Tag: پاک فوج

  • ایل او سی پربھارتی فورسز کی فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑجواب

    ایل او سی پربھارتی فورسز کی فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑجواب

    راولپنڈی : بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کاپاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح سات بجکر چالیس منٹ پر شروع ہوا جووقفے وفقے سے جاری ہے۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے شاہ کوٹ سیکٹر پر فائرنگ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم فائرنگ سے سرحدی دیہاتوں میں خوف وہراس کی فضا ہے۔

    مزید پڑھیں: چھمب سیکٹر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے،پاک فوج کی بھارتی فوج کےخلاف دندان شکن جوابی کارروائی کرکے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادی تھیں۔

    مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری، خاتون شہید، سات شہری زخمی

    دو روز قبل بھی بھارتی فوج نے ہارٹ اسپرنگ، جند روڈ اور نکیال سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں بھارت کا بھی جانی نقصان ہونے کی اطلاعات تھی۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا بھرپور جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک،4 چوکیاں تباہ

    واضح رہے کہ بدھ کو ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا،جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چار چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید

    راولپنڈی : بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ایل اوسی پر پاکستانی علاقوں میں دو مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت 1شہری جاں بحق جبکہ7افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی نے ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چوپرار اور ہرپال سیکٹر میں پاکستانی علاقوں پرفائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نےبھر پور جواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ڈیرھ سالہ بچی ہانیہ اور محمد لطیف شہید جبکہ 7شہری زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیاگیا۔

    مزیدپڑھیں:بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

    خیال رہے کہ 22 اکتوبر کو بی ایس ایف نےایل اوسی پر متعدد پاکستانی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے دعویٰ کیا تھا تاہم پاکستان نے بھارت کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں:بھارتی افواج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

    یاد رہے کہ اسے قبل 21 اکتوبرکو بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستان رینجرز نے مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں تھیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔

  • رواں سال بھارت نے90مرتبہ ایل اوسی کی خلاف ورزی کی،نفیس ذکریا

    رواں سال بھارت نے90مرتبہ ایل اوسی کی خلاف ورزی کی،نفیس ذکریا

    اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ بھارت نے رواں سال نوے مرتبہ ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے سیزفائر معائدے کی خلاف ورزی کی۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور کنٹرول لائن پر دو مرتبہ بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارت نے رواں سال نوے سے زائد مرتبہ کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    مزید پڑھیں:لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑجواب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نےصبح ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیاتھا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،جوانوں سےملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا تھااور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کی تھی۔

  • لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑجواب

    لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑجواب

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہے،بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےباعث بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آج صبح ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی،جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزیدپڑھیں:بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

    ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔

    آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں:آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،جوانوں سےملاقات

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا تھااور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کی تھی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران پاک فوج کے جوانوں کا کہناتھا کہ ان کےحوصلے بلند ہیں اور وہ وطن کی خاطر جان بھی دیں گے لیکن وطن کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ پوری قوم جوانوں کی طرف دیکھ ری ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہرممکن تیاریوں کو یقینی بنائیں تاکہ لائن کنٹرول کے قریب موجود آبادیوں کو نقصان نہ ہو۔

  • پاک فوج نے ’’یوٹیوب چینل‘‘ لانچ کردیا

    پاک فوج نے ’’یوٹیوب چینل‘‘ لانچ کردیا

    راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سائبر ورلڈ میں نیا سنگین میل عبور کرتے ہوئے آفیشل یو ٹیوب چینل لانچ کردیا۔ اب پاک فوج سے متعلق تازہ ترین ویڈیوز، ملکی اور دفاعی نغمے آپ سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک پر پیجز سے ابتدا اور پھر وہاں سے ٹوئٹر تک کا سفر پاک فوج کے لیے آسان نہ تھا تاہم عوام کی محبت اور پاک افواج کے میڈیا ونگ کی کاوشوں نے یہ سفر کامیاب بنا دیا، انہیں کامرانیوں اور بدلتے وقت کے ساتھ خود کو ڈھالنے اور معلومات کے بہتے دریا میں پیش پیش رہنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور سائبر ونگ کی جانب سے یوٹیوب پر اب آئی ایس پی آر کا آفیشل چینل بھی لانچ کردیا گیا ہے۔

    یوٹیوب چینل پر آرمی چیف، پاک فوج، آپریشن، آئی ایس پی آر پروڈکشن کی وڈیوز اور دیگر مواد موجود ہے۔ چینل کے لانچ ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے آئی ایس پی آر کے اس اقدام کو سراہا اور مختصر وقت میں ہی ہزاروں افراد نے اس تک رسائی حاصل کرتے ہوئے سبسکرائب کرلیا۔

    اب پاکستانی عوام سمیت دنیا بھر کو سرحدی تنازع، آرمی چیف کے پیغامات، مختلف دوروں کی تفصیلات یا پھر آرمی کی کامیاب کارروائی کے لیے ادھر اُدھر نہیں جانا پڑے گا۔

    انٹر نیٹ نے جہاں لوگوں کی زندگی آسان بنائی ہے، وہی مختلف زاویوں سے پیدا کردہ جدت نے لوگوں کو اپنی جانب غیر معمولی انداز میں متوجہ بھی کیا ہے،موجودہ ترقیاتی یافتہ دور میں جہاں صرف سرحدوں ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی لڑی جاتی ہیں،انٹرنیٹ پر جاری سائبر وار، میڈیا وار نے دورِ حاضر میں جنگوں کے روایتی اصولوں کو ہر لحاظ سے تبدیل کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی پاک افواج، ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس پی آر کے آفیشل پیجز موجود ہیں تاہم عوام کو پاک فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے رسائی دینے کے لیے اس چینل کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

  • عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    کراچی : شہر قائد میں عزیزآباد سے پکڑا جانے والے جدید اسلحہ پاک فوج کے سپرد کردیا گیا،برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں پاک فوج کےآرڈیننس ڈپومنتقل کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہےسندھ پولیس کےپاس جدیدسہولیات نہ ہونے کےباعث اسلحے کی جانچ پڑتال کےلیےفوج کی مددلی گئی ہے۔سندھ پولیس ایس ایم جیز،راکٹ لانچر،بزوکا،جی تھری رائفل،ایل ایم جیز اوراینٹی ایئرکرافٹ گنزکی فارنزک نہیں کرسکتی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہرکاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے پاک فوج کے سپرد کر دیاگیا۔


    Karachi Large consignment of arms captured by arynews

    مزید پڑھیں: عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدارمیں برآمد کیا تھا۔

  • سماہنی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

    سماہنی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

    مظفرآباد: بھارتی فوج نے صبح سویرے بھمبر آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر آزاد کشمیر کےسماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھرصبح 4بجے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    بھارتی جارحیت پرپاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ صبح چار بجے سے چھ بجےتک جاری رہا۔

    اس سے قبل کل بھی بھارت کی جانب سے یکے بعد دیگرے کنٹر ول لائن پر تین مختلف مقامات پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز افتخار آباد،نیزہ پیر اور کیلر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑجواب دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید، وزیراعظم کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کو خاموش ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

  • کراچی والےپاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں،وسیم اختر

    کراچی والےپاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں،وسیم اختر

    کراچی : شہرقائدکے میئر اور ایم کیوایم رہنماوسیم اخترنےکہاہے کہ فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے عوام فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں دوران پیشی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

    وسیم اختر نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اورججز سے درخواست ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے غیرضروری استعمال کو روکا جائے۔

    کراچی کے میئر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کرانے میں 9 ماہ لگے اور گزشتہ 71 دنوں سے انہیں بلاوجہ بند رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے وسیع ترمفاد میں میرٹ پرضمانت پررہا کیا جائے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنی پاک فوج اورراحیل شریف کے ساتھ ہیں،بھارت اورمودی کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ناپاک عزائم نیست نابود کردیں گے،کراچی کے عوام آرمی چیف اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں متحدہ کے بانی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق بیان پر وسیم اختر نے کہا کہ انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔

  • کورکمانڈر پشاور کا پاک روس فوجی تاریخی مشقوں کا جائزہ

    کورکمانڈر پشاور کا پاک روس فوجی تاریخی مشقوں کا جائزہ

    راولپنڈی: پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں، آئی ایس پی آر نے مشقوں کی تصویریں جاری کردیں، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشق کے علاقوں کا دورہ کیا ۔

    تاریخ میں پہلی بار ہونے والی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں ، آئی ایس پی آر نے فوجی مشقوں کی تصاویر جاری کردیں جس میں فوجیوں کو مستعدی سے مشقیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشق کے علاقوں کا دورہ کیا، مشقوں کا جائزہ لیا اور روسی فوجیوں سے ملاقات کی۔


    مزید پڑھیں : پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ


     یہ مشقیں تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہیں، بھارت کی لاکھ کوشش کے باوجود روسی فوجی مودی کے سینے پر مونگ دلتے پاکستان پہنچے اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔

    پاکستان اور روس کے درمیان فرینڈ شپ دو ہزار سولہ مشترکہ فوجی مشقیں چوتھے روز میں داخل ہوگئیں ہیں، پہاڑوں پر جنگی مہارت کے مظاہرے دس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

  • ملک کےدفاع کےلیےقبائل حاضر ہیں،شازین بگٹی

    ملک کےدفاع کےلیےقبائل حاضر ہیں،شازین بگٹی

    کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کےلیے تیار ہیں۔

    بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی نے بلوچستان کے الحاق کے سلسلے میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا تھا،ان کے نظریے کے مطابق ہم مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کا دفاع افواج کے ساتھ قبائلیوں نے بھی کیا تھا لہذا اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے جبکہ اس وقت بیان بازی کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    مزیدپڑھیں: پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے،قبائلی رہنما

    واضح رہے کہ دو روز قبل چمن میں بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے۔