Tag: پاک فوج

  • موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، پرویز مشرف

    موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، پرویز مشرف

    مٹیاری: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، انشاء اللہ عوام کی مدد سےجلد ملک میں آل پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ہوگی اور ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی حکومت قائم ہوگی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ورکرکنوینشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے دورے میں ملکی خزانہ بھرا ہوا تھا اور ملک ترقی پر گامزن ،عوام خوشحال اور ملک بھر میں امن تھا مگر میاں نواز شریف نے ملک کی حکمرانی سنبھالتے ہی ملکی خزانہ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کرکے ملک کا دیوالیہ کردیااور ملک کے نام پر بیرون ممالک کے آگے کشکول اٹھاتے بیھک مانگنا شروع کردیا ۔

    عمران اور قادری کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت سے ظاہر ہورہا ہے کہ ملک کی عوام حکمرانوں سے خفا ہے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن ملک بھر میں اپنی ورک تیز کردیں کیونکہ ملک میں انقلاب آنے والا ہے اور ملک میں عوامی حکومت بنے گی اور ظالم حکمرانوں سے حساب لیا جائیگا۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلز پاٹی سندھ میں سالوں سے حکمرانی کرتی آرہی ہیں مگر سندھ میں کوئی بھی ترقی نظر نہیں آرہی کراچی سمیت اندرون سندھ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتاہے،سندھ کا نوجوان ڈگریاں لیکر دربدر پھررہاہے اور پیسوں کہ عیوض نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں عمران خان کے لاڑکانہ جلسے میں سندھ کے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کرکے انہوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف اپنا فیصلہ دیدیا ہے۔

  • آئی ڈی پیزکی واپسی کیلئےتیاریاں جاری ہیں،میجرجنرل جمیل اختر

    آئی ڈی پیزکی واپسی کیلئےتیاریاں جاری ہیں،میجرجنرل جمیل اختر

    بنوں : متاثرین وزیرستان کےعمائدین اور پاک فوج کا گرینڈ جرگہ بنوں میں منعقد ہوا۔میجر جنرل جمیل اختر راؤ نے کہا کہ وزیرستان سمیت دیگرقبائلی علاقوں کو پرامن بنانےکےلئےپاک فوج نےقربانیاں دیں،آئی ڈی پیز کی واپسی کےلئےتیاریاں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں متاثرین وزیرستان کے مسائل اور ان کے حل سےمتعلق عمائدین اور پاک فوج کاگرینڈ جرگہ ہوا۔جرگے سے خطاب میں میجر جنرل جمیل اختر راؤ کا کہنا تھا کہ اب تک وزیرستان متاثرین میں چار ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

    باون ہزار روپے فی خاندان دیئے گئے ہیں جبکہ چھتیس ہزار ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔ڈھائی لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ بکا خیل کیمپ میں شیلٹر اسکول،حجرے اوراسپورٹس گراونڈ بنائے گئے ہیں۔

    راشن کے حصول کو آسان بنانے کےلیے تین مزید ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کھولے جارہے ہیں۔سینئر فوجی افسرنےبتایا کہ شمالی وزیرستان میں بارود کی فیکٹریاں متاثرین کی واپسی سے پہلے کلیئر کی جارہی ہیں۔ اور وہاں دہشت گردوں کو پھر کبھی واپس نہیں آنے دیں گے۔

  • وزیردفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات

    وزیردفاع خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی شعبےمیں تعاون بڑھانےکےمعاہدےپر دستخط ہوگئے، وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں دونوں ممالک میں دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔ پاکستان اورروس مضبوط تعلقات، علاقائی امن اور استحکام میں مدد فراہم کرینگے، ان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کےفروغ کے لئے روس کےاقدامات قابل تعریف ہیں۔

    روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوگئی جو ان دنوں اکتالیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں ، ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

  • خیبرایجنسی میں 10 دہشت گردوں نےپاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    خیبرایجنسی میں 10 دہشت گردوں نےپاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    خیبرایجنسی :آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دس دہشت گردوں نےپاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کیلئے خیبرایجنسی میں خیبرون آپریشن میں مصروف ہے، آپریشن کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد ہتھیارڈال چکے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیارڈالنے والے دہشت گردوں میں بیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتیجے میں خیبر ایجنسی جانے والے دہشت گردوں کے سدباب کیلئے پاک فوج نے آپریشن خیبرون شروع کر رکھا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔

  • پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد: آئی ایس پی آرکی فلم”ڈیفنڈر”نے بہترین فلم کاایوارڈ جیت لیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی فلم”ڈیفنڈر”نے روم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خوشخبری ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو سنائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کامیاب ڈاکومینٹری بنانے پر آئی ایس پی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایوارڈ جیتنا پاکستانی قوم کیلئےقابل فخرلمحہ ہے۔ عاصم باجوہ کے بقول دستاویزی فلم "ڈیفنڈر”تیارکرنیوالی ٹیم نے ہی ایوارڈ وصول کیا ہے۔

    فلم ڈیفنڈر کی ٹیم میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اورمیجرعمران رضا شامل ہیں۔

  • شمالی وزیرستان :پاک فوج کی فضائی کارروائی ، 33دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان :پاک فوج کی فضائی کارروائی ، 33دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:  تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں تینتیس دہشت مارے گئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، آج صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک فضائیہ نے جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کمانڈر سیف اللہ سمیت تینتیس دہشت گرد مارے گئے ۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج تسلسل کے ساتھ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک خطرخواہ کامیابیاں ملی ہیں ۔

    دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کےلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

  • تبدیلی نہ آئی تو ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں، پرویز مشرف

    تبدیلی نہ آئی تو ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں، پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ دھرنے والے تبدیلی مانگ رہے ہیں اگر تبدیلی نہ آئی تو میں ملک کا مستقبل تاریک دیکھتا ہوں۔

    جنوبی پنجاب کے ضلعی عہدیداران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں خراب حالات دیکھ کر امیدوں کسیاتھ واپس آٰیا تھا۔ 2013 کے انتخابات میں سب کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے حتیٰ کہ الیکشن کمیشن کے لوگوں نے بھی کہہ دیا ہے جس کے باوجود بھی دھاندلی کیبعد حکومت میں آنے والے لوگوں کا حال آپ کے سامنے ہے۔ ملک میں سیاسی محاذ آرائی کا سماں ہے۔ صحیح وقت پر قانونی پیچیدگیوں کو پورا کرنے کیبعد اپنی پارٹی کو لے کر لوگوں کی مدد کروں گا۔ جبکہ انہوں نے پارٹی عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپسی اتفاق برقرار رکھیں اور مڈٹرم الیکشن اگر ہوتے ہیں تو ہمیں زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

  • خیبرایجنسی: پاک فوج کی فضائی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: پاک فوج کی فضائی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: نواحی علاقے سنداپل میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کے دوران انیس دہشتگرد ہلاک کردیئے ہیں۔

    خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہیں، آج صبح کی گئی تازہ فضائی کارروائی میں انیس دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

  • جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےپاکستان کے دورے پرآئے اٹلی کےہم منصب نے ملاقات کی ہے۔

    اٹلی کے آرمی چیف نےجنرلز ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کثیر النوعیت چیلجنز سے نبرد آزما ہے،اطالوی آرمی چیف نےکہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کےلیے مثبت کردار ادا کررہےہیں۔

  • متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    فاٹا: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں سے شدت پسندی کی طرف رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔فاٹامیں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کے اہم سیکشن کا افتتاح کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

    انہوں نےہدایت کی کہ متاثرین کی بحالی اورتعمیرنوکاعمل جلدازجلد مکمل کر لیا جائے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے قبائلی علاقوں میں عوام کا میعار زندگی بلند ہوگا۔

    انہوں نےکہاکہ فاٹا میں ترقی فوج کا ترجیحی ٹاسک ہے۔پاک فوج نے فاٹا ایک سو اٹہتر منصوبے مکمل کیے