Tag: پاک فوج

  • شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ : پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئیں

    شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ : پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئیں

    شمالی وزیرستان : خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچا لیا، بس حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10مسافر زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں سیدگئی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرگئی تھی، بس حاثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10مسافر زخمی ہوئے۔

    حادثے کے بعد پاک فوج نے فوراًریسکیو آپریشن کرتےہوئےزخمی مسافروں کوکھائی سے نکالا، پاک فوج نےطبی امداد دینے میں ریسکیو اداروں کی مددکی،زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    اطلاع پر پاک فوج کا ریسکو اینڈپیرامیڈیکل اسٹاف جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا، پیرا میڈیکل اسٹاف نےزخمیوں کوابتدائی طبی امدادکےبعدڈی ایچ کیو اسپتال بنوں روانہ کیا۔

    امدادی کارروائی میں پاک فوج کے ساتھ ریسکو 1122 کی ٹیم بھی موجود تھی، علاقے کے لوگوں نے بروقت ریسکیو آپریشن اورامدادپر پاک فوج کاشکریہ ادا کیا۔

  • پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوج کسی بھی طرح کی شرپسندی سےآہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پاک فوج کے مزید جوان تعینات کر دیے گئے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانےوالے راستوں پرذمہ داریاں سنبھال لیں ساتھ ہی شاہراہ سرینگر کی سیکیورٹی بھی سنبھال لی ہے۔

    قانون کی عملداری کیلئے پاک فوج مقامی انتظامیہ کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے، فوج اسلام آباد میں کسی بھی طرح کی شرپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

    پاک فوج کے دستے نے 26 نمبر چونگی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ، رینجرز، ایف سی اوراسلام آباد پولیس بھی 26 نمبر چونگی پر تعینات ہے۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نےفوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ بھی جاری کیا تھا، مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے اور مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور تحویل میں لینے کے اختیارات ہوں گے جبکہ مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ  جاری

    اسلام آباد میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پاک فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کردیا گیا،صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کےتمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج نے سیکیورٹی سنبھالنے کے بعد گشت شروع کردیا۔

    ضلعی انتظامیہ نےفوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ بھی جاری کردیا، مراسلے میں کیا گیا کہ فوج کو صورتحال کشیدہ ہونےپرکارروائی کےتمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے گا اور فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور تحویل میں لینے کے اختیارات ہوں گے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔

    مراسلے کے مطابق شرپسندوں یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی، فوج پولیس کی عدم موجودگی میں ملوث افراد کو تحویل میں لے سکتی ہے۔

    وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فوج ایس سی او سمٹ کے دوران سترہ اکتوبر تک تعینات رہےگی، فوج کی تعیناتی آرٹیکل دوسوپینتالیس کےتحت کی گئی۔

    خیال رہے پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا اور دستے کل رات سے اسلام آباد میں سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

  • اگر نہ آسکوں تو ان پیسوں سے اپنا گفٹ خرید لینا، کیپٹن کا شہادت سے قبل بہن کو میسج

    اگر نہ آسکوں تو ان پیسوں سے اپنا گفٹ خرید لینا، کیپٹن کا شہادت سے قبل بہن کو میسج

    یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ کسی بھی قوم کی بہادری، جرات جذبہ ایمانی، ہمت اور خلوص کا امتحان میدان جنگ سے ہوا کرتا ہے، پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے کہ جس کی تاریخ مسلح افواج کی داستانِ شجاعت، بہادری اور جذبہ شہادت سے مزین ہے۔

    مقابلہ چاہے سرحد پار دشمن سے ہو یا وطن عزیز کے اندر چھپے دہشت گردوں سے، پاک فوج کے جوانوں نے ملی جوش و جذبے اور ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانیں داؤ پر لگا دیں، اے آر وائی نیوز  نے آج ان ہی شہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    یوم دفاع پر یادگار شہداء کراچی میں اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں شہداء کے لواحقین نے شرکت کی اور اپنے پیاروں سے ہونے والی آخری ملاقات یا گفتگو سے متعلق یادیں شیئر کیں۔

    اس موقع پر شہداء کے لواحقین کی باتیں سن کر سب کے دل بھر آئے اور آنکھوں سے بے اختیار آنسو چھلک پڑے۔

    حوالدار اعظم حسین شہید کی زوجہ اور صاحبزادی نے میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن حوالدار اعظم آپریشن ضرب عضب میں ڈیوٹی کیلئے گئے تو ان کے گھر دو جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی اور جس دن شہادت ہوئی تو وہی بچے ماہ کے ہوچکے تھے لیکن انہوں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا۔

    شہید کی بیوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب 2014 کیلئے ان کی پوسٹنگ میراں شاہ میں ہوئی تھی، جب مجھے ان کی شہادت کی اطلاع ملی تو میرے پیروں تلے زمین نکل گئی لیکن جب میں نے ان کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپٹا دیکھا تو مجھے اللہ نے صبر دے دیا۔

    کیپٹن عمر چیمہ شہید کی والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا ڈیوٹی پر دوسال کیلیے وزیرستان گیا تھا اور واپسی کیلئے صرف 7 دن باقی تھے کہ شہادت کی اطلاع ملی۔

    کیپٹن عمر چیمہ شہید کی بہن نے بتایا کہ وہ ایک بار ایک آپریشن پر جارہے تھے تو انہوں نے مجھے میسج کیا اور اپنے بینک اکاؤنٹ کا پن کوڈ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر میں نہ آسکوں تو ان پیسوں سے اپنے لیے گفٹ خرید لینا۔ یہ بات بتاتے ہوئے شہید کی بہن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

  • پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں، 181 دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں، 181 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : پاک فوج نے دو ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشنز میں 181 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق  2ماہ کے دوران پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی۔

    ملک بھر میں مختلف آپریشنز میں 181  دہشت گرد ہلاک جبکہ اکسٹھ کو گرفتار کیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلی جنس کارروائیوں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ناپاک منصوبے ناکام بنادیئے۔

    دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا،بلوچستان اورسندھ میں سات ہزار سات سو پنتالیس آپریشن کئے گئے، باجوڑ،دیراورچترال میں کم از کم بیس گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایاگیا۔

    بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑاگیا، جس کے بعد بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

    ژوب بارڈرسے دراندازی کرنے والےسات دہشت گردوں کوہلاک،دوکوگرفتارکیاگیا جبکہ ڈی آئی خان اور ٹانک میں آپریشن کے دوران بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انیس، لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں گیارہ دہشت گردہلاک کئے گئے۔

    پشین اورقلعہ عبداللہ میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتارکیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ، گولہ بارود،آئی ای ڈیز برآمد کی گئی۔

    کوئٹہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا محرم میں حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام بناکردہشت گردنیٹ ورک کاخاتمہ کردیا گیا۔

    دہشت گردتنظیم کالعدم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی، ناکامی چھپانے کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی نے قبائلیوں کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا گیا۔

  • پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور مثال

    پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور مثال

    پاک فوج نے میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور مثال قائم کردی، افواج پاکستان میں پہلی اقلیتی خاتون افسر ہیلن میری رابٹرس کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ جنہوں نے حال ہی میں بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی پائی وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی کرسچن خاتون ہیں۔

    پاکستان آرمی میں مذہبی ، لسانی اور جنسی تفریق سے قطع نظر فیصلے کئے جاتے ہیںجس کی ایک مثال ڈاکتر ہیلن ہے، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاکستان آرمی کی میڈیکل کور میں 26 سال سے بطور پیتھالوجسٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

    کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اعزاز سمجھتی ہیں، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاکستان آرمی میں بلا تفریق میرٹ کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی ترقی پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے لیے امید کی کرن ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے پاکستان کی پہلی مسیحی خاتون افسر کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔

  • سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

    سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

    پشاور میں پہلی بار نائٹ ٹورزم کا انعقاد ہونے جارہاہے ، جس میں عوام کو پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی پکوان اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں پاک فوج کے تعاون سے آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ اور ٹور دا پشاور کی جانب سے پہلی بارنائٹ ٹورزم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    اس ایونٹ میں عوام کو پشاور کے تاریخی مقامات کی سیرسمیت مقامی پکوانوں اورموسیقی سےلطف اندوزہونے کا موقع ملے گا۔

    نائٹ ٹورزم کے آغاز سے خیبرپختونخوا میں سیاحت کےشعبےکومزید تقویت ملے گی، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے قصہ خوانی بازارکی تزئین وآرائش کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

    پاک فوج خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات کی دوبارہ تزئین وآرائش کےحوالےسےخیبرٹریل کےمتعددمقامات پرکام شروع کر چکی ہے، جس میں مشن اسپتال چیپل، علی مسجد فورٹ وغیرہ شامل ہیں۔

    پاک فوج کی خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات کی بقا اورانکی سیاحت کے حوالے سےکی جانےوالی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

  • گلگت بلتستان میں پاک فوج کے بروقت بڑے ریسکیو آپریشن نے  نوجوان  کی جان بچا لی

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کے بروقت بڑے ریسکیو آپریشن نے نوجوان کی جان بچا لی

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کے بروقت بڑے ریسکیو آپریشن نے نوجوان مدثر حسین کی جان بچا لی، نوجوان کی اسکیئنگ کے دوران پھسل کر ایک ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہو گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج اپنی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی ترقی، سالمیت اور عوام کی خدمت کے لیے پاک فوج ہر دم کوشاں ہیں۔

    گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں پاکستان آرمی نے ریسکیو آپریشن کیا ، گلگت بلتستان میں پاک فوج کے بروقت بڑے ریسکیو آپریشن نے مدثر حسین کی جان بچا لی۔

    26 سالہ مدثر حسین برزل پاس کے قریب اسکیئنگ کر رہا تھا کہ پھسل کر ایک ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہو گئی، پاک آرمی کے بہادر جوانوں نے مدثر حسین کو ریسکیو کر کے منی مرگ میں واقع آرمی فیلڈ ہسپتال پہنچایا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

    نوجوان کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی ، جس کے علاج کیلئے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے سکردو پہنچایا گیا ، جہاں اس کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔

    مدثر حسین کے والد نے پاک فوج کی بروقت مدد اور ریسکیو آپریشن کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اسکیئنگ کرتے وقت گر گیا، جس سے اس کی ایک ٹانگ دو جگہوں سے ٹوٹ گئی، پاک آرمی کے جوان بروقت پہنچ کر میرے بیٹے کو ہسپتال لے گئے جہاں اس کو ابتدائی طبی سہولیات مہیا کی گئی۔

    ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے بیٹے کی ٹانگ میں راڈ لگے گی، جس کے لیے اسے اسکردو کی اسپتال لے جایا گیا۔

    مدثر حسین کے والد کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان میرے بیٹے کو ہیلی کاپٹر سے گلگت کے ہاسپٹل لے کر گئے اور وہاں اس کو طبی سہولیات دی گئی، پاک آرمی نے اس مشکل گھڑی میں بھی ہماری بھرپور مدد کی اور میرے بیٹے کی جان بچائی۔

    انھوں نے کہا کہ پاک آرمی ہماری ہر مشکل کو کو حل کرتی ہے اور ہماری مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے ، پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر بڑی قربانی دی اور میرے بیٹے کی جان بچائی، اللہ تعالی آرمی کی جوانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور کامیاب کرے۔

  • کراچی میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے پاک فوج کے اقدامات

    کراچی میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے پاک فوج کے اقدامات

    پاک فوج کے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا، بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

    پاک فوج نے بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشین گوئی کے مطابق ایڈوانس حکمت عملی تیار کر رکھی تھی، کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی۔

    پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا، بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا، پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ابھی بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی حد تک تیز بارشوں کا اسپیل ختم ہوگیا ہے، ہلکی اور معتدل بارش کہیں کہیں ہوسکتی ہے۔

    جمعہ کی صبح سیاہ بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ کراچی کا محاصرہ کیا تو لگا، بارش موسلادھار ہوگی، مگر ایسا ہوا نہیں، سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں ذرا تیز بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔

  • کراچی میں بارش، پاک فوج کے نکاسی آب کیلئے اہم اقدامات

    کراچی میں بارش، پاک فوج کے نکاسی آب کیلئے اہم اقدامات

    پاک فوج کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے اہم اقدامات کئے گئے، پاک فوج نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایڈوانس حکمت عملی تیار کر رکھی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ہونیوالی بارش کے نتیجے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، جبکہ پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز، پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی مسلسل جاری رکھی۔

    پاک فوج کی بروقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ اب بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانیکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے،صبح کے وقت 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کاسلسلہ اب ختم ہوچکا ہے، آج سے کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر کو لپیٹ میں لیں گی، جس سے موسم سرد ہوجائے گا۔

    ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے، سردی کی لہر اگلے 48 سے 72 گھنٹے تک شہر کو لپیٹ میں لئے رکھے گی۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق بارش کے بعدفضائی آلودگی میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے، ائیرکوالٹی انڈکس 58 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج 56 ویں نمبر پر آگیا۔