Tag: پاک فوج

  • پاک فوج کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، ایکس سروس مین سوسائٹی

    پاک فوج کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، ایکس سروس مین سوسائٹی

    سابق فوجیوں کی سرگرم تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیداران نے بھی سانحہ نو مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

    یہ بات پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف فیض علی چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر جنرل (ر) عبدالقیوم جنرل کمال اکبر سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

    جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے، سوشل میڈیا پر ہزاروں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاک فوج اور سپہ سالار کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منظم انداز میں ہرزہ سرائی مہم چلائی جارہی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل(ر)فیض علی چشتی نے کہا کہ پاکستان اس لئے بنا تاکہ مسلمان یہاں سکون سے رہیں، ہم نے یہ ملک اسلامی طریقے سے زندگی گزارنے کیلئے بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان ہماری محنت کا نتیجہ ہے، ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کردکھ ہوتا ہے، ہمارا دشمن چاہتا ہے ہم آپس میں لڑیں، پاکستان بننا ہندوستان کو شروع دن سے اچھا نہیں لگا۔

    جنرل(ر) فیض علی چشتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آج تک اپنے دشمن کو نہیں پہچانا، جو قوم دشمن کو نہیں پہچانتی وہ تباہ ہوجاتی ہے،

    ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیدار نے کہا کہ جو لوگ اداروں کیخلاف بات کرینگے ان کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک فوج کا سپہ سالار پاکستان کی عزت اور وقار کا نام ہے۔

    جنرل(ر)عبدالقیوم نے کہا کہ دنیا میں ہماری فوج طاقت رکھتی ہے اس لئے پاکستان مضبوط ہے، جو بھی سپہ سالار، فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف بات کرے گا ہم اس کی پرزور مذمت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیض علی چشتی آج ہمارے درمیان قومی یکجہتی کیلئے موجود ہیں، فیض علی چشتی نے قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کو بھی دیکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے دوسری زندگی بھی دے گا تو میری پہلی ترجیح افواج پاکستان ہی ہوگی کیونکہ آج جو کچھ ہیں افواج پاکستان کے ڈسپلن اور ٹریننگ کی وجہ سے ہیں۔

    جنرل(ر)عبدالقیوم نے کہا کہ ایمان، قومی زبان اور افواج پاکستان، یہ 3چیزیں ملک کو یکجا رکھتی ہیں، ہم اپنے پروفیشن سے محبت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ اس میں میرٹ ہے، آج دنیا میں ہائبرڈ وار چل رہی ہے، ہمیں آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

  • راحت فتح علی خان کا وطن عزیز کی عوام کو خاص پیغام

    راحت فتح علی خان کا وطن عزیز کی عوام کو خاص پیغام

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے وطن عزیز کی عوام کیلئے خاص پیغام جاری کیا ہے۔

    گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے، کیا جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ فوج کا دشمن، پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    راحت فتح علی خان نے مشہور گانا "اے وطن کے سجیلے جوانوں” گا کر شہدائے پاک افواج کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی

    سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی

    کراچی: سمندر پار پاکستانیوں نے مسلح افواج سے یکجہتی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے افواجِ پاکستان سے یک جہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے، اور 9 مئی کے واقعات میں شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔

    انگلینڈ، ترکی، بیلجیئم، جرمنی سمیت یورپ کے کئی ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی افریقہ میں بھی پاکستان آرمی کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

    ریلیوں میں گفتگو کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔

    شرکا نے کہا کہ پاکستان کی بات ہوگی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی بقا کی خاطر کھڑے ہوں گے۔

  • پاک فوج کی کاوشیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد

    پاک فوج کی کاوشیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد

    اسلام آباد: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں سے بلوچستان ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کرکٹ، فٹبال اور یوتھ فیسٹیول سمیت متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، کھیل اور ثقافت کی بے شمار سرگرمیوں سے امن و خوش حالی کا یہ سفر مضبوط و مستحکم پاکستان کی دلیل بن گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ضلع حَب اور نوشکی میں تقریری مقابلوں میں مختلف اسکولز اور کالجز کے 160 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، لسبیلہ کے فری میڈیکل کیمپس کے دوران مریضوں کی کثیر تعداد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ضلع کیچ، پنجگور، نوشکی اور ہرنائی میں فٹبال کے مختلف ٹورنامنٹ کھیلے گئے، جس میں ہزاروں تماشائی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

    ضلع چاغی بھی کھیلوں میں پیچھے نہ رہا، وہاں منعقد کیے گئے کرکٹ میچز میں سینکڑوں شائقین نے شرکت کی، جب کہ سبی میں یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد محظوظ ہوئی۔

    ضلع خاران اور ہرنائی میں ”میرا آئین میری آزادی کی ضمانت“ پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف طبقاتِ فکر نے شرکت کی، ان کاوشوں کی وجہ سے صوبے کی عوام بھی پاک فوج اور فرنٹئیر کور کی کاوشوں کی معترف ہے۔

  • جنگی قابلیت پر سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ،آئی ایس پی آر

    جنگی قابلیت پر سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جنگی قابلیت پر سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عوام کویقین دلاتے ہیں مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہروقت تیار ہیں اور مسلح افواج دفاع کیلئے ہتھیاروں،جنگی سازوسامان ہمیشہ تیار رکھتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج جنگی وسائل سےبھرپور ہیومن ریسورس کی حامل ہیں، حال ہی میں پاکستان آرمی کے مخصوص ویپن سسٹم پر میڈیا پر بات کی گئی ، بعض ہتھیاروں کےنظام کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی صلاحیت قابلیت کے بارے میں میڈیا میں مباحثے ہوئے، میڈیا میں فوج کے ہتھیاروں کے نظام اور جنگی صلاحیت پرسوال اٹھائے گئے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ مباحثے اور دعوے سابق آرمی چیف کےمستقبل کےخطرات کے تناظرمیں ہوئے، سابق آرمی چیف نے ایک آف دی ریکارڈ انٹرایکٹوسیشن میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ان امور پربات کی، جسے میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں پاک فوج کو اپنی آپریشنل تیاریوں اور جنگی قابلیت پر فخر ہے، ہر طرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے ہتھیاروں، سازوسامان اور جنگی وسائل سے بھرپورانسانی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہےاور تیار رہے گی۔

  • پاک فوج کا طور خم بارڈر پر سرچ آپریشن، مزید ایک لاش نکال لی گئی

    پاک فوج کا طور خم بارڈر پر سرچ آپریشن، مزید ایک لاش نکال لی گئی

    طْور خم : پاک فوج کی طُور خم بارڈر پر شب و روز کاوشوں سے ملبے تلے دبی مزید "ایک اور لاش” کو نکال لیا گیا، آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 4 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کیلئے شب و روز کاوشیں جاری ہیں، سرچ آپریشن میں ملبے سے مزید ایک اور لاش نکال لی گئی ہے۔

    ریسکیو آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 4 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے،پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے تاکہ باقی جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی نکالا جا سکے۔

    گذشتہ شب پاک آرمی کی انجینئرز یونٹ کے علاوہ آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اپنے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری کے ساتھ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں۔

    پاک فوج کی انجینئرز، اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں اور ایف سی کے جوان ملبے تلے آخری فرد کو نکالنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب پاک آرمی اور ایف سی کی امدادی ٹیموں کی مسلسل کاوشوں سے طورخم بارڈر پر زیادہ تر راستہ کھول دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 18 اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے

  • سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم، وزارت داخلہ کا اہم  فیصلہ

    سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم، وزارت داخلہ کا اہم  فیصلہ

    سوشل میڈیا پرپاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف وزارت داخلہ نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت داخلہکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے۔

    وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹ، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹ،50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے  پراپیگنڈا کیا گیا۔

    ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیا کے حوالے سے سفارشات بھی دے گی۔

  • ملک میں شدید زلزلے کے بعد پاک فوج کی یونٹس  امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار

    ملک میں شدید زلزلے کے بعد پاک فوج کی یونٹس امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار

    راولپنڈی : پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے بعد پاک فوج کے تمام یونٹس امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایات پر پاک فوج کے تمام متعلقہ یونٹس کو امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    آنے والا زلزلے میں اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متفرق عمارات کی دیواروں میں دراڑوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

    آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پر سول انتظامیہ کی معاونت کو یقینی بنانا اور فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا جانا شامل ہے تاکہ بروقت کاروائی کرکے قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

    اس حوالے سے تمام متعلقہ آرمی اور ایف سی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تیار ہیں، قدرتی آفات ہوں یا سیکیورٹی کے درپیش چیلنجز پاک فوج عوامی خدمت سے سرشار رہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ شب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلے سے درو دیوار ہل گئے، سامان بکھرگیا اور کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکزکا کہنا تھا کہ ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈکی گئی، زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجکر سینتالیس منٹ پر آیا۔

    زلزلے کا مرکز افغانستان میں نوہندوکش کا خطہ تھا،گہرائی ایک سواسی کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیرکے دور دراز کے شہروں تک محسوس کیے گئے۔

  • پاک فوج  کا اخراجات بچانے کیلئے23 مارچ کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

    پاک فوج کا اخراجات بچانے کیلئے23 مارچ کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

    روالپنڈی : پاک فوج نے اخراجات بچانے کیلئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کرلیا، پریڈ ایوان صدر میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کفایت شعاری پالیسی پر عوام کے شانہ بشانہ ہیں ، ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر پاک فوج نے اخراجات بچانے کیلئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائےایوان صدرمیں منعقد ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بچت کے لئے محدودپریڈکرانےکافیصلہ کیاگیا، روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔

    پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • منفی8 ڈگری کے باوجود  ترکیہ میں  پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    منفی8 ڈگری کے باوجود ترکیہ میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    انقرہ : ترکیہ میں منفی 8 ڈگری کے باوجود پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیموں نے مزید17لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیاں جاری ہے۔

    پاک آرمی اربن سرچ اینڈریسکیو ٹیمز نے 24گھنٹے میں مزید17لاشیں نکال لیں اور جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کےحوالے کیں۔

    پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبےزندہ افراد کاتین مقامات پر تعین کر لیا ہے اور ملبے تلے دبے افراد کوریسکیو کرنے کیلئےملبہ ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔

    امدادی ٹیمیں ترکیہ کے صوبہ ادیامان میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    شدید سرد موسم کے باوجود پاک فوج کی امدادی کارروائیاں شب وروز جاری ہے، گزشتہ شب ادیامان میں منفی8ڈگری کے باوجود پاک فوج نے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔

    ترک عوام اور ورثا بھی پاک فوج کی خدمات کے معترف ہیں۔