Tag: پاک ویسٹ انڈیز

  • پاک ویسٹ انڈیز میچ میں منفرد ریکارڈ

    پاک ویسٹ انڈیز میچ میں منفرد ریکارڈ

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر  دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    تاہم قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا ہے۔

    ملتان ٹیسٹ میں اسپن کا کچھ ایسا کمال رہا کہ پورے ٹیسٹ 1064 گیندیں پھینکی گئیں جو پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے کم گیندیں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    اس کے علاوہ پہلے ٹیسٹ میں کل ملا کر 674 رن بنے جو ایشیا میں 40 وکٹ پر بنایا گیا سب سے کم مجموعہ ہے، اسپنرز نے 40 میں سے 34 وکٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے پورے میچ میں فاسٹ بولر نے صرف ایک اوور کرایا۔

  • پاک ویسٹ انڈیز میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

    پاک ویسٹ انڈیز میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے والے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری ہے۔

    ویسٹ انڈیز 19 سال کے طویل عرصہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے اور پاکستانی شائقین ویسٹ انڈین اسٹارز کو اپنے میدانوں کھیلتا دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    جو شائقین کرکٹ اسٹیڈیم جا کر میچز اپنے اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ آج سے سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہو رہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ آج دوپہر 12 بجے سے شائقین کرکٹ ٹکٹ خرید سکیں گے۔ تاہم فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

    پی سی بی نے ٹکت کی کم سے کم قیمت 100 روپے رکھی ہے۔ وی آئی پی کا 150 جب کہ گیلری انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 17 سے 21 جنوری جب کہ دوسرا میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ میچ آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

  • پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

    پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنا تھی تاہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہونے کی وجہ سے سیریز کرنے پر مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنےکا خواہاں ہے، پی ایس ایل کی ونڈو کے لیے کرکٹ بورڈ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنی ہے، سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی کھیلےجانے ہیں۔

  • کوچ مشتاق احمد نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    کوچ مشتاق احمد نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کا کریڈٹ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ ٹیم اور منیجمنٹ کو دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نمائندہ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا اتنی گرمی میں فیلڈنگ کرنے کے بعد انرجی لیول ویسا نہیں رہتا، بابر اعظم، اُن کی ٹیم اور منیجمنٹ کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا خوش دل نے بہت اچھا کھیلا ہے، وہ میچر ونر ہے، سولڈ پلیئرز کا مڈل آرڈر میں کھیلنا بہت ضروری ہے، ہم مڈل آرڈر پر کئی بار غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ چھکے مارنے والی جگہ ہے۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ چار پانچ اور چھ نمبر بیٹنگ آرڈر بہت اہم ہے، اگر اوپنرز ٹیم کو میچ بنا کر دیتے ہیں، تو مڈل آرڈر بیٹسمین گیم کو ختم کرتے ہیں، ٹیم کو ٹیکنیکلی فوکس کرنا چاہیے کہ ان نمبرز پر کھیلنے والے بلے باز مضبوط ہونے چاہئیں۔

    کوچ نے مزید کہا کہ سب سے اہم کام تسلسل ہے جو بورڈ بھی کر رہا ہے، تسلسل سے لڑکوں میں اعتماد بڑھتا ہے اور وہ کھیل کا مظاہر کرنے سے گھبراتے نہیں۔

    انھوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ گئی ہے، پی ایس ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہمارے کھلاڑی دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں، آگے جانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی توجہ دینا ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ ہی آگے جانے کی چابی ہے۔