی سامان بھی جائےحادثہ پر پہنچایا۔