Tag: پاک چین

  • پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    (24 اگست 2025): فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ پی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات پر چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کا اعادہ کیا گیا۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پاکستانی قوم کا متفقہ موقف ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے پاکستانی فوج انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کیلیے تیار ہے۔ چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانےکی کوشش جاری رہیں گی۔

    انہوں نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں۔ پاک چین دوستی مزید مستحکم بنانے کیلیے اقدامات اور ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

    چینی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات کے حوالے سے چین کے وزیر خارجہ وانگ پی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا "آہنی دوست” ہے اور پاک فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان اہم اتفاقِ رائے پرعملدرآمد کی بھرپور حمایت کی ہے۔ پاکستانی فوج پاک چین دوستی وتعاون کی مضبوط محافظ ہے۔

    وانگ پی کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔ وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں۔

    چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیر مقدم کرتا ہے اور پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ دنیا میں غیر یقینی حالات میں مضبوط پاک چین تعلقات کو فروغ دینا امن و استحکام کیلیے سودمند ہے۔

     

  • پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور آج اسلام آباد میں ہوگا

    پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور آج اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد(21 اگست 2025)؛ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور آج اسلام آباد میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور آج اسلام آباد میں ہوگا، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب کریں گے۔

    چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کا حصہ ہے، ڈائیلاگ کا مقصد ہمہ موسمی اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنا ہے، ڈائیلاگ میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کو مزید فروغ دینے پر بات کی جائے گی۔

    دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا، علاقائی امن، ترقی واستحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں دور مئی 2024 میں بیجنگ میں ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/chinese-fm-wang-yi-arrives-islamabad-3-day-visit/

    گذشتہ برس مئی میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بیجنگ میں پانچویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی تھی۔

    چینی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق گذشتہ برس جون میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

    اکتوبر میں، چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں شرکت کی تھی، اسی طرح رواں برس فروری میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کے تناظر میں چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کے تناظر میں چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    بیجنگ(20 اگست 2025): پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے اہم بیان جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کےدرمیان مضبوط، تاریخی تعلقات کے تناظر میں چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان میں کہا کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ وی تین سال میں پاکستان کا دوسرا اہم دورہ کرینگے، دورے کے دوران اسٹریٹجک رابطے، بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا، چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان کے وزیر اعظم نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا، رواں سال فروری میں پاکستان کے صدر نے بھی چین کا دورہ کیا، چینی صدر اور پاکستانی قیادت دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ان اعلیٰ سطحی دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے اور دونوں قیادتیں دوطرفہ رشتوں کی مزید مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں۔

  • بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    (1 اگست 2025): چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اترنے والے، منفرد اور مضبوط دوست ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی، پی ایل اے کے قومی دفاع، سیکیورٹی اور ترقی کے وژن کو سراہا اور پاک چین دوستی کو وقت کی ہر آزمائش میں پورا اُترنے والا، منفرد اور ناقابلِ شکست رشتہ قرار دیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کا اسٹریٹجک تعاون، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی ہے پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں بھائیوں کی طرح ہیں، پاک چین عسکری شراکت داری علاقائی استحکام کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    دوسری جانب چین کے سفیر نے تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے کردار کو سراہا، اُن کا کہنا تھا چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

    تقریب کا اختتام دونوں ممالک کی دوستی کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، جو ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

    بیجنگ : پاکستان اور چین کے درمیان  قابل تجدید توانائی، کھاد اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

    تقریب میں ٹھٹھہ سمینٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوئے، جس کے تحت پاکستان میں سمینٹ کی پیداوار میں پانچ ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ سندھ کے محکمہ توانائی اورچین کی منگ یانگ توانائی کمپنی کے درمیان بھی ایم اویوپردستخط ہوئے، جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پرتعاون کرے گی۔

    سندھ حکومت اورچینی کمپنی میں کوئلےکی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کے منصوبے کی یادداشت پر دستخط کیے۔

    گذشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے 5 روزہ دورہ چین کے دوران اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات کے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی تھی ۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا، صاف توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

    دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بنیادی مفادات کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

  • پاک چین دوطرفہ تجارت میں اضافہ

    پاک چین دوطرفہ تجارت میں اضافہ

    پاک چین دوطرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں، اس دروان چین کیلئے برآمدات ایک ارب 72 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز رہیں۔

     ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین کیلئے برآمدات کا حجم ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز تھا، جولائی تا جنوری چین سے درآمدات 7 ارب 71 کروڑ ڈالرز رہیں۔

    حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین سے درآمدات کا حجم 7 ارب 66 کروڑ ڈالرز تھا۔

  • سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے، وزیر اعظم

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو ’سافٹ ویئر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جہاں سی پیک کا پہلا مرحلہ ترقی کے ’ہارڈ ویئر‘ پہلو کو ٹھیک کرنے کے بارے میں تھا، وہیں آنے والا دوسرا مرحلہ زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، مہارت کی ترقی، جدت، صنعت کاری، اقتصادی ترقی اور صحت پر توجہ دے کر ترقی کے ’سافٹ ویئر‘ کو اپ گریڈ کرے گا۔

    انھوں نے کہا چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ اور ان کے وفد کی پاکستان آمد پر دل شاد ہے، سی پیک گزشتہ 10 سال سے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس کے تحت ہم نے توانائی کے بحران پر قابو پایا، اور بہترین معیار کا بنیادی ڈھانچا تعمیر کیا، اور ملک کے مختلف علاقوں کو آپس میں جوڑنے میں آسانی ہوئی۔

    انھوں نے کہا سی پیک ہمسایہ ممالک کے لیے بھی رابطے کا کام کر رہا ہے، سی پیک ہمارے لیے خوش حالی اور ترقی کا خزینہ ہے،

    سی پیک غربت، بیروزگاری اور غیر ترقیاتی علاقوں کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے، صنعتی شعبہ، معاشی بڑھوتری، ہنر مندی، صحت اور تعلیم پر توجہ ہوگی۔

    انھوں نے کہا میں صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کو سی پیک کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صدر شی جن پنگ کے شراکت دار ترقی کے وژن کو دنیا نے سراہا ہے۔

  • گیم چینجر منصوبے ‘سی پیک’ کے 10 سال مکمل ہونے کی  مرکزی تقریب آج ہوگی

    گیم چینجر منصوبے ‘سی پیک’ کے 10 سال مکمل ہونے کی مرکزی تقریب آج ہوگی

    اسلام آباد : خطے کیلئے گیم چینجر منصوبے سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی مرکزی تقریب آج ہوگی ، وزیراعظم شہبازشریف اور چینی نائب وزیر اعظم تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کی ایک دہائی مکمل ہونے کی مرکزی تقریب آج شام اسلام آباد میں ہوگی ، تقریب کو سی پیک کی ایک دہائی "وژن سےحقیقت تک”کا نام دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اور چینی نائب وزیر اعظم تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے جبکہ تقریب میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکرٹریز ، ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ اور بزنس کمیونٹی شرکت کریں گے۔

    پاکستان اورچین نے10 سال قبل 5جولائی2013کوسی پیک منصوبے کا آغاز کیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی اور سی پیک منصوبوں سےلاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔

    حکام کے مطابق سی پیک منصوبوں کے تحت 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیداہوئی اور چین کےاشتراک سے معاشی و اقتصادی ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی

    پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی

    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس 3 سال بعد کھول دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کھول دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہراہ کھلن پر اظہار مسرت کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے حکام اور ٹیم ممبرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا 3 سال بعد دونوں ممالک میں تجارتی راہداری کی بحالی بڑی خوشی کا لمحہ ہے۔

    انھوں نے کہا خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے میں رکاوٹ دور ہو گئی، جو سفر نومبر 2019 میں رُکا تھا، وہ 2023 میں پھر سے بحال ہوگیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا 2018 میں سی پیک جس رفتار پر چھوڑ کر گئے تھے، اسے دوگنا سے زیادہ رفتار سے بڑھانا چاہتا ہوں، سی پیک نواز شریف اور چین کی عظیم قیادت کا خطے اور عوام کے لیے خوش حالی اور ترقی کا تحفہ ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کا جرم کیا اور دونوں ممالک کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے، عمران خان نے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے، ہم نے سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی۔

    واضح رہے کہ 2019 میں کرونا وبا کے باعث خنجراب پاس کو بند کر دیا گیا تھا۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت

    پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت

    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور معنقد ہوا جس میں چین نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور 18 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوا، سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، سیاسی اور سیکیورٹی تعاون، تجارت،اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے پر اتفاق ہوا۔

    ترجمان کے مطابق سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاکستان اور چین اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور ڈائیلاگ میکنزم کو بھی فروغ دیں گے۔

    مشاورت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، سیکریٹری خارجہ نے سیلاب کے دوران امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے افغانستان سمیت اہم علاقائی پیشرفت پر قریبی تعاون اور مصروفیت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، پاکستان اور چین کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔