Tag: پاک فوج

  • پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    خیبر ایجنسی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو منتطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے امن یقینی بنائیں گے۔

    انہوں نے یہ بات خیبر ایجنسی کے دورے کے موقع پر کہی۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دینے والے مسلح افواج کے شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل برقررا رکھاجائے۔

    پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف قبائلی عوام کے کوششوں اور تعاون کو بھی سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردوں کو واپس ان علاقوں میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو بتایا گیا کہ خیبر ایجنسی اور وادی تیرہ کے ارد گرد مختلف آپریشنز میں دو سو ترسٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

    مفتل پاس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے تاہم پاک افغان سرحد کے قریب چند ایک مقامات پر مزاحمت کا سامنا ہے۔ آرمی انجینیرنگ یونٹ نے تین سو بانوے بارودی سرنگیں تلف کیں جبکہ آپریشن میں اب پینتیس جوان شہید ہوچکے ہیں۔

  • پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

    پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طائف میں انیس مارچ سے “صمصام فائیو″ مشقیں جاری ہیں جو معمول کا حصہ ہیں۔

     گزشتہ سال یہ مشترکہ مشقیں جہلم میں ہوئی تھیں۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاک فوج کے دو سو بانوے افسران اور جوان شریک ہیں ۔

     

  • حیات آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا کرنل شہید

    حیات آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا کرنل شہید

    پشاور: حیات آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاک فوج کے کرنل طاہر کو شہید کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق پشاور میں حیات آباد فیز تھری چوک شنوری مارکیٹ کے قریب کرنل طاہر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔

    نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے کرنل طاہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ان کی لاش تحویل میں لےکر حیات آباد میڈٖیکل کمپلیکس منتقل کردی ۔

    کرنل طاہر عظیم راولپنڈی میں تعینات تھے اور اپنے اہل خانہ سے ملنے پشاور آئے تھے،مقتول کے بھائیوں وقاص کو دوہزار چار اور شکیل کو دوہزار میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

     پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرلئے، پولیس کے مطابق کرنل طاہر کو نائن ایم ایم پستول کی تین گولیاں لگیں ۔

  • آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    لاہور : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آرمی میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میڈیکل کور نے قدرتی آفات سمیت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سب کو متحد ہو کر اپنا کردا ادا کرنا ہو گا، تا کہ قومی مقصد حاصل کیا جا سکے۔

    آخر میں انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں میڈلز اور اعزازات بھی تقسیم کئے۔

  • خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے فضائی کارروائی میں اکیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    دہشتگردی کی خاتمے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

    خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا۔

    سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اکیس شدت پسند مارے گئے۔

    شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

    کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں سمیت گولہ بارود کے ذخیروں کوبھی تباہ کیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق شدت پسند مختلف چیک پوسٹوں پر حملے اور دہشتگری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • آمر کہنے والوں نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا، پرویز مشرف

    آمر کہنے والوں نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا، پرویز مشرف

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ انہیں آمر کہنے والوں نے خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہے۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پراسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ ویمن ونگ کے زیر اہتمام تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا اقتدار میں آتے ہی خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کا فیصلہ تھا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ خاتون وزیر اعظم کے دور میں بھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں ملے۔

    سابق صدر نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی کا سہرا ان کے سر ہے۔

    پرویز مشرف نے کہا اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت کو رتبہ دینے کے بجائے منافقت دکھاتے ہیں، پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طالبات کی کارکردگی طلباء کی نسبت بہت بہتر ہے۔

  • پاک بری فوج کیلئے استنبول ایوارڈ کا اعزاز

    پاک بری فوج کیلئے استنبول ایوارڈ کا اعزاز

    اسلام آباد : پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پوری بری فوج کو استنبول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    ایوارڈ مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم کی جانب سے دیا گیا۔ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ انداز میں کارروائیوں کے اعتراف میں مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم کی جانب سے گزشتہ رات ایوان صد رمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب میں سعودی عرب ،ترکی،ایران،بنگلہ دیش،مصر ،آذر بائیجان ،ملائشیا اور سوڈان کے نمائندوں پر مشتمل مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم کی جانب سے پوری بری فوج کو استنبول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    فورم کا جلاس سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے،جبکہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس کے لئے پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور ترکی کے سینٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈی کی جانب سے تعاون کیا گیا۔

  • فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے، پرویز مشرف

    فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے، پرویز مشرف

     کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک آئینی اصلاحات، اور تیسری قوت کی ضرورت ہے ، آئین کوبچانے کے چکر آئین کو تباہ کیا جارہا ہے ، چار چار بار حکومتیں کرنے والوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا ہے ۔

    کریک کلب کراچی میں موجودہ حالات پر مولانا تنویر الحق تھانوی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ حکومتوں میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں اس لیے طاقت ور حکومت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے، فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے۔

     پرویز مشرف نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی حمایت کرتا ہوں، ملٹری کورٹس کا قانون پاس ہوگیا ہے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن فسادات کرانا چاہتے ہیں، بدامنی پھیلانے والے دشمن ہیں،ایک دشمن باہر سے آنے والے لوگ ہیں جو فرقہ واریت پھیلاتے ہیں،دوسرا دشمن اندرونی فسادات ہیں۔

    پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کریں گے،پاک فوج کی موجودگی میں ملک کو کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے،ملک میں سپریم کورٹ اور فوج کا کردار اہم ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں اب کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے ،کرپشن اور اقربا پروری بڑھ گئی ہے۔ چار ، چار دفعہ حکومتیں کرنے والوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا ہے۔

    ، تیسری سیاسی قوت بنانے کیلئے پاکستانی عوام کو جاگیا چاہیے ، پاکستان کا ستیاناس کرنے والوں کے بارے میں عوام کو سوچنا چاہیے ،تیسری سیاسی قوت بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ محض مزاق ہے، میں محب وطن ہوں پاکستان کی خدمت کی ہے۔

     پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں نئے اصلاحات اور تعمیر نو کی ضرورت ہے ،اصلاحات کیلئے آئینی ترامیم کرنا ہوں گی ، دو ، تہائی اکثریت والی حکومت کبھی بھی قائم نہیں ہوگی، اس کا انتظار نہ کیا جائے۔

  • تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    اسلام آباد: صدر پرویز مشرف نے کہا ہےتبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی پھر پورے ملک میں تبدیلی آئےگی، چترال کے عوام اےپی ایم ایل کے کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

     اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ جو لوگ غلط وعدے کرتے ہیں، وہ کرتے کچھ نہیں انتخابات کے بعد پانچ سال کے لئے غائب جاتے ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں متعدد بار گلگت اور چترال کا دورہ کیااور گلگت بلتستان اور چترال بےشمار ترقیاتی کام کرائے۔

    پرویز مشرف کا ہنا تھا کہ انہوں نے جو منصوبے ا نکے دور میں جاری تھے وہ مکمل نہیں کرائے گئے۔

    سابق صدر نے کہا کہ ہرادارے کا فرض بنتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کےلئے کردار ادا کرے،جن لوگوں نےتین چار مرتبہ حکومت کی انہیں کتنی بارآزمائیں گے۔

  • سانحہ پشاور کا ایک اوراہم ملزم تاج محمد گرفتار، آئی ایس پی آر

    سانحہ پشاور کا ایک اوراہم ملزم تاج محمد گرفتار، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور میں ملوث ایک اور اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ ایک قیامت صغری کا منظرتھا، اس المناک واقعہ میں کا مبینہ اہم ملزم تاج محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

     آئی ایس پی آر کےترجمان  کے مطابق تاج محمد اسکول پر حملہ کرنے والے دوسرے گروپ میں شامل تھا۔

    ملزم کو پشاور کے قریب سے گرفتار کیا گیا، تاج محمد پواکئی نامی گاؤں میں آئی ڈی پیز کیمپ میں آئی ڈی پی کے طور پر مقیم تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے پہلے گروپ کی قیادت عتیق الرحمان کررہا تھا۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق تاج محمد نے دوہزار آٹھ میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم شمالی وزیرستان اور پشاور میں کئی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔