جنوبی کوریا کے شہر گِمچیون میں جاری 32 ویں ایشین جونیئر انڈویژول اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق کوریا میں 32ویں ایشین جونیئر انڈیویل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے 10 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ان میں سے 2 کا تعلق پاک فوج سے تھا۔
پاکستان آرمی کے نعمان خان نے بوائز انڈر 15 میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، چیمپین شپ میں 11 مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
جونیئر انڈویژول اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے والوں میں تھائی لینڈ، ایراق، ملیشیا، سری لنکا، انڈیا، ساؤتھ کوریا، ایران، متحدہ عرب امارات،کویت اور سعودی عرب کےکھلاڑی شامل ہیں۔
اس سے قبل بوائز انڈر-19 کیٹیگری میں تھرڈ سیڈ عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے وونگ ونگ کوئن کو 4-11، 6-11 اور 6-11 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔
سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بوائز انڈر-15 میں فرسٹ سیڈ نعمان خان نے بھارت کے ہرشل رانا کو 6-11، 5-11، 7-11 سے ہرایا تھا، جبکہ پاکستان کے احمد ریان خان نے ملیشیا کے ارمٰن مرزہ بن اشرف کو 7-11، 3-11، 3-11 سے با آسانی شکست دی تھی۔