Tag: پاک چین تعلقات

  • وزیر اعظم سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    وزیر اعظم سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کلیانگ نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی اور قیام امن سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یہ ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی سمیت سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

    یاد رہے گزشتہ روز وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین جنرل ژو کلیانگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی، اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کا جی ایچ کیو کا دورہ

    آرمی چیف اور چینی جنرل کے درمیان ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی تھی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کی حمایت کو سراہا۔ چینی جنرل نے اس موقع پر کہا تھا کہ ہم پاکستان سے اپنے مثالی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

    ادھر آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انھیں آگاہ کیا، بیلجیم کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

  • چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، شاہ محمود نے استقبال کیا

    چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، شاہ محمود نے استقبال کیا

    اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے نائب صدر پاکستان پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود نے ان کا استقبال کیا، وانگ کشان صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    چینی نائب صدر کے دورے میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، چینی نائب صدر لاہور بھی جائیں گے جہاں وہ تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے چینی نائب صدر وانگ کشان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

    دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے میں مختلف معاہدوں اور یادواشتوں پر دستخط ہوں گے، چین کے نائب صدر مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ 3 روزہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ پاک چین باہمی تعلقات کتنے گہرے ہیں۔

  • چینی سرمایہ کار گروپ کا اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

    چینی سرمایہ کار گروپ کا اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

    کراچی: پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر آ گئی، چینی سرمایہ کار گروپ نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سرمایہ کار گروپ پاور چائنا نے کوئلے اور ونڈ انرجی میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں آج پاور چائنا اور پورٹ قاسم الیکڑک پاور کمپنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔

    گروپ کے نمائندے شینگ یومنگ نے میڈیا کو بتایا کہ پاور چائنا کمپنی توانائی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔

    شینگ یومنگ نے پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کو عارضی قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار، چین نے معاہدہ کرلیا

    یاد رہے کہ چند دن قبل بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ بھی ہو گیا ہے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے۔

    اس معاہدے کے بعد پاکستانی خلا نوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہم وار ہوگئی ہے، پاکستانی اور چینی خلا نوردوں کو مشترکہ طور پر اب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

    بیجنگ: چین میں وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ نائب چینی صدر سے ملاقات کی، جس میں پاک چین باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ چین کے نائب صدر وانگ کیشن سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی شامل تھے۔

    چین کے نائب صدر سے ملاقات میں فیصل واوڈا، رزاق داؤد، وفاقی وزیر عمر ایوب، خسرو بختیار اور ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہم راہ تھے۔

    چینی نائب صدر نے فرداً فرداً پاکستانی وفد میں شامل ارکان سے مصافحہ کیا، اس ملاقات سے پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی ترقی کے لیے چین کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔

    چین کے نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، عشائیہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیا گیا۔

    خیال رہے کہ آج بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے ترقی کو فروغ دے کر معاشرے کو تبدیل کر دیا ہے، ایک ارب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، یہ تبدیلی چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہے، چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا نظریہ پیش کیا، یہ منصوبہ معاشی استحکام اور عوامی رابطے کی رکاوٹیں دور کرے گا۔

  • چین پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض دے گا، معاملات طے

    چین پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض دے گا، معاملات طے

    اسلام آباد: چین پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض دے گا، دونوں ممالک کے درمیان قرض کی ادائیگی پر سارے معاملات طے ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر قرض دے رہا ہے جس کے لیے تمام معاملات پاک چین حکام نے طے کر لیے ہیں۔

    ذرایع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم آئندہ چند روز میں پاکستان کو فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں معاملات طے کرلیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تین روزہ دورۂ چین سے واپسی پر کل کہا تھا کہ چین نے دو ٹوک انداز میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا ساتھ دیں گے، چین کا دوٹوک مؤقف

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 2 نومبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے چین کا پانچ روزہ دورہ کیا تھا جس کے بعد انھوں نے قوم کو خوش خبری سنائی تھی کہ چین کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بڑی امداد مل رہی ہے تاہم تفصیلات ابھی نہیں بتائی جا سکتیں۔

    بعد میں 16 جنوری کو وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ’میرا قوم اور چینی قیادت سے یہ وعدہ ہے کہ آخری بار پاکستان مدد مانگ رہا ہے۔‘

    دو روز قبل چینی اور سنگارپو کی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ، مینو فیکچرنگ اور شپنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی جس کا حجم چار ارب ڈالر تک ہوگا۔

  • جدید ٹیکنالوجی خصوصاً زراعت میں چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی

    جدید ٹیکنالوجی خصوصاً زراعت میں چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی

    بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی بالخصوص زراعت کے شعبے میں چین کے تجربے سے فائدہ اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے چین کے جدید ٹیکنالوجی تجربات سے مستفید ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین شراکت داری کا مقصد چین کے تجربے سے غربت میں کمی کے اقدامات سیکھنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھ رہا ہے، سی پیک اور اقتصادی راہ داری باہمی تعاون کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ چین کی سرمایہ کاری اقتصادی شراکت داری بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے، یہ شراکت داری صرف دو طرفہ نہیں بلکہ پورے خطے کی بہتری اور ترقی کے لیے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے نائب صدر سے ملاقات

    خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین میں ہیں، وہ چین پاکستان اقتصادی راہ داری سمیت باہمی دل چسپی کے اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کے لیے پاکستان چین تزویراتی مکالمے میں شرکت کرنے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ نے چین کے نائب صدر وانگ قشن سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ چین کی کرپشن کی روک تھام کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔

  • فہمیدہ مرزا، چینی سفیرملاقات: باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق

    فہمیدہ مرزا، چینی سفیرملاقات: باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کھیلوں، سیاحت سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا.

    تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داران کی اس ملاقات میں قابل عمل دائر کار، منصوبوں کی فہرست کی تیاری پر بھی اتفاق ہوا.

    اس موقع پر وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاک چین تعلقات مثالی ہیں، ان میں مزید مضبوطی چاہتےہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ پاک چین تعاون کے واضح نتائج نظر آئیں.

    اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات بے احد اہم ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین پر 2019 کو دوستی کا سال قراردیا گیا.

    مزید پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا: چینی سفیر یاؤ ژنگ

    چینی سفیر سفیر یاؤ ژنگ نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا دورہ چین بھی نہایت اہم ہے ، لوکل گورنمنٹ، صوبائی سطح پرتعلق، تعاون کے فروغ کا آغاز ہوگا.

    یاد رہے کہ 14 فروری 2019 کو چینی سفیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور شراکت دار ہیں، چین کی حکومت پاک چین تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

  • عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا: چینی سفیر یاؤ ژنگ

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا: چینی سفیر یاؤ ژنگ

    اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤ ژنگ نے ملاقات کی، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور خریداری پر توجہ دی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”پاک چین تعلقات باہمی دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    چینی سفیر یاؤ ژنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور شراکت دار ہیں، چین کی حکومت پاک چین تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

    ملاقات میں سفیر نے وزیرِ اعظم کو چینی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا، چین نے پاکستان کی موجودہ حکومت اور پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، چینی سفیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے ساتھ کام یاب ملاقات ہوئی ہے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی وزیرِ اعظم کے اقدامات سے مطمئن ہیں، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے حکومتی ترجیحات اطمینان بخش ہیں، حکومت پاکستان کے اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، حالیہ اقدامات سے پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھیں گی۔

    چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین مضبوط اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر کردار ادا کرے گا، پاکستانی قیادت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا، پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر کی سماجی اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لا سکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آج کا پاکستان 6 ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے: عالمی میڈیا

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور کام یاب معاشی و خارجہ پالیسی کی بہ دولت پوری دنیا کا میڈیا پاکستان کی ترقی کا معترف نظر آ رہا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان خطے کے استحکام میں اپنی جغرافیائی اہمیت منوا رہا ہے، فنانشنل ٹائمز کا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان چھ ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے۔

  • وزیرِ اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین مشترکہ فلم سازی پر گفتگو

    وزیرِ اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین مشترکہ فلم سازی پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے چینی سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاک چین مشترکہ فلم سازی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری سے چینی سفیر نے ملاقات کی، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی نیو ویزا رجیم محفوظ، با اعتماد اور کھلے پاکستان کا مظہر ہے۔

    [bs-quote quote=”چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش جلد شروع ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ملاقات میں چینی سفیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا چین سے تعلقات کو آگے بڑھانا خوش آئند ہے، رواں سال پاکستانی فلموں کی چینی سینما گھروں میں نمائش کی جا رہی ہے۔

    چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستانی فلموں کی نمائش سے لوگوں میں روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔

    دریں اثنا وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے اقدام کی تعریف کی، کہا پاکستان نویں انٹرنیشنل بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  میڈیا کے طلبہ کو ادا کاری کی اچھی تربیت دے سکتی ہوں: ادا کارہ میرا کا دعویٰ

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معلومات کے تبادلے اور مشترکہ فلم پروڈکشن میں تعاون کو وسعت دینی چاہیے، پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا یونی ورسٹی کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی فلموں‌ کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت

    انھوں نے کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ چین میڈیا یونی ورسٹی اور ٹیکنیکل میڈیا انسٹیٹیوٹ بنانے کے لیے ہماری مدد کرے۔‘

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کی اہم شعبوں پر توجہ ہوگی، صحت، تعلیم، پانی، اور غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔

    چینی سفیر سے ملاقات میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤژنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    دریں اثنا، پاکستان میں متعین جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے بھی آج جی ایچ کیوکا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    آرمی چیف اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔