Tag: پاک فوج

  • شکر گڑھ پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    شکر گڑھ پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    شکر گڑھ  : بھارتی سکیورٹی فورسز نے شکر گڑھ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس پر چناب رینجرز نے بھرپور جواب دے کر دشمن کو خاموش کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے اپنی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر شکر گڑھ سیکٹر کو فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ جس سے ٹمبر چک اور کرول کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔

    بھارتی فوج کی کارروائی پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ تاہم بھارتی گولہ باری سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے أئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس پر پاک فوج بروقت کارروائی کر کے اس کا منہ توڑ جواب دیتی ہے۔

  • وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملکی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے واقعات، بھارتی وزیردفاع کے حالیہ جارحانہ بیانات اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں را کے ملوث ہونے کے شواہد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشن ضرب میں ہونے والی پیش رفت بھی زیرغور آئی۔

  • محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بن سکتاہے، آرمی چیف

    محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بن سکتاہے، آرمی چیف

    کوئٹہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف جنگ آج کیلئے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے ہے۔

     کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ایک محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بنا سکتاہے،آرمی چیف کاکہناتھا کہ جنگیں صرف افواج اکیلے نہیں لڑتی بلکہ پوری قوم کی جہدوجہدکی ضرورت ہوتی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان کودرپیش سکیورٹی خطرات کثیرالانوعیت اورہائی برڈساخت کے ہیں، روایتی ردعمل کے طریقے اب غیرمتعلقہ ہوچکے ہیں۔

     آرمی چیف نے ضرب عضب کی کامیابیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں شہری علاقوں کے ماحول میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن لڑائی کیلئے راہ ہموارہوئی۔

     انہوں نے کہا کہ سیاسی امن بامقصد اورمنطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،اس سے قبل آرمی چیف جب کوئٹہ پہنچے توکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیرخان جنجوعہ نے ان کااستقبال کیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم سے ملاقات

    اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، آپریشن ضرب عضب، قومی سلامتی کے امور، دہشت گردی میں را کے ملوث ہونے کے شواہد اورکراچی کی صورتحال سمیت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • شمالی وزیر ستان، فضائی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیر ستان، فضائی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک

    دتہ خیل : پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران  فضائی کارروائی کرتے ہوئے دتہ خیل میں پندرہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے ایک کارروائی میں پندرہ شدت پسند موت کے گھاٹ اتار دیئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج نے جیٹ طیاروں سے بمباری کرکے غیر ملکی سمیت پندرہ دہشت گرد موت کے گھاٹ اتاردیئے ۔

    بمباری سے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

  • آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا، جنرل راحیل شریف

    آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کا آپریشن جاری رہےگا۔

    یہ بات انہوں نے وادی تیراہ میں شہید ہونےوالے کیپٹن قاسم کی تدفین کے موقع پر کہی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےشہید کیپٹن کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    انہوں نے شہید کیپٹن کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، اس موقع پر مسلح افوا ج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کیپٹن کو سلامی پیش کی۔

    نماز جنازہ میں، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ سمیت اعلی فوجی حکام اور شہید کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔

  • پشاور: پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا، آئی ایس پی آر

    پشاور: پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا، آئی ایس پی آر

    پشاور:بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی ٹیمیں بحالی کےکاموں میں انتظامیہ کی مدد کریں گی۔

    پشاورمیں بارشوں سے ہونیوالی تباہی پر ٹوئٹر پر پیغام میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ایم ایچ میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جہاں ڈاکٹرزعلاج کیلئےموجودرہیں گے۔

     بحریہ ٹاؤن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے متاثرہ افراد کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی ہیں، جس میں موبائل اسپتال اور اسٹاف شامل ہے۔

     قائمقام صدر رضا ربانی اور وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور میں بارشوں سے ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نےصوبائی حکومت کومشکلات حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • آئی ایس پی آرکی سبین محمود کے بہیمانہ قتل پر مذمت

    آئی ایس پی آرکی سبین محمود کے بہیمانہ قتل پر مذمت

    روالپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس ادارے اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔

    ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے سبین محمود کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے ایک افسوس ناک واقعہ قرار دیا ہے۔

     

     انہوں نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کی جانب سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سبین محمود کے قتل کی تحقیقات کے لئے تفتیشی اداروں سے بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ واقعے کے ذمے داروں کو بے نقاب کرکے گرفتار انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی۔

    اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی ورکروں کی حفاظت کےلئے فوج کی نوبٹالین مختص ہوں گی۔

     

    سول آرمڈ فورسزکےچھ ونگ بھی سیکورٹی ڈویژن کاحصہ ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل کی سربراہی میں ہوگا۔

     

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    راولپنڈی: مسلح افواج مین اعلی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دئیے گئے۔

    لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل ڈی جی اسٹریٹجک پلا نز ڈویژن تعینات کر دئے گئے۔

    آرمی چیف کی منظوری سے لیفٹننٹ جنرل علی حیدرکو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا۔   لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان اور۔ لیفٹننٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاول پور تعینات کر دئیے گئے ۔