Tag: پاک فوج

  • پاک فوج کی جانب سے  مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک فوج کی جانب سے مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک فوج نے مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ اور فری راشن کیمپ لگایا، میڈیکل کیمپ میں دوہزارمریضوں کامعائنہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مِٹھی کے پسماندہ علاقے مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ مٹھی کے دور دراز  گاؤں پوسارکو میں قائم کیا جبکہ فری راشن کیمپ کا بھی قیام کیا گیا۔

    میڈیکل کیمپ میں سات سو بچوں سمیت تقریباً دو ہزار مریضوں کامعائنہ کیاگیا اور دوائیں فراہم کی گئیں۔

    فوجی ڈاکٹروں نے ماں اوربچوں کی دیکھ بھال سے متعلق خصوصی مشورے دیئے اور معائنہ کیا، اس موقع پر تھرپارکر کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو میڈیکل کیمپ تک پہنچایا گیا۔

    مریضوں کوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،بیسک ہیلتھ یونٹ مٹھی کےتعاون سےپہنچایاگیا جبکہ ڈی ایچ او، بی ایچ یو اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو صحت سے متعلق سامان کی فراہمی کی گئی، سامان کی فراہمی این ڈی ایم اےکےتعاون سے کی گئی۔

    فوج کے راشن کیمپ سے روزمرہ خوراک کا راشن اور بچوں کیلئےدودھ کےڈبےتقسیم کیےگئے، فری راشن نا صرف مقامی رہائشیوں کو دیاگیابلکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکوبھی مہیا کیا گیا۔

    مٹھی اورتھرپار کر کے مقامیوں نے پاک فوج کے اس عظیم اقدام کا خیر مقدم کیا۔

  • شمالی وزیرستان : پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس کے مقابلوں کاانعقاد

    شمالی وزیرستان : پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس کے مقابلوں کاانعقاد

    شمالی وزیرستان : پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس 2023 مقابلوں کاانعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کیلئے پہلی مرتبہ اولمپکس 2023 کے مقابلے منعقد ہوئے۔

    خصوصی بچوں نے کھیلوں کے مختلف کیٹگریز بشمول کرکٹ، فٹبال ، بیڈمنٹن ، لڈو، ویٹ لفٹنگ ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر ، سیک ریسنگ اور ڈرائینگ / اسکیچنگ میں حصہ لیا۔

    کرکٹ کا فائنل میرانشاہ تھنڈرز جبکہ فٹبال میں میر علی ٹائیگر فاتح ٹیمیں قرار پائی جبکہ بیڈمنٹن کی مقابلوں میں شمالی وزیرستان یونائٹیڈ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

    خصوصی بچوں کی کثیر تعداد نے منقعدہ اولمپکس 2023 میں حصہ لیا جبکہ مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات ، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

    اولمپکس 2023 برائے خصوصی بچوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام ، علاقے کے مشران اور نوجوانوں سمیت بچوں نے شرکت کی۔

    خصوصی بچوں اور علاقے کے مشران نے اس طرح کے مقابلے مستقل طور پر منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

  • شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو گیا

    شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو گیا

    اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی میں جنگ و جدل کا میدان رہنے اور ترقی سے نابلد شمالی وزیرستان پاک فوج کی کاوشوں سے ملکی معیشت کی بحالی میں پیش پیش رہنے لگا ہے، کچھ عرصہ قبل شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل) کا اہم جز مائن اینڈ منرل ملکی معیشت میں معجزاتی ترقی کا سبب بنیں گے، ایس آئی ایف سی کے زیر اثر اہم شعبوں میں مائن اینڈ منرل خصوصی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان بھر میں بھرپور معدنی ذخائر موجود ہیں جن میں سے ایک شمالی وزیرستان بھی ہے جہاں کاپر مائننگ پراجیکٹ کا وسیع پیمانے پر کام جاری ہے۔

    کاپر مائننگ کے شعبے سے منسلک مختلف افراد نے شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ سے متعلق اظہار خیال کیا، مائننگ منیجر نے کہا ہم نے ملک بھر سے لوگوں خصوصاً قبائلیوں کو بھی اس پراجیکٹ میں شامل کیا ہے، ماضی میں شمالی وزیرستان پسماندہ تھا لیکن اب ترقی کی راہ پر گامزن نظر آتا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی میں ایف ڈبلیو او اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ پراجیکٹ پاکستان کی جی ڈی پی بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

    مائننگ جیالوجسٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کاپر کی اہمیت کا ادراک ہونا دراصل پاکستانی معیشت میں بہتری لانے کے مترادف ہے، منیجر ایڈمنسڑیشن نے کہا کہ شمالی وزیرستان امن و امان کا گہوارہ بن چکا ہے، پاکستانی عوام، بین الاقوامی کمیونٹی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں، یہاں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔

    جونیئر منیجر نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے شروع ہونے سے علاقے میں معاشی لحاظ سے ترقی دیکھنے میں آئی ہے، اس پراجیکٹ میں 80 فی صد کام کرنے والے ملکی جب کہ 20 فی صد غیر ملکی ہیں، کرشنگ انچارج نے کہا کاپر مائننگ پر اجیکٹ ملکی معیشت میں اہم کردارادا کر رہا ہے، ایچ ایس ای ٹرینی نے کہا انشاللہ ہم اس پراجیکٹ میں مزید ترقی کریں گے، ایک کان کن نے کہا کہ کاپر پراجیکٹ مضبوط معیشت اور عوامی فلاح کا ضامن ہوگا، اس پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع اور ملک کی خوش حالی کا نیا دور کھلے گا۔

  • شارپ بلیڈ 2023 اسنائپر مقابلے میں چین اور پاک فوج کی نمایاں کارکردگی

    شارپ بلیڈ 2023 اسنائپر مقابلے میں چین اور پاک فوج کی نمایاں کارکردگی

    چینی تنظیم کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والے اسنائپر مقابلوں میں پہلی بار شرکت کرنے والی پاک فوج کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارپ بلیڈ 2023 اسنائپر مقابلوں میں چین اور پاک فوج نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، ان مقابلوں میں 18 ممالک کی 43 اسنائپر ٹیموں نے حصہ لیا۔

    پاک فوج کے 2 اسنائپرز نے شان دار کارکردگی پر بیسٹ اسنائپر شارپ بلیڈ ایوارڈ جیتا، 18 ممالک کے 86 اسنائپرز میں سے صرف 4 نے یہ ایوارڈ جیتا، جیتنے والوں میں 2 پاکستانی، 1 قازقستان اور 1 ازبکستان کا سپاہی شامل ہیں۔

    پاک آرمی کی اسنائپر ٹیم پی اے ایس ایس میں آفیسرز اور فوجی جوانوں نے شرکت کی، پاک آرمی کی اسنائپر ٹیم اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لیتی آ رہی ہے تاہم اس مقابلے میں ٹیم نے پہلی بار حصہ لیا ہے۔

    دنیا بھر میں ہر سال کمبیٹ سنائپنگ مقابلے منعقد ہوتے ہیں، پیپلز آرمڈ پولیس چین کی تنظیم 2019 سے ہر سال شارپ بلیڈ مقابلہ منعقد کرواتی ہے، اور ان مقابلوں کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جاتی ہے۔

  • وادی تیراہ کی عوام پاک فوج،  ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج، ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج اور فرئینٹرکور کی جانب سے کی جانے والی شجرکاری کے احسن اقدامات کی معترف ہوگئی۔

    صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آرمی اور ایف سی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم کے دوران 2022 میں 18  ہزار پھل دار پودے اور ایک لاکھ 72 ہزار  پودے عوام میں تقسیم کئے گئے۔

    پاک فوج اور ایف سی نے 36 پھلوں کے باغات لگائے، 2023 میں فوج اور ایف سی کی کاوشوں سے 800 گھرانوں میں ایک لاکھ 75 ہزار پودے تقسیم کئے۔

    میاوکی کی جدید تکنیک کے ذریعے نئے جنگلات لگائےگئے پاک فوج، ایف سی اور عوام نے مل کر شجرکاری کو ممکن اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا۔

  • افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید مبارک

    افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید مبارک

    افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کی طرف سے پاکستانی عوام کو عید مبارک کا پیغام جاری ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عید الاضحیٰ ہمیں امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کے لے بے لوث قربانی کا درس دیتی ہے۔

    آج کا دن شہدا پاکستان کی وطن عزیز کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے، یہ شہدا وطن ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

  • حسن خیل میں پاک فوج کے ترقی کے منصوبے ، عوام کا اظہار تشکر

    حسن خیل میں پاک فوج کے ترقی کے منصوبے ، عوام کا اظہار تشکر

    پشاور : پشاور سے تیس کلومیٹر جنوب میں سب ڈویژن حسن خیل کے عوام نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوج اور دیگراداروں کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سب ڈویژن حسن خیل میں پاک فوج کے ترقی کے منصوبے جاری ہے، سب ڈویژن حسن خیل پشاور کے قریب 30 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

    سال 2013-14 میں پاک فوج نے علاقےمیں آپریشن کیا اوراسے ایک محفوظ علاقہ بنایا ، آپریشن کے بعد پاک فوج نے علاقےمیں امن وامان اورترقی وبحالی کا آغاز کیا۔

    اس دوران علاقے میں 30 سے زائد ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹس قائم کیے گئے ، پروجیکٹس میں صحت کے مراکز، پانی کی اسکیمیں، 14 اسکولز اور 6 وٹرنری سینٹرز شامل ہیں۔

    پاک فوج نے علاقے کو صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کی ہیں ، پانی کی فراہمی کے لئے 5 واٹرسپلائی اسکیمز لگائی گئی ہیں۔

    سب ڈویژن حسن خیل کےعوام نے امن و امان کے حصول اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوج اور دیگراداروں کا شکریہ ادا کیا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دیدیا

    اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دیدیا

    انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دیدیا۔

    بیرونِ ملک  مقیم پاکستانی کا کہنا ہے کہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے، پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے،کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا، یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔

    بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نے کہا کہ یہ مٹھی بھر شرپسند اس ملک کو کسی افریقی ملک کی طرح بنانا چاہتے ہیں، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی، فوج ہے تو ہم ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی نے کہا کہ فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے جس نے سب اداروں کو جوڑ رکھا ہے، فوج کسی بھی ملک کی ریڈلائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، یہ جو بھی 9 مئی کو ہوا اس سے بدتر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

    بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اسکے علاوہ پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا، فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل قابل معافی نہیں ہے، سانحہ 9 مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان شرپسندوں کوسخت سےسخت سزائیں دی جائیں، لوگ یہ بھول جائیں کہ ہم اوور سیز پاکستانی، پاک فوج کے خلاف ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

  • سوات: پاک فوج کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے ‘اومنگ ایجوکیشن اسکول’ کا قیام

    سوات: پاک فوج کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے ‘اومنگ ایجوکیشن اسکول’ کا قیام

    سوات: پاک فوج کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے بنایا گیا ‘اومنگ اسپیشل ایجوکیشن اسکول’ امید کی کرن بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سوات میں خصوصی بچوں کیلئے اومنگ اسپیشل ایجوکیشن اسکول قائم کردیا گیا۔

    منفرد صلاحیت کےحامل بچوں کیلئے اومنگ اسکول امید کی کرن ہے، کچھ بچےعام نہیں ہوتے اور انہیں عام فہم اصطلاح میں مختلف صلاحیتوں کے حامل بچے کہا جاتا ہے ، اس ’’خوبی یا صلاحیت‘‘کی شناخت ہوجائے تو پھر اسے نکھارنا اور سنوارنا مشکل نہیں ہوتا۔

    پاک فوج نے سوات میں خصوصی بچوں کیلئے ایک تعلیمی اورتربیتی درسگاہ قائم کی ہے، ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اومنگ اسکو ل کو سول انتظامیہ اور پاک فوج مل کر چلا رہے ہیں، اسکول میں مختلف کیٹیگری کے بچے ہیں، جنہیں خصوصی طورپرپاکستان آرمی کی طرف سے مختلف سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

    اسکول ٹیچر نے بتایا کہ کلاس رومزمیں LEDsکوطلبا کیلئےبطور ورچول لرننگ استعمال کرتےہیں، اس کے علاوہ کمپیوٹر لیبزہیں جہاں بچوں کو کمپیوٹر اسکیلز سکھائی جاتی ہیں۔

    ٹیچر کا کہنا تھا کہ اومنگ اسپیشل ایجوکیشن اسکول ان بچوں کے روشن مستقبل کیلئےایک تحفہ ہے، آئیے سب ملکر ان منفرد بچوں کی روشن مستقبل کاسہارا بن جائیں۔

  • سمندری طوفان بیپر جوائے : پاک فوج نے  لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا سلسلہ تیز کردیا

    سمندری طوفان بیپر جوائے : پاک فوج نے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا سلسلہ تیز کردیا

    کراچی : سمندری طوفان بیپر جوئے کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں موجود پاک فوج نے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا سلسلہ تیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستے ممکنہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے تعینات کردیئے گئے ہیں، پاک فوج اوررینجرزساحلی علاقوں میں موجود ہے۔

    پاک فوج نے متاثرہ مقامات سے لوگوں کومحفوظ مقامات تک منتقل کرنےکاسلسلہ تیزکردیا جبکہ ڈسٹرکٹ اورسول ایڈمنسٹریشن کاعملہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں دن رات عوام کے درمیان موجود ہیں ، عوام کا کہنا ہے کہہمیں پاک فوج کو اپنے درمیان پا کر تسلی اور اطمینان پہنچا، بہت قلیل وقت میں پاک فوج کے دستے ریسکیو کیلئے پہنچے۔

    سمندری طوفان کے پیش نظر پاک فوج کی زیر نگرانی امدادی کاروائیاں جاری ہے ، سجاول اور گولارچی میں پناہ گزین کیمپ اورطبی امدادی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

    پناہ گزین کیمپوں میں خیمے، راشن اور ابتدائی طبی امداد کی سہولتیں میسر ہیں جبکہ ساحلی علاقوں سے سول آبادی کی پناہ گزین کیمپوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے ، اب تک 1100 سے زائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کئے جا چکے ہیں۔

    گزشتہ رات کراچی، حیدرآباد اور بدین میں پاک فوج کےامدادی دستے روانہ کیے گئے تھے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دینگے۔۔ مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی