Tag: پاک فوج

  • آپریشن ضرب عضب،تازہ کارروائی میں30دہشتگرد ہلاک، 6ٹھکانے تباہ

    آپریشن ضرب عضب،تازہ کارروائی میں30دہشتگرد ہلاک، 6ٹھکانے تباہ

    شمالی وزیرستان: جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی تازہ کارروائی کے دوران تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز نے مستقل پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مرسی خیل اورکامشم کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں تیس شرپسند مارے گئے جبکہ چھ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    اس سے پہلے میران شاہ سمیت شمالی وزیرستان کے کئی علاقوں کودہشت گردوں سے کلئیر کرایاجاچکا ہے، فورسز کی اب تک کی کارروائیوں میں سات سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں اور اُن کے سو سے زائد ٹھکانوں کو ملیا میٹ کردیا گیا۔

  • اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا، نوازشریف

    اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کوختم کرنےکیلئےشروع کیاگیاہے، میرعلی میں آپریشن کی کامیابی مسلح افواج کےعزم کی دلیل ہے، افواج پاکستان شمالی وزیرستان کودہشت گردوں سےپاک کریں گی۔

  • پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پندرہ جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

    میرانشاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کےمزیدپانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ آٹھ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب میں اب تک پانچ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ، دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ اور بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش بھی قدمی شروع کردی ہے ۔

  • آئی ڈی پیز میں12ہزارٹن راشن تقسیم ہوگیا ہے، میجر جنرل اختر راؤ

    آئی ڈی پیز میں12ہزارٹن راشن تقسیم ہوگیا ہے، میجر جنرل اختر راؤ

    بنوں : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اختر راؤ نے کہا ہے کہ اب تک ساڑھے نو لاکھ آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، جس میں سے چھ لاکھ کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    بنوں میں میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے آئی ڈی پیز کو باہر نکالا، انہوں نے بتایا کہ ساڑھے نو لاکھ آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن جبکہ چھ لاکھ کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    میجر جنرل اختر راؤ کا کہنا تھا کہ اب تک آئی ڈی پیز میں بارہ ہزار ٹن راشن تقسیم ہو گیا ہے، پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد کے حوالے سے بیرونی این جی اووز کو ویلکم کرینگے اور انہیں ہر طرح کی سہولیات دینگے۔

    مییجر جنرل اختر راؤ نے بتایا کہ آئی ڈی پیز کے حوالے سے ہم نے اپنے منصوبے کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔

  • آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں بمباری کے نتیجے میں غیرملکیوں سمیت مزید اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے،چھ مزید ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    آپریشن ضرب عضب کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں کے مزید چھ ٹھکانے تباہ کردیئے، کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج بویا اور دیگان پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرچکی ہے، جو دہشتگردوں کے اہم مراکز کے طور پر جانے جاتے تھے، میرعلی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہیں۔

  • دہشتگردوں کا ایسا خاتمہ ہوگا کہ انکی واپسی ناممکن ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشتگردوں کا ایسا خاتمہ ہوگا کہ انکی واپسی ناممکن ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لاہور : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نےکہا ہےمیر علی میں بھی زمینی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے امدادی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیرستان میں ملکی اور غیر ملکی اسلحہ کے ذخائر سے اندازہ ہوتا ہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں تھے، میرانشاہ میں مزاحمت ہوئی، میر علی میں تازہ جھڑپ میں طالبان کمانڈر سمیت سات دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ابتک شمالی وزیرستان متاثرین میں ایک ارب روپے کی امدادی اشیاءتقسیم کی جاچکی ہیں، تاہم اب متاثرین کو جوتوں، کپڑوں اور پانی کی ضرورت ہے، اٹھائیس غیر سرکاری تنظیموں میں سے پانچ کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ علی حیدر گیلانی اور دوسرے مغویوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، افغانستان کی جانب سے گولہ باری پر بات چیت جاری ہے تاہم پاکستان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے کوئی دہشت گرد افغانستان نکل چکا ہو تو الگ بات اب فوج نے انہیں ہر طرف سے گھیر لیا ہے۔

  • آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں مزید تیز کردیں ہیں، میرعلی، دتہ خیل میں تربیتی مراکز پر پاک فوج کے کامیاب حملے جاری ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، دہشتگردوں کے اہم تربیتی اور منصوبہ بندی مراکز آپریشن کی زد میں آگئے، ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقے خیسور اور خوشحالی میں پاک فوج کی کامیاب پیش قدمی کے بعد اہم تربییت گاہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

    ہر گزرتے دن فوجی دستے پاک سر زمین سے شرپسندوں کے ناپاک وجود کو مٹا رہے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ہونے والی فوجی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے زمین بوس کردیئے گئے۔

    پندرہ جون سے جاری فضائی کارروائی میں لگ بھگ ساڑھے چار سو ملکی و غیر ملکی دہشت گرد،ایک سو پانچ سے زیادہ ٹھکانے صفحہ ہستی سے مٹائے جا چکے ہیں، خاک وطن پر جان قربان کرنے والے جوانوں کی تعداد بھی بیس سے زیادہ ہوگئی ہے۔

  • شمالی وزیرستان:دودہشت گردوں نے خود کودھماکے سے اڑالیا

    شمالی وزیرستان:دودہشت گردوں نے خود کودھماکے سے اڑالیا

    شمالی وزیرستان :پاک فوج کےنرغے میں آنے والےدودہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں خودکودھماکے سے اڑالیا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نےضرب عضب آپریشن میں دہشت گردوں کےگرد گھیرا تنگ کردیا۔دہشت گرد پکڑے جانے کے خوف سے خودکودھماکوں سے اڑانے لگے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق دیگان میں مسلح افواج نے خودکش حملہ آوروں کو گھیرے میں لیا تو دو دہشت گردوں نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا۔سیکیورٹی فورسز نے میرعلی میں کارروائی کرکے تیرہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا جن میں سےاکثریت غیرملکیوں کی ہے،اس دوران دھماکاخیزمواد سے بھری دوگاڑیاں بھی سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لیں اور ایک ازبک سمیت تین دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ مسلح افواج کے فضائی حملوں میں شدت پسندوں کی سات کمین گاہیں تباہ کردی گئیں۔