Tag: پاک فوج

  • پاک فوج کی سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں، راشن کی تقسیم

    پاک فوج کی سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں، راشن کی تقسیم

    منچن آباد: بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث متعدد دیہات زیر آب آچکے ہیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیو آپریشن سمیت راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن سے متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ عارف والا، وہاڑی، لودھراں، بورے والا، ہیڈسلیمانکی سے بھی متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

    سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچانے کیلیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیئے ہیں، پاک فوج کے لگائے گئے کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کاسیلاب ہے، جبکہ پانی کی آمد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

    پانی کے تیزبہاؤسے چک اعظم چھینہ گاؤں اور 3 ہزار ایکڑ اراضی مکمل ڈوب گئی ہے، جبکہ سیلاب نے درجنوں آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔

  • پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع کرم میں 16  سال بعد کوئلہ کان کنی کا آغاز

    پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع کرم میں 16  سال بعد کوئلہ کان کنی کا آغاز

    پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع کرم میں 16  سال بعد کوئلہ کان کنی کاآغاز کردیا گیا ، کوئلہ نکالنےکی وجہ سے روزگارکی تعداد میں اضافہ ہو نے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع کرم میں کوئلہ کان کنی کا آغاز کر دیا گیا، ضلع کرم میں انسداد دہشتگردی کیلئے فورسز کی کارروائیوں کو نظراندازنہیں کیا جا سکتا۔

    مقامی معیشت کو تقویت کیلئے وسطی کرم میں سولہ سال بعد کوئلہ کانوں سے استخراج کا آغاز ہوا ہے، ایک سو ستر کانوں میں سے باسٹھ سے کوئلہ نکالنے کا کام کامیابی سے جاری ہے۔

    کانوں سے کوئلہ نکالنے کی وجہ سےروزگارکی تعدادمیں اضافہ ہو رہا ہے اور کان کنی سرگرمیوں کےسبب تقریباً5 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

    ضلع کرم میں کوئلے کی کان کنی فعال ہونے پر مقامی لوگ بہت خوش اور مطمئن ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کان کنی کی وجہ سے ذخائر کا صحیح استعمال کیا جارہا ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں۔

    علاقے میں قیام امن اور کان کنی کے ذخائر کے صحیح استعمال پر مقامی افراد نے فورسز کا شکریہ اداکیا، مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ 20سال سےیہاں کام کررہاہوں،سیکیورٹی اداروں کےتعاون سے علاقہ محفوظ ہے، سیکیورٹی فورسزکی وجہ سےہمیں یہاں پر روزگار کے مواقع فراہم کیےگئےہیں ، ہم سیکیورٹی فورسز کا تہہ دل سےشکریہ ادا کرتے ہیں

  • پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

    پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بہاولپور، بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے پاک آرمی کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔

    پاک فوج کی طرف سے سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، پاکپتن میں بھی سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔

    میڈیکل کیمپ میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، نرسنگ اسسٹنٹس اور دیگر میڈیکل سٹاف شامل تھا، سیلاب متاثرین کومفت علاج کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

    پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد میں متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا، جبکہ سیلاب متاثرین میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    پاک آرمی نے ہیڈ سلیمانکی میں انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا، میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے علاج کروایا، مرد، خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل تھے، مقامی لوگوں نے اس موقع سے خاطرخواہ فائدہ اٹھایا اور طبی امداد اور ادویات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

  • پاک فوج کے بٹگرام ریسکیو آپریشن کی ‘ان دیکھی تصاویر’ منظرعام پر آگئیں

    پاک فوج کے بٹگرام ریسکیو آپریشن کی ‘ان دیکھی تصاویر’ منظرعام پر آگئیں

    راولپنڈی: پاک فوج کے بٹگرام ریسکیوآپریشن کی ان دیکھی تصاویرمنظرعام پر آگئیں ، تصاویر میں پاک فوج کے جوانوں کی انتھک محنت اورجانثاری کاجذبہ عیاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے بٹگرام ریسکیوآپریشن کی ان دیکھی تصاویر سامنے آگئیں، تصاویر میں پاک فوج کے جوانوں کی انتھک محنت اورجانثاری کا جذبہ عیاں ہیں۔

    پاک آرمی کے بٹگرام ریسکیو آپریشن میں پاک فضائیہ اور مقامی کیبل ایکسپرٹس نے بھی بھرپور تعاون اور مدد کی۔

    یاد رہے ضلع بٹ گرام کے دوپہاڑوں کے درمیان 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسے پر جھولتی ڈولی میں لوگ پھنس گئے تھے، جس کے بعد پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت بٹگرام پہنچ کرریسکیو آپریشن کاآغاز کیا تھا۔

    ٌانتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیوآپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا جبکہ مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں ساتھ ہی سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

    چیئر لفٹ میں پھنسے 7 طلبہ سمیت 8 افراد کو لگ بھگ سولہ گھنٹے کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

  • بلوچستان کی عوام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا سلسلہ جاری

    بلوچستان کی عوام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا سلسلہ جاری

    کوئٹہ : بلوچستان میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مریضوں کوعلاج کےساتھ ساتھ مفت ادویات اورراشن بھی فراہم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی عوام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے ، بلوچستان میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

    میڈیکل ٹیم میں جنرل فزیشن،میڈیکل آفیسر،ڈینٹسٹ اورپیڈیاٹریشن شامل تھے، کیمپ میں مریضوں کوعلاج کےساتھ ساتھ مفت ادویات اورراشن بھی فراہم کیا گیا۔

    پاک فوج کے ڈاکٹرز نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا اور ساتھ ساتھ صحت اور غذائیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ، میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے لئے ای سی جی اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات بھی موجود تھیں، عوام نے پاک فوج کےاس اقدام کوخوب سراہا۔

    دوسری جانب پاک فوج کی جانب سےایس اوایس اسکول قائم کیا گیا، ایس او ایس چلڈرن ویلیج یتیموں اور بےسہارا بچوں کا ایک فلاحی ادارہ ہے، جو 2005 میں قائم ہوا، اس میں 146 یتیم بچے بشمول 16مائیں مقیم ہیں جوکہ ان بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

    چیئرپرسن ایس او ایس چلڈرن ویلیج کوئٹہ نے کہا کہ ادارے میں بے سہارا بچوں کی پرورش ، تعلیم اور انہیں ایک ماں کا پیار دیا جاتا ہے، چیئرپرسن ایس او ایس چلڈرن ویلیج کوئٹہ ایف سی بلوچستان ہمیں راشن، تزئین وآرائش اور دیگرفلاحی کاموں میں مدد فراہم کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بلاک کی تمام سہولیات اورتزئین وآرائش ایف سی کی جانب سے کی جاتی ہے، چیئرپرسن چلڈرن ویلیج کوئٹہ پاکستان آرمی اور ایف سی نے ہمیشہ ہمیں میڈیکل، تعلیم اوردیگر شعبوں میں معاونت فراہم کی۔

    پرنسپل ایس او ایس چلڈرن ویلیج نے بتایا کہ کوئٹہ ایف سی اسپتال کوئٹہ میں ایس او ایس کےیتیم بچوں کافری علاج و معالجہ کیاجاتاہے، ہم پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کےچلڈرن ویلیج سےتعاون پر مشکورہیں۔

    عوام نے پاک فوج کی بےلوث خدمات کا خیرمقدم کرتے ہوئے احسان مندی کا اظہار کیا۔

  • بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج سرگرم

    بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج سرگرم

    کوئٹہ : پاک آرمی نے بلوچستان کی عوام کیلئے متعدد منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے فعال کردیا ، منصوبوں میں اسکول، کالج، اسپتال، اسٹیڈیم، پارک ، سڑکیں اور کوئلے کی کانیں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں ترقی کے منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے ، پاک آرمی نےبلوچستان کی عوام کیلئے متعدد منصوبوں کوبروقت مکمل کرکے فعال کردیا ہے، منصوبوں میں اسکول، کالج ، اسپتال ، اسٹیڈیم ، پارک ، سڑکیں اورکوئلے کی کانیں شامل ہیں۔

    مالک کول مائین ملک کریم اللہ ترین نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کےشکرگزارہیں جنہوں نےہمارےساتھ یہ معاہدےکرکےہماری زندگیوں میں امن اورخوشحالی لائے، 15 سے 20 فیصد ہماری پروڈکشن بڑھ گئی ہے۔

    ورکر کول مائین کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں،پوراعلاقہ بہت خوش ہے،اب نوکریاں ہی نوکریاں ہیں، ایف سی کے آنے سے بہت امن ہوگیا ہے اور بہت سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔

    پرنسپل ایف سے پی ایس ہرنائی نے بتایا کہ ہرنائی کول مائین پروجیکٹ کےتعاون سےبچوں کی فیس میں کمی ہورہی ہےان کیلئے ٹرانسپورٹ کابھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ اسکول2002میں قیام پذیرہوااوروقت کےساتھ ساتھ اس میں بہتری آئی ہے،یہاں کاماحول بہت اعلیٰ درجے کا ہوگیا ہے۔

    پرنسپل ڈگری کالج نے کہا کہ ہم سمجھتےتھےکہ ایف سی صرف سرحدکی حفاظت کرتی ہےلیکن ہمیں معلوم ہواکہ یہ ہرفن میں ہی بہت مہارت رکھتے ہیں۔

    دوکی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرمشاہدحسین کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس لیب ٹیسٹ انویسٹگیشن کی تمام ترسہولیات موجود ہیں جیساکہ الٹرا ساؤنڈ،ای سی جی وغیرہ، ایف سی کی جانب سےمریضوں میں دوائیاں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

    فٹ بال کھلاڑی امجدخان نے کہا کہ ہم شکرگزارہیں پاک فوج کے جنہوں نے ہمارے لیے زبردست اسٹیڈیم تیار کیے ہیں۔

    شہری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا بہت احسان ہےجوبازاروں میں شمسی لائیٹس اور پارک بنوائےہیں، ایف سی نےبہت غیرت کاکام کیاہے،خواتین کیلئےآرام گاہیں اورباتھ روم بنائےجس پرہم انہیں بہت شاباشی دیتے ہیں۔

    بلوچستان کے شہریوں نے پاک فوج کی بے لوث خدمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

  • پاک فوج سندھ کے عوام کے لیے فلاحی خدمات میں پیش پیش

    پاکستان آرمی نے حیدرآباد اور بدین میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا، عوام نے مفت میڈیکل کیمپ کی سہولت پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے عوام کیلئے فلاحی خدمات میں پاک فوج پیش پیش ہے، لاڑکانہ، شکارپور اور قنبرشہداد کوٹ کی جامعات کے پانچ سو طلبا و اسٹاف نے پنوں عاقل گریژن کادورہ کیا۔

    شرکاء نے دفاعی نمائش دیکھی، یادگار شہداء پر حاضری دی، اے پی سی اور اے ٹی وی کی سواری کی ، طلبا نے اس خصوصی دورے پر پاک فوج کاشکریہ اداکیا۔

    پاکستان آرمی کے توسط سے بدین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، میڈیکل کیمپ دل کے امراض میں مبتلا مرد، خواتین اور بچوں کے لیے لگایا گیا، جس میں 5 لاکھ کے خرچے والے مرض کا علاج آرمی میڈیکل کی جانب سے مفت ہوا۔

    پاکستان آرمی کی جانب سے حیدرآباد کے دیہی علاقے میر اللہ بخش تالپور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ڈی ایچ او اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے ممکن ہوا۔

    میڈیکل کیمپ میں 325 مرد، 731 خواتین، 569 بچوں سمیت 1625 مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا گیا، 205 افراد کے ہیپاٹائٹس بی اور 225 افراد کے ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے۔

    میڈیکل کیمپ میں 157 افراد کا معائنہ ہوا اور 15 افراد کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے، ہم بہت شکر گزار ہیں پاک آرمی 18 ڈیویجن کا اس کیمپ کا اہتمام کیا جس سے بہت سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

    دیہی علاقے کے عوام نے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کی سہولت پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا آئندہ بھی ایسی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے۔

  • نوشہرہ، مختلف اسکولوں، کالجز، عام عوام نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا

    نوشہرہ، مختلف اسکولوں، کالجز، عام عوام نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا

    نوشہرہ کے مختلف اسکولوں، کالجز، عام عوام نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا، اس کا مقصد بچوں اور عوام کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور روز مرہ کے امور سے آگاہی دینا تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 500 طلبا اور طالبات سمیت فیملز، بچوں نے مختلف چھوٹے بڑے ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی، بچوں نے پاک فوج کے جدیدٹینک اور آرٹلری گنز کی سواری بھی کی۔

    بچوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، طلبا و طالبات اور عوام نے فوج کی پیشہ وارانہ صلاحتوں کا اعتراف کیا۔

    اس موقع پر موجود طلبا و طالبات اور عوام نے پاک فوج کا ملکی بقا کی خاطر عظیم قربانیوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    بچو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دوستوں کے ہمراہ پاک فوج کے ہمراہ دن گزارا، ہمیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، جنگی تیاریوں پر فخر ہے، اللہ پاک ہماری افواج کوہمیشہ سلامت رکھے۔

  • پاک فوج نے برف پوش پہاڑی سلسلے  میں  پھنسے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    پاک فوج نے برف پوش پہاڑی سلسلے میں پھنسے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    راولپنڈی : پاک فوج نے برف پوش پہاڑی سلسلے کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنسے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بچالیا، تمام کوہ پیماؤں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے غیرملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بچالیا، 17 اگست 2023 کو 1 مقامی گائیڈ،ایک پولش، اور چار برطانوی کوہ پیماؤں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر بری طرح پھنس گئی۔

    4 برطانوی کوہ پیماؤں کو برف پوش پہاڑی سلسلہ کنکورڈیا کے مقام اور ایک پولش کوہ پیما بشمول مقامی گائیڈ کو شگر کے مقام جو تقریباً 17000فٹ کی بلندی پر ریسکیو کیا گیا۔

    برطانوی کوہ پیماؤں میں جارج ہرسٹ،ڈیوڈکوپ،سٹیفن ریان اورڈیرن کوربی شامل ہیں جبکہ پولش کوہ پیماکانام مسٹر ایڈم ہےجومقامی گائیڈمحمداقبال کےہمراہ تھے۔

    اطلاع ملنے پر پاک فوج کی طرف سے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئےآرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں کےذریعے ریسکیوآپریشن کیاگیا اور تمام کوہ پیماؤں کو شدیدزخمی حالت میں ریسکیوکیا، جن کو سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ تھا۔

    ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے کوہ پیماؤں کو بچا کر ایک نئی مثال قائم کی ، غیرملکی کوہ پیماپاک فوج کے مشکور اور ان کی کاوشوں کےمعترف

  • خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے اہم قدم

    خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے اہم قدم

    پشاور : خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں بچوں کی تفریح کیلئے پاک فوج کی جانب سے ‘ویلی گاڑی’ کا انتظام کیا گیا ، ‘ویلی گاڑی’ سڑکوں پر چلتی پھرتی موبائل لائبریری اور انفوانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک انوکھا شاہکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے اہم قدم سامنے آیا، پشاور میں بچوں کی تفریح کیلئے پاک فوج کی جانب سے ویلی گاڑی کا انتظام کیا گیا۔

    "ویلی” گاڑی سڑکوں پر چلتی پھرتی موبائل لائبریری اور انفوانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک انوکھا شاہکارہے، ویلی میں بچوں کیلئے کہانیوں کی کتابیں ،کھلونے،مختلف گیمز اورویڈیو گمیزسسٹم سمیت فلمزسسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

    ویلی کی آمد سے پشاور کے گلی کوچوں میں اس کی دھوم مچ گئی، ہر عمرکے بچوں نے ویلی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، بچوں نے پاکستان آرمی اور پاکستان زندہ باد کےنعرے بھی لگائے۔

    بچوں کے جذبہ حب الوطنی نے بڑوں کے دل موہ لئے ، بچوں نے بتایا آج ہم نے بہت سارے گیمز کھیلے اور مزے مزے کی کہانیاں پڑھی ہیں، ویلی کی ہمارے محلےمیں آمد سے ہم سب بہت خوش ہیں، گیمز، کتابیں اور فلمیں ایک ہی چھت کے نیچے ہونے سے ہمیں بہت مزہ آیا، بچوں نے پاکستان آرمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔