Tag: پاک فوج

  • چترال میں سیلاب، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے: آئی ایس پی آر

    چترال میں سیلاب، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے: آئی ایس پی آر

    چترال: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج چترال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے علاقے گولین میں شدید سیلاب سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہو چکی ہے، پاک فوج سِول انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ٹویٹر پر آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کو خیموں اور راشن کی فراہمی بھی جاری ہے، میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرین کے علاج میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے کہ ضلع چترال کے علاقے گولین گول میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آ گیا تھا جس کی وجہ سے جنگل کے قریب واقع دیہات کو جزوی نقصان پہنچا، مقامی آبادی کے لوگ مکانات خالی کر کے قریبی پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے۔

    گلیشئر پھٹنے کے بعد آنے والے سیلاب کی وجہ سے علاقے میں سیاح بھی پھنس گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہم شیرہ علیمہ خان بھی سیلاب میں پھنس گئی تھیں جن کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا تھا۔

    زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

  • آرمی چیف کا نور الحسن کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

    آرمی چیف کا نور الحسن کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موٹاپے کے شکار نور الحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا گیا ہے کہ نور الحسن کے انتقال پر آرمی چیف نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں، باقی جو اللہ کی مرضی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور: موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا

    آرمی چیف نے موٹاپے کے شکار مریض کے لیے دعا بھی کی، کہا اللہ نور الحسن کے درجات بلند کرے۔

    خیال رہے کہ آج لاہور کے اسپتال میں موٹاپے کے شکار صادق آباد کے رہایشی نور الحسن کا انتقال ہو گیا ہے، نورالحسن کی 2 ہفتے قبل سرجری کی گئی تھی۔

    تاہم نور الحسن کی موت کے سلسلے میں یہ تنازع کھڑا ہو گیا ہے کہ اس کی موت کس وجہ سے ہوئی، ڈاکٹر معاذ کے مطابق اسپتال میں ڈلیوری کے دوران ایک خاتون انتقال کر گئی تھیں، خاتون کے لواحقین نے اشتعال میں آ کر اسپتال میں توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے نور الحسن سمیت دو افراد انتقال کر گئے۔

  • کپٹن کرنل شیرخان شہید کا 20واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    کپٹن کرنل شیرخان شہید کا 20واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    معرکہ کارگل میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا 20 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید یکم جنوری 1970 کو پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع صوابی کے ایک گاؤں نواں کلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر حاصل کیا۔

    کیپٹن کرنل شیر خان نے 14 اکتوبر 1994 میں پاک فوج میں شمولیت اختیارکی تھی۔ شیر خان شہید نے کارگل کی جنگ میں بے پناہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔

    انہوں نے اپنے مٹھی بھر جوانوں کے ہمراہ گلتیری کے مقام پر17000 فٹ کی بلندی پردفاعی نوعیت کے پانچ انتہائی اہم مورچے قائم کیے اورپھرانتہائی جانفشانی سے ان کا دفاع کرتے رہے۔

    بھارتی افواج نے کئی ناکام کوششوں کے بعد 5 جولائی 1999 کو دو بٹالین اور بھاری توپ خانے کے ہمراہ حملہ کیا اور ان کے ایک مورچے کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا۔ انتہائی بھاری گولہ باری کے باوجود شیر خان نے جوابی حملہ کیا اور اپنے مورچے کی قبضہ شدہ جگہ واپس چھین لی اور اسی جدوجہد میں ایک مشین گن کی گولیوں کی زد میں آگئے اور جام شہادت نوش کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی چھمب سیکٹرکے قریب دھماکے کی شدید مذمت

    وزیراعظم عمران خان کی چھمب سیکٹرکے قریب دھماکے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    وزیراعظم پاکستان نے دھماکے میں زجمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

    ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے، آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • شہباز شریف کا ایل او سی پر شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

    شہباز شریف کا ایل او سی پر شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مادرِ وطن پر قربان ہونے والے شہدا قوم کا فخر ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فوجی جوانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، پاک وطن کے شہدا نے ہر مرحلے پر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

    لیگی رہنما نے کہا ہم شہیدوں کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، اور قوم و وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

    خیال رہے کہ آج لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا ہوا جس میں پاک فوج کے پانچ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے جب کہ ایک فوجی اہل کار زخمی ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے، اور واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور شیر زمان شامل تھے۔

  • ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

    ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا ہوا جس میں پاک فوج کے پانچ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

    شہدا میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور شیر زمان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھمب سیکٹر پر ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے، آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن ، سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ، سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری پاک فوج کو دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا، سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری پاک فوج کو دے دی۔

    الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان انتخابی عملے کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاک فوج پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے تعینات ہوگی، پاک آرمی کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر 18 تا 21 جولائی تک تعینات رہیں گے۔

    قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورت حال بہتر رکھنے کے لیے پاک فوج کی اضافی نفری ریزرو رکھی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 12 جون کو الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات 18 روز کے لیے موخر کرتے ہوئے پولنگ 20 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ 2 جولائی کو ہونا تھی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاف کے مطابق تمام قبائلی اضلاع میں سرکاری ملازمین کے تقررو تبادلوں پر پہلے سے پابندی عائد ہے، 20 جولائی تک ان علاقوں میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم بھی شروع نہیں کی جاسکے گی۔

  • آرمی چیف کی 320 کلو وزنی شہری کی مدد کے لیے ہدایت

    آرمی چیف کی 320 کلو وزنی شہری کی مدد کے لیے ہدایت

    صادق آباد: ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد سے موٹاپے کے شکار ایک شہری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے بیمار نور حسن نے آرمی چیف سے مدد کی درخواست کی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صادق آباد کے شہری کی مدد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

    صادق آباد کے شہری نور حسن کا وزن 320 کلو گرام ہے، موٹاپے کے شکار شہری نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    موٹاپے کی بیماری کے شکار نور حسن کو فوجی ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نور حسن کو خصوصی ہیلی کاپٹر پر کل صادق آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر نور حسن کو لاہور منتقل کرے گا، نور حسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہے، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑا ہوا ہے۔ نور حسن نے ایئر ایمبولینس کے لیے درخواست کی تھی۔

    موٹاپے میں مبتلا شہری کو عام ایمبولینس پر منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا، لاہور کے نجی اسپتال میں نور حسن کا علاج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کی تھی، بچیوں نے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی، جویریہ اور روبا نے فوجی وردیاں پہن کر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

  • پاکستان سے سبک دوش آسٹریلوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاکستان سے سبک دوش آسٹریلوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستان سے سبک دوش ہونے والی آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے پاک آسٹریلیا تعلقات میں بہتری کے لیے سبک دوش ہائی کمشنر کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج سی پیک کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے: آرمی چیف

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن پاکستان میں 4 سالہ سفارتی خدمات کے بعد وطن واپس جا رہی ہیں، چند دن قبل انھوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی کی شکر گزار ہیں۔

    مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے، امن و امان میں بہتری کے لیے سب پُر امید ہیں۔

    دریں اثنا، آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین ویگیو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، چینی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکی تعریف کی، جب کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

  • پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے: آرمی چیف

    پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر  جنرل ہین ویگیو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایل اے کے مغربی تھیٹر کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی.

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا. چینی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکی تعریف کی.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/2371350473138400/

    چینی کمانڈرنے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار اور اقدامات کو سراہا. اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے پرعزم ہے.

    جی ایچ کیوآمد پر چینی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چینی کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، وطن کی خدمت کے عزم کا اعادہ

    یاد رہے کہ  12 جون 2019 کو   جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی، کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔