Tag: پاک فوج

  • لاہور:تھرمتاثرین اورآئی ڈی پیز کی امداد ،پاک فوج کے 11ٹرک روانہ

    لاہور:تھرمتاثرین اورآئی ڈی پیز کی امداد ،پاک فوج کے 11ٹرک روانہ

    لاہور : پاک فوج نے تھر اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے لاہور سےامدادی سامان کے گیارہ ٹرک روانہ کر دئیے ہیں،تھر میں قحط سے متاثرہ علاقوں اور شمالی وزیرستان میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    سات ٹرکوں میں اڑسٹھ ٹن سامان تھر کے لئے روانہ کیا گیا۔ اور چارٹرکوں میں نو ٹن سامان شمالی وزیرستان بھجوایا گیا۔ بریگیڈیئر مظہر اقبال کیانی کمانڈر لوجسٹکس لاہور میں قائم کئے گئے پاک فوج کے کیمپوں میں مخیر حضرات اور طالبعلم بھی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہے ہیں۔

     لاہور کے آرمی ریلیف کیمپس سے اب تک ایک سو ستاسی ٹرک سامان ملک کے مختلف متاثرہ علاقوں میں بھجوایا جا چکا ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے ان کے دفتر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک اور خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    وزیراعظم نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی حکمت عملی اور  آپریشن ضربِ عضب کی کامیاب کارروائیوں کو کو سراہتے ہوئےکہا کہ انسداد دہشت گردی کےادارے نیکٹا کوفعال کرنا ہوگا،

    نوازشریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کےخاتمےکاپختہ عزم رکھتی ہے،دہشت گردوں کے خاتمےکیلئےجامع اورمؤثرحکمت عملی اپناناہوگی، وزیراعظم اور آرمی چیف کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی اور قومی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی امورپر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • سرگودھا میں دوگروپوں میں تصادم، 2افراد 7 زخمی

    سرگودھا میں دوگروپوں میں تصادم، 2افراد 7 زخمی

    سرگودھا: یوم عاشور پر نکالے گئے جلوس میں دو مخالف گروہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ساتھ افراد ذخمی ہوگئے۔

    سرگودھا میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے گئے ماتمی جلوس میں دو گروہوں کے درمیان اچانک تصادم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ تصادم سے سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتام منتقل کردیا گیا، دو افراد کی ہلاکت کے بعد مشتعل شہری سڑکوں پرآگئے۔جنہوں نے گاڑیوں پرپتھراؤ اور احتجاج شروع کردیا، صورتحال پرقابوپانے کیلئےفوج طلب کرلی گئی۔

    واقع کے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پاک فوج نے صوتحال کو دیکھتے ہوئے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

     

  • دہشت گردی کےخاتمےکےلئےمتحد ہیں،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردی کےخاتمےکےلئےمتحد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کاکہناہے واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب قوم کے جذبے کی عکاس ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے سربراہ میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ میں کہا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب کے شرکا میں روایتی جوش وخروش دیکھا گیا۔جو قوم کے جذبات کی عکاسی کرتاہے۔

     

  • کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل راحیل شریف

    کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگااور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوج کا مقصد پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خفیہ اداروں کے تعاون سے ملک میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اتحاد اور امید کی علامت ہے اور خطرات اور قدرتی آفات کے دوران فوج عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ آرمی چیف نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تاریخی لمحات کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

    تقریب میں جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک فوج کے دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔تقریب میں بارہ سو کیڈٹس پاس آؤٹ ہورہے ہیں، جن میں تیس خواتین بھی شامل ہیں۔

  • پاک فوج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئےتیار ہے،سرتاج عزیز

    پاک فوج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئےتیار ہے،سرتاج عزیز

    اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کےلیے مکمل طورپرتیار ہے، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس منعقد ہوا ۔

    جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے ، تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پاک فوج مکمل طورپرتیار ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت نے جارحیت کا سلسلہ تیس دسمبر دوہزار تیرہ کو شروع کیا جو چھ اکتوبر کو شدت پکڑگیا،ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشمیرکے مسئلے پر مذاکرات میں کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جائےگا۔

  • بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: بھارت کی جانب سے یکم اکتوبر کے بعد سےکنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اُس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں بھارت کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی راولاکوٹ میں کی گئی ہے ،فائرنگ سے موری گاؤں کا ایک رہائشی سترسالہ ولی محمد زخمی ہوگیا۔ راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا فوری اورموثرجواب دیا گیا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،پاک فوج کا بھرپورجواب

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،پاک فوج کا بھرپورجواب

    سیالکوٹ :لائن آف کنٹرول پرکوٹلی سیکٹرکےقریب بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ چار روزسےجاری ہے۔ بھارتی فوج نے آج لائن آف کنٹرول پرکوٹلی سیکٹر کےقریب بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی۔

    پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔ دوروز قبل بھارتی فوج نے باغ کے قریب بیدوری سیکٹر میں فائرنگ کی تھی۔

    پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر طور پر جواب دیا اوربھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

  • پاک فوج ہرقسم کی جارحیت اورخطرات سے نمٹنےکیلئے تیارہے، راحیل شریف

    پاک فوج ہرقسم کی جارحیت اورخطرات سے نمٹنےکیلئے تیارہے، راحیل شریف

    کھاریاں : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت اور خطرات سے نمٹنے اور اس کو شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

    کھاریاں میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور پاک فوج کو دنیا بھر میں اپنی کامیابیوں اور قربانیوں کی بناء پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قیمت پرمادرِوطن کا دفاع یقینی بنائے گی، انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے قومی مرکزمیں مسلح افواج اورپیرا ملٹری فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جدید خطوط پرتربیت کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

    انھوں نے کہا کہ اس ادارے میں تربیت کے دوران دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز، ہر قسم کے علاقہ جات بشمول جنگل، دریا اور دشوار گزاردیہی علاقوں میں کثیرالنوعیت چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شامل ہوں گی۔

     پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر تربیتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا، کور کمانڈر منگلا لیفٹینٹ جنرل طارق خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • شمالی وزیرستان: فضائی کارروائی، مزید 19دہشتگرد مارے گئے

    شمالی وزیرستان: فضائی کارروائی، مزید 19دہشتگرد مارے گئے

    شمالی وزیرستان: آپریشن ضربِ عضب جاری ہے، پاک فوج کی فضائی کارروائی میں مزید انیس دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں پرعضب کی تیز ضربوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کےجوان آپریشن ضربِ عضب میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ فضائی کارروائی میں انیس دہشتگردوں کوانجام تک پہنچا دیا گیا ہے، کارروائی غلام خان، گربازاورپشت زیارت کےعلاقوں میں کی گئی۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کو سوروزسے زائد ہوگئے ہیں، اس دوران سینکڑوں دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردی کے کئی ٹھکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے بیشترعلاقوں کا کنٹرول حاصل کرکے دہشتگردوں کے فرار کی راہیں مسدود کردی ہیں۔