Tag: پاک فوج

  • کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکا نے پاک فوج وی لو یو کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔

    ریلی کے شرکا نے پاک فوج وی لو یو کے نعرے لگائے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر بھرپور اعتماد ہے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈرگ روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کالا پل تک جائے گی۔

  • جنرل قمرجاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی کل جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے

    جنرل قمرجاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی کل جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے

    راولپنڈی : پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں کل جنرل قمرجاوید باجوہ نئے آرمی چیف کو کمانڈ کی چھڑی سونپیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقارتقریب کل ہوگی ، تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔

    جنرل قمرجاویدباجوہ پاک فوج کے16ویں آرمی چیف ہیں اور جنرل عاصم منیر پاک فوج کے کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہیں۔

    جی ایچ کیو میں منعقد ہونیوالی تقریب میں سابق عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    واضح رہے کہ 29 نومبر 2016 کو سپہ سالار بننے والے جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر2022 کو مکمل ہورہی ہے۔

    خیال رہے جنرل قمر جاویدباجوہ نے چھ سال پاک فوج کے سولویں سربراہ کے طور ذمہ داری نبھائی، اںھوں نے پاک فوج میں اہم عہدوں پر خدمات کی انجام دہی سمیت سفارتی اور اقتصادی محازوں پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

  • پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید

    برنائی : پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 6اہلکار شہید ہوگئے، پاک آرمی ایوی ایشن کاہیلی کاپٹرفلائنگ مشن پر تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں میجرمحمدمنیب افضل اورمیجرخرم شہزاد ، نائیک جلیل، صوبیدارعبدالوحید، سپاہی محمدعمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 39سالہ میجر خرم شہزاد اٹک کے رہائشی تھے ، ان کی ایک بیٹی ہے جبکہ 30سالہ میجر محمد منیب راولپنڈی کے رہائشی تھے ، ان کے دو بیٹے ہیں۔

    شہید ہونے والے 44 سالہ صوبیدارعبدالوحید کرک کے رہائشی تھے اور ان کے چار بچے ہیں ، 30 سالہ نائیک جلیل کھاریاں کے رہائشی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

    اسی طرح 27سالہ سپاہی محمد عمران خانیوال کے رہائشی تھے اور ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے ،35سالہ سپاہی شعیب جنڈ اٹک کے رہائشی ہیں ان کا ایک بیٹا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لا پتا ہوا تھا بعد ازاں ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا۔

    ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت6 افسران و اہلکاروں شہید ہوئے تھے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا تھا۔

  • پارکو پمپنگ اسٹیشن بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن

    پارکو پمپنگ اسٹیشن بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن

    جامشورو: پاک آرمی نے بھان سعید آباد میں پارکو پمپنگ اسٹیشن بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن شروع کردیا، تاحال آرمی نے 4 ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے 1 لاکھ 90 ہزار 614 گیلنز پانی نکالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے بھان سعید آباد میں پارکو پمپنگ اسٹیشن کو بچانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن شروع کردیا، 20 ستمبر کو اطلاع ملتے ہی پاکستان آرمی 10 کلو میٹر جنوب میں پارکو پمپنگ اسٹیشن پہنچی تھی۔

    پارکو پمپنگ اسٹیشن پورے علاقے میں سپلائی چین کو برقرار رکھتا ہے۔

    پاکستان آرمی نے 4 ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے 1 لاکھ 90 ہزار 614 گیلنز پانی نکالا، پاک فوج کا خصوصی ڈی واٹرنگ آپریشن کل بھی جاری رہے گا۔

  • پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری

    پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری

    راولپنڈی : پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں،24 گھنٹوں میں ایک ہزار 991 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے 200 سے زائد پروازیں ہوئیں، جس کے دوران ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان اور راشن بھی منتقل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 1991متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت 162 ٹن سے زائد امدادی سامان تقسیم کردیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں سے اب تک مجموعی طور پر 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 147ریلیف کیمپ 24 گھنٹے کام کررہے ہیں، اب تک 60 ہزار سے زائد مریضوں کا میڈیکل کیمپوں میں علاج کیا جا چکا ہے۔

    دوسری جانب سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے عطیات وصولی کے قائم کردہ 221 کلیکشن پوائٹنس پر 1350 ٹن سے زائد خوراک، ادویات اور دیگر سامان اکٹھا کیا گیا۔

  • پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری

    پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 550 سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی 140 پروازوں کے ذریعے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا اور 550 سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں ہیلی کاپٹرز سے 29 ٹن راشن اور امدادی سامان منتقل کیا گیا۔ 6 ہزار 140 راشن پیکٹس اور 325 خیمے تقسیم کیے گئے، میڈیکل کیمپس میں 5 ہزار 213 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فارمیشنز کے متعلقہ علاقوں میں 224 کلیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں۔

  • پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سوات میں محصور درجنوں افراد ریسکیو

    پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سوات میں محصور درجنوں افراد ریسکیو

    اسلام آباد: پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور 110 افراد کو ریسکیو کر کے کانجو کینٹ منتقل کردیا، آئی ایس پی آر نے متاثرین کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور خاندانوں کو نکالنے کے لیے کامیاب پروازیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعےخوازہ خیلہ میں پھنسے 110 افراد کانجو کینٹ منتقل کردیے گئے، ریسکیو کیے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ کی پہاڑیوں پر پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر جلد روانہ ہوں گے، ہیلی کاپٹر کانجو کینٹ سوات میں موسم بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دیر اسکاؤٹس کی جانب سے فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیا گیا ہے، جبکہ دیر اسکاؤٹس کنٹرول رومز کے نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ متاثرین مندرجہ ذیل موبائل نمبرز پر رابطہ کریں۔

    0945825526
    03235780067
    03091311310

  • آرمی چیف کی ہدایت : پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی

    آرمی چیف کی ہدایت : پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی آگئی۔

    ‌تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید تیزی آگئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین میں 5487راشن بیگ، 1200سےزائدخیمے تقسیم کئے گئے اور اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہملک بھرمیں 117ریلیف کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں اور آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے تحت قائم کوآرڈینیشن سینٹر ریسکیو کوششوں کو مربوط بنا رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق امدادی اشیاکی وصولی ،تقسیم کی کوششوں کوہم آہنگ کرنے کیلئے کلیکشن پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دریائے جہلم، راوی، چناب اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں اٹک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جبکہ تونسہ اور سکھر میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ چشمہ، گڈو ،کوٹری میں درمیانے درجے کا سیلاب، تربیلا ،کالاباغ میں نچلے درجے کا سیلاب اور دریائے کابل نوشہرہ میں بہت اونچےدرجے کا سیلاب ہے۔

    جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ڈی جی خان اور راجن پور، بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد ، جھل مگسی، لسبیلہ، صحبت پور اور موسیٰ خیل شامل ہیں۔

    سندھ کے متاثرہ اضلاع میں ٹنڈو الہ یار، خیرپور، بدین، دادو ، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی اور لاڑکانہ شامل ہیں۔.

    اسی طرح خیبر پختونخواکےمتاثرہ اضلاع میں ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ جبکہ گلگت بلتستان کے متاثرہ اضلاع میں گلگت، ہنزہ اور غذر شامل ہیں۔

  • پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کراچی میں امدادی کیمپ لگا دیے

    پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کراچی میں امدادی کیمپ لگا دیے

    کراچی : پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امدادکےلئےکراچی میں امدادی کیمپ لگادیے، جوان امدادی کیمپوں میں سامان جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کراچی کے مختلف اضلاع میں امدادی کیمپ قائم کردیے۔

    ضلع ملیر میں 4 کیمپ قائم کیے گئے ہیں ، کیمپ بن قاسم، فلک ناز چوک، ملیر چیک پوسٹ نمبر5 اور ایم نائن ٹول پلازہ پر قائم کئے۔

    ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پاک فوج کے 3امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں ، کیمپ مزارقائد،شرف آباداورنیپاچورنگی پر لگائے گئے ہیں۔

    ضلع کورنگی میں پاک فوج کے ماڈل کالونی،شاہ فیصل اور بروکس چورنگی پرکیمپ قائم کئے گئے۔

    اسی طرح ضلع جنوبی میں کمرشل ایونیو فیز 4 اور فیز 6 میں، ضلع جنوبی میں ڈی جے سائنس کالج صدر میں پاک فوج کاامدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔

    ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں ، ضلع غربی میں شہید ذووالفقار علی بھٹو کالج اورنگی ٹاؤن میں بھی پاک فوج کے امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔

  • پاک فوج نے  فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

    راولپنڈی : پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ہیلپ ڈیسک پر یو اے این 1135 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ملک بھر سے آرمی ہیلپ ڈیسک پر یو اے این ڈبل ون تھری فائیو پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے لیے بھی آرمی فلڈ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، خیبر پختونخوا سے ہیلپ لائن یو اے این 1125پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پاک فوج نے ملک بھرمیں فلڈریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں ، ان سینٹرز پر امدادی اشیاء اکٹھی کرکے متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سیلاب کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے جبکہ فوجی جوان متاثرین میں کھانا اور شیلٹرز بھی فراہم کررہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور ڈویژن میں 10، ملتان میں 11، گوجرانوالہ میں 17 ، بہاولپورمیں7کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پنجاب رینجرز نے لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور،منڈی بہاالدین ،رحیم یارخان ،فیصل آباد ، سرگودھا ڈویژن میں 6 اور جہلم میں3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں جبکہ بلوچستان میں 41 آرمی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔