راولپنڈی : پاک فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی ،پاکستان کی مؤثر کارروائی سےافغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق افغان فوج نے پاک افغان سرحد پر جارحیت کی ہے، جس پر پاکستانی فورسزنے منہ توڑ جواب دیا۔
پاک فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی۔
پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا، افغانستان کی جانب سے فائرنگ اس وقت کی گئی جب پاکستانی فورسزباڑ کی مرمت کررہی تھیں، پاکستان کی مؤثر کارروائی سےافغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات جاری رکھے گا، افغان فورسز پہلے بھی کئی بار بلا اشتعال جارحیت کرچکی ہیں، پاکستانی فورسزاپنی علاقائی سالمیت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گی۔
چمن :صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں افغان سرزمین سے گھروں پر گولہ باری اور فائرنگ سے 10 شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 45افراد زخمی ہوگئے، نو شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ بلوچستان کے شہرچمن کےعلاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی گولہ باری اورفائرنگ سے 17 سالہ نوجوان محمد اشرف سمیت 10 شہری شہید جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گولہ باری میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان فوج نے گولہ باری کیلئے سرحدی علاقے کے شہریوں کوڈھال بنا لیا
افغان فوج نے چمن پرگولہ باری کے لے سرحدی علاقے کے شہریوں کوڈھال بنا کر فائرنگ کی ،افغان فوجی شہریوں کے گھروں پر مورچے بناکر لوگوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔
فائرنگ اور گولہ باری سے ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
دریں اثنا فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے افغان فوجی گھرسے پاکستانی علاقے پرگولے پھینک رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر:
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق افغان سرحدی پولیس کی مردم شماری کی سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں پرفائرنگ میں ایک شہری شہید جبکہ 4ایف سی اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Afg Bdr Police opens fire on FC tps detailed for security of Census in a village along Chaman Bdr. 1 Civ Shaheed,18 incl 4 FC sldrs injured. pic.twitter.com/ce6hdqQzuu
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 5, 2017
آئی ایس پی آر کےمطابق چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیرمیں مردم شماری میں رکاوٹ ڈالی جارہی تھی اور یہ سلسلہ 30اپریل سے جاری تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغان حکام کو مردم شماری سے متعلق پیشگی آگاہ کیا گیا تھا اوراس کےلیے سفارتی اور عسکری ذرائع استعمال کیےگئے تھے۔
چمن کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی کردی گئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد خون کےعطیات دینے کے اسپتال پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی شہریوں کےتحفظ کےلیے سیکورٹی فورسزنےعلاقے کا کنٹرول سنبھال لیاہے۔فورسز کی جانب سے فائرنگ کابھرپور جواب دیا جارہاہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کےلیےبند کردی گئی ہے۔
واضح رہےکہ 2 روز قبل پاک فوج نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دو چوکیوں پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی فائرنگ میں3 دہشت گرد ہلاک کردیئےتھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔