Tag: پاک نیوزی لینڈ سیریز

  • پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

    پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

    پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈیرل مچل ورک لوڈمینجمنٹ کی وجہ سے پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 سے دستبردار ہوگئے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل آخری میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ راچن روندرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کل پانچویں میچ میں مدمقابل آئیں گے، پانچ میچوں کی سیریز میں بیلک کیپس کو چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

  • شاداب خان سے متعلق بڑا فیصلہ

    شاداب خان سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو آرام دینا چاہتی تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابر اعظم کو آرام دینا چاہتی تھی لیکن ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ بابر اعظم کی سپورٹ میں سامنے آگئی، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تجربے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    تاہم آل راؤنڈر شاداب خان کی مسلسل خراب پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی انہیں ڈراپ کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔

    کمیٹی محمد رضوان کو بھی آرام دے کر اعظم خان کو کھلانا چاہتی تھی تاہم ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کی تجویز پر دونوں کیپرز کو سیریز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاہم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی شاداب خان کو ڈراپ کرنے پر متفق ہوگئی ہے ان کی جگہ  ابرار احمد، اسامہ میر کو محمدنواز کیساتھ شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز: سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی

    پاک نیوزی لینڈ سیریز: سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی نے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی۔

    پاکستان نیوزی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخابات کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مشورہ کرلیا ہے، ٹیم کا اعلان پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت کیا جائے گا۔

    پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ لگائے جانے کا امکان ہے،  کیمپ میں 8 اپریل سے ٹریننگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو  لاہور  میں کھیلے گی۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے ٹکٹوں کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    جنرل انکلوژر سے وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 250 سے 2  ہزار تک مقرر کی گئی ہے، وی وی آئی پی اور گیلری کے ٹکٹ 3500 اور 4 ہزار کے ہوں گے جبکہ باکس ویک ڈے کی 5 لاکھ، باکس ویک اینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 6 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے جن کی ٹکٹیں کل صبح 11 بجے سے ’ بک می ڈاٹ پی کے‘ پر دستیاب ہوں گی۔

  • پنجاب میں ممکنہ الیکشن کا معاملہ، پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی

    پنجاب میں ممکنہ الیکشن کا معاملہ، پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی

    لاہور: پنجاب میں ممکنہ الیکشن کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ، دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے۔

    اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 5 ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کراچی کے بجائے لاہور سے شروع ہو گی ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی لاہور میں، 2 ٹی توئنٹی اور ایک ون ڈے میچ پنڈی میں ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آخری4 ون ڈے کراچی میں ہوں گے، واضح رہے کہ سیریز 14 اپریل سے7 مئی تک ہو گی۔

  • 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، ڈیرن سیمی کا رد عمل

    6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، ڈیرن سیمی کا رد عمل

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان دورے کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سیریز کی اچانک منسوخی کے کچھ ہی دیر بعد ایک ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، میرا بہترین تجربہ رہا، اور پاکستان کو میں نے ہمیشہ محفوظ ملک پایا۔

    انھوں نے لکھا کہ سیریز کی منسوخی کی خبر سن کر انھیں بہت مایوسی ہوئی، سیکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کرنے پر افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا۔

    انھوں‌ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پی سی بی اور حکومت پاکستان نے ملک میں‌ کرکٹ کی واپسی کے لیے بڑی محنت کی، میں‌ ایک بار پھر کہوں‌ گا کہ میں‌ جن محفوظ ترین مقامات پر کرکٹ کھیل چکا ہوں‌ ان میں‌ پاکستان ایک ہے، وہاں‌ کے شائقین زبردست ہیں، جب میں‌ پاکستان میں‌ ہوتا ہوں‌ تو خود کو گھر پر محسوس کرتا ہوں، اس وقت میں‌ خاصا مایوس ہوں۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ ہونے جا رہا تھا، اچانک کیوی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    بعد ازاں، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کیوی ہم منصب سے فون پر بات کی، جس میں جیسنڈا آرڈرن نے سیریز کی منسوخی کی استدعا کی۔

    نیوزی لینڈ کے ساتھ اب آئی سی سی میں بات کریں گے: چیئرمین پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹور ختم کرنا بہت افسوس ناک ہے، نیوزی لینڈ سے اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بات کریں گے۔

    ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کریں گے۔

  • نیوزی لینڈ کے ساتھ اب آئی سی سی میں بات کریں گے: چیئرمین پی سی بی

    نیوزی لینڈ کے ساتھ اب آئی سی سی میں بات کریں گے: چیئرمین پی سی بی

    لاہور: نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر چیئرمین پی سی بی نے مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹور ختم کرنا بہت افسوس ناک ہے، نیوزی لینڈ سے اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بات کریں گے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخی پاکستانی فینز اور کھلاڑیوں کے لیے افسوس ناک خبر ہے۔

    پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے وزارت داخلہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے واپس جائے گی، یہ افسوس ناک امر ہے، جو ہوا بہت غلط ہوا۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ ہونے جا رہا تھا، اچانک کیوی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    بعد ازاں، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کیوی ہم منصب سے فون پر بات کی، جس میں جیسنڈا آرڈرن نے سیریز کی منسوخی کی استدعا کی۔

    ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کریں گے۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز پر کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی: برطانوی ہائی کمیشن

    پاک نیوزی لینڈ سیریز پر کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی: برطانوی ہائی کمیشن

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز پر ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورت حال عجیب ہو گئی، یہاں تک کے اعلیٰ سطح پر رابطے بھی کیے گئے جب وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے فون پر اس سلسلے میں بات کی۔

    ادھر یہ افواہ بھی پھیلی کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ساتھ کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس پر حکومت نیوزی لینڈ نے سیریز کی فوری منسوخی کا فیصلہ کیا، تاہم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی خبروں کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں، ہائی کمیشن نے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی۔

    پاک نیوزی لینڈ سیریز : عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے رابطے میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے احتیاطی طور پر نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

    اس رابطے کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی ان کی اوّلین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے، عمران خان کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

    انھوں نے کہا مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کے لیے کتنا مایوس کن ہے، لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا، 20 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

    حارث سہیل، سلمان آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، جب کہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔

    زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کیوی ٹیم کو رواں ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

    بنگہ دیش میں سیریز کے اختتام پر ہماری توجہ دورہ پاکستان پر ہوگی، کیوی کپتان

    کیوی ٹیم کی چارٹرڈ فلائٹ سے 11 ستمبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں پاکستان کا ریکارڈ؟

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں پاکستان کا ریکارڈ؟

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے اب تک کے تمام ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کا ریکارڈ حریف کے مقابل بہتر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 58 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 25 جب کہ نیوزی لینڈ نے صرف 12 میچز جیتے، دونوں ٹیموں کے درمیان 21 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے سبقت حاصل کر رکھی ہے، نیوزی لینڈ کے اندر اب تک 31 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 10 میں کامیابی حاصل کی جب کہ نیوزی لینڈ نے 7 میچز جیتے اور 14 میچز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

    نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 13 سیریز ہو چکی ہیں، جن میں پاکستان نے 7 میں کامیابی حاصل کی اور نیوزی لینڈ صرف 2 سیریز ہی جیت سکا۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے

    پاکستان کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار کسی سیریز میں 1984-85 میں شکست ہوئی تھی، یہ دنیا کے مایہ ناز بولر وسیم اکرم کی ڈیبیو سیریز بھی تھی، تاہم پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ اور پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    نیوزی لینڈ میں پاکستان کی جیتی ہوئی آخری سیریز 2011 میں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلی گئی تھی، تاہم 2 سال قبل یو اے ای میں کھیلی گئی اپنی ہوم سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ ‏پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔