Tag: پاک نیوی

  • پاک نیوی کا ہدف کو سوفیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا مظاہرہ

    پاک نیوی کا ہدف کو سوفیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا مظاہرہ

    کراچی : پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، پاک بحریہ کے جہاز سے داغے گئے میزائل نے سو فیصد درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ پاک بحریہ کے ہراول جنگی یونٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز اَصلت سے داغا گیا،میزائل نے 100 فیصد درستی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے لائیو میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

    مزید پڑھیں : گوادربندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس تیار

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے پاک بحریہ غیرمتزلزل عزم کے ساتھ تیار ہیں،  لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری و دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • سمندری سرحد عبور کرنے والے بھارتی باشندے گرفتار

    سمندری سرحد عبور کرنے والے بھارتی باشندے گرفتار

    اسلام آباد : میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کُھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی مغربی سمندری سرحد عبور کرنے والے متعدد بھارتی باشندوں کو گرفتار کر کے کشتیاں ضبط کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے آپریشن کرکے متعدد بھارتی باشندوں کو گرفتار کر کے کشتیوں کو ضبط کر لیا،یہ باشندے کشتیوں سمیت پاک سرحد عبور کر گئے تھے ملزمان کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کشتیاں ملزمان سمیت کراچی سے لائی جائیں گی جہاں حساس ادارے ان ملزمان سے تحقیقات کریں گے اور اگر کسی قسم کی دراندازی ثابت ہوئی تو سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی موجودگی کوبھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کا تعاقب کیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔

    واضح رہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کے ساتھ مل کر سمندر کی نگرانی مزید سخت کردی ہے اور پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے ہر دم چوکنا ہیں اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

  • ملکی خودمختاری اورسالمیت کاہر قیمت پردفاع کرینگے،ایڈمرل ذکاءاللہ

    ملکی خودمختاری اورسالمیت کاہر قیمت پردفاع کرینگے،ایڈمرل ذکاءاللہ

    ایبٹ آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ملکی خودمختاری اورسالمیت کا ہر قیمت پردفاع کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق ابیٹ آباد میں کاکوک اکیڈمی میں  پی ایم اے 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    پی ایم اے 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھاکہ آج کی تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کیڈٹس کی شاندار کارکردگی ان کے والدین اور انسٹرکٹرز کےلیے باعث فخر ہے۔

    ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہپاکستانی تاریخ سیکیورٹی فورسز کے کارناموں اور قربانیوں سے بھری ہے،نیول چیف نےکہا کہ کیڈٹس پروطن کےدفاع کی مقدس ذمے داری عائد ہے۔

    آپریشن ضرب عضب کےحوالے سے پاک بحریہ کے سربراہ کا کہناتھاکہآپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قوم کے عزم کا مظہر ہے۔سیکیورٹی فورسز چیلنجز سےخوش اسلوبی سے نمٹ رہی ہے۔

    نیول چیف کا نے پی ایم کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کےموقع پر بھارتی مظالم کےحوالے سے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری ہے۔

    پاک نیوی کے سربراہ نے واضح کردیا کہ ہم اپنے پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔جارحیت کی صورت میں ملکی خودمختاری اورسالمیت کا ہر قیمت پردفاع کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھاکہدوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت بھی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

     

     

  • پاک بحریہ سرحدو ں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

    پاک بحریہ سرحدو ں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے آج پاکستان نیوی وار کالج میں 44ویں پی این اسٹاف کورس کے افسران سے پاکستان کی قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر خطاب کیا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو درپیش متعدد اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود پاک بحریہ پوری طرح سے مسلح اوربھرپور جذبے سے معمور ہے اور ملک کی بحری سرحدو ں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ عالمی منظر نامہ تیزی کے ساتھ مسلسل تبدیل ہورہا ہے۔ آج جبکہ یک قطبی نظام کمزور پڑتا جارہا ہے، متعدد قوتوں کے مراکز تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں اور ان کے اثر و رسوخ کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔

    نیول چیف نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے سمندروں پر دفاعی کنٹرول بڑی قوتوں کے درمیان وسائل ، توانائی اور سیاسی اثرو رسوخ کے حوالے سے پیدا ہوتی ہوئی سیاسی و جغرافیائی صورتحال کے سبب نہایت اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔ بحر ہند کا خطہ غیر علاقائی افواج کی سمندر اور خشکی دونوں پر تقریبا مستقل موجودگی کے باعث نمایاں اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال کے پس منظر میں موجودہ دور کے تجزیہ کار خیال کرتے ہیںکہ اکیسویں صدی میری ٹائم سے متعلقہ صدی کے طور پر جانی جائے گی کہ جہاں دنیا کی تقدیر کا فیصلہ سمندروں پر ہو گا۔

    بحری افواج کے ہمہ جہتی عسکری آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ ان کی اہمیت دونوں خلیجی جنگوں کے دوران جارحانہ آپریشنز، 2011ء میں لیبیاء میں مداخلت کے دورا ن بحری گھیرائو اور حال ہی میں یمن بحران کے دوران شدت پسندوں کی ہتھیاروں تک رسائی ناممکن بنانے کے ذریعے واضح طور پر نمایاں ہوئی۔ ان تمام مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحری افواج زمینی مسلح جھڑپوں کی صورت میں خشکی پر بغیر قدم رکھے بھی اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا استقبال کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نیوی وار کالج پاکستان اور دوست ممالک کی مسلح افواج کی مستقبل کی قیادت کی تعلیم وتربیت کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شمالی حصے کے لوگوں خصوصاً پنجاب کے تعلیمی اداروں میں میری ٹائم آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

  • کراچی میں پاک ترک بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

    کراچی میں پاک ترک بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

    کراچی: پاک ترک بحری مشقیں شروع ہو گئیں ،فوجی مشقیں خشکی اور سمندر کے دونوں مراحل پر مشتمل ہے۔

    ترک بحریہ کا جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا بحری مشق میں شرکت کیلئے کراچی پہنچا،پاکستان میں تعینات ترک بحری اتاشی اور پاک بحریہ کے سینئرافسران نےترک بحری جہاز کااستقبال کیا۔

     ترک اور پاک بحریہ کی یہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان قائم تاریخی روابط کی عکاس ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ دفاعی مفادات کی بھی واضح علامت ہے جس کے خطے کی سمندری حدود کی نگرانی اور دفاعی استحکام پر دور رس نتائج مرتب ہونگے۔