Tag: پاک فوج
-
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا بنوں کا دورہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بنوں کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، انھوں نے زخمی جوانوں کےعزم اور حوصلے کو بھی سراہا۔
عسکری حکام کے مطابق جنرل راحیل شریف بنوں پہنچے تو کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی نے اُن کا استقبال کیا، جنرل راحیل کمبائنڈ ملٹری اسپتال بنوں پہنچے اور چھاؤنی دھماکے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔
اس موقع پر انھوں نے زخمی جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا، جنرل راحیل نے فوجی جوانوں کو گلدستے بھی پیش کئے، بنوں میں اتوار کو کرائے پر حاصل کی گئی گاڑی میں بم دھماکے سے تئیس سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں ایف سی اور آرمی کے جوان شامل ہیں۔
-
پاک فوج سیزفائر کا مکمل احترام کرتی ہے، آئی ایس پی آر
پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام کیا، بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان کے منافی ہے، الزامات کبھی ثمر آور نہیں ہوتے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی آرمی چیف جنرل بِکرم سنگھ کے بیان کو مسترد کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف کابیان حقائق کےمنافی اور الزامات اشتعال انگیزہیں، پاک فوج نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائرکا مکمل احترام کیا، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزملاقات سے بھی کنٹرول لائن پرصورتحال بہتر ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کابیان مسترد کرتےہیں، ایسے بیانات کبھی فائدہ مندثابت نہیں ہوں گے، بھارتی آرمی چیف جنرل بِکرم سنگھ نے اپنے تازہ بیان پاکستان کے خلاف ایک مرتبہ پھر زہرافشانی کرتے ہوئے الزامات عائد کئے، اور دھمکی دی کہ کنٹرول لائن پرپاکستانی فوج کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
-
زخمی جوان قومی ہیرؤ ہیں، ان پر فخر ہے، جنرل راحیل شریف
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں, قوم کو ان پر فخر ہے۔
راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہبیلی ٹیشن میڈیسن کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے لیے جان اور اعضا کی قبانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوسکتی۔
جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی جوانوں کی قربانیوں اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ فوج ان کی قربانیوں سے آگاہ ہے۔
فوج ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، اس موقع پر حکام نے پاک فوج کے سربراہ کو ادارے کے بحالی پروگرام پر بریفنگ دی، انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
-
اسلام آباد:پاک فوج کے لیفٹیننٹ حارث عثمان کی لاش برآمد
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آئی ایٹ ٹو کی حدود میں واقع رہائش گاہ سے پاک فوج کے لیفٹیننٹ حارث عثمان کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے بظاہر یہ خود کشی کا واقعہ لگتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے، اطلاع ملنے پر پاک فوج کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کا جائزہ لیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا۔لاش جس گھر سے ملی وہ لیفٹیننٹ حارث عثمان کا ہی ہے۔