Tag: پاک چین دوستی

  • چین پاکستان کے لیے مثالی ماڈل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    چین پاکستان کے لیے مثالی ماڈل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    شنگھائی: وزیرِ اعظم عمران خان نے چین کو پاکستان کے لیے ایک مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے صدر شی چن پنگ کی قیادت میں بھرپور ترقی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی شہر شنگھائی میں ’پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے جو کچھ 70 سال میں حاصل کیا کوئی اور ملک حاصل نہیں کر سکا، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم عمران خان” author_job=”شنگھائی میں سرمایہ کاری سیمینار سے خطاب”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں، انسانی وسائل کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کیوں کہ ہمیں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 80 سے 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں، ہم ہنر مند افرادی قوت کو پاکستان واپس لانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرے، چین کے ماڈل پرعمل کر کے پاکستان سے غربت ختم کریں گے، اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اور انھیں دوبارہ نہ دہرا کر بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    عمران خان نے کہا ’40 سال پہلے کے چین کے مقابلے میں آج کا چین بہت ترقی یافتہ ہے، چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مسلسل محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گام زن کیا، ہمیں ملک کے مستقبل کے وژن کا تعین کرنا ہوگا، سینٹرل پارٹی اسکول کی طرز پر پاکستان میں بھی تھنک ٹینک بنانا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  چینی صدر کا انٹرنیشنل ایکسپو میں پاکستانی اسٹال کا دورہ، عمران خان نے استقبال کیا


    وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلاڑی دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک ہار سے ڈرنے والے اور دوسری طرح کے وہ کھلاڑی جو چانس لیتے ہیں، جیتنے کے لیے کھیلنے والے بلا خوف کام کرتے ہیں۔ پاکستان میں ایسی قیادت رہی جو صرف ایک الیکشن سے دوسرے الیکشن کی منصوبہ بندی کرتی رہی۔

    انھوں نے کہا کہ حقیقی قیادت وہ ہوتی ہے جو لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کرے، قلیل المدتی منصوبہ بندی سے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا، ایسا معاشرہ دیرپا نہیں ہوتا جہاں چند امیر اور غریبوں کا سمندر ہو۔

  • پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ

    پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترِخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی سمندرسے بھی گہری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے بھی گہری ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

    دوسری جانب پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔

    پاکستان اورچین کے درمیان جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں زراعت، تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج صبح گریٹ ہال پہنچے تو چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    تقریب میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، وزیراعظم پاکستان کے اعزازمیں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔

  • سی پیک منصوبہ : بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

    سی پیک منصوبہ : بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

    اسلام آباد : چینی وزارت خارجہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ سی پیک کی جلد تکمیل پر پاکستان اور چین کا اتفاق ہے، بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔

    یہ بات جینی حکام نے اپنے تازہ بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کا عزم رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ پاکستان کا مقصد کئی عشروں پر محیط پاک چین دوستی کی تجدید تھا۔

    یاد رہے کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِثانی پر غور کر رہی ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق داؤد کے مطابق سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمے داری بخوبی نہیں نبھائی۔

    دوسری جانب اپنے ردعمل میں عبدالرزاق داؤد کا رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے متعلق حالیہ انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے ہیں،  پاکستان اور چین کی دوستی ناقابل تسخیر ہے، دونوں ممالک میں راہداری منصوبے کے مستقبل سے متعلق مکمل یکسوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سی پیک سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: مشیرتجارت

    علاوہ ازیں پلاننگ کمیشن حکام نے سی پیک پر برطانوی اخبار کو دیئے گئے عبدالرزاق داؤد کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک معاہدوں پر ازسر ِنو بات کی جائے گی، کمیشن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سی پیک پر عملدرآمد گزشتہ چودہ ماہ سے سست روی کا شکار ہے ۔

  • پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    یہ بات انہوں نے یوم عاشور چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چین کی خوشیوں میں پاکستانی عوام اور حکومت برابر کےشریک ہیں، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں بندھےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کی دوستی اب آئرن برادرز کےاٹوٹ رشتے میں بدل چکی ہے، پاکستان کو چین سے بے مثال، مخلصانہ،آزمودہ تعلقات پر فخر ہے، چین اور پاکستان نے ہر چیلنج میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عظیم منصوبہ خطے میں ترقی، خوشحالی کا ذریعہ بنے گا، سی پیک کے باعث چین سےتعلقات نئے دور میں داخل ہوئے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چین دوستی سی پیک کی شکل میں آئندہ نسلوں کومنتقل ہورہی ہے، چین، پاکستان امن، ترقی اورخوشحالی کےلئے مل کرکام کر رہے ہیں، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: کہاتھا ناں شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، مریم اورنگزیب


    علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی سچ پر ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے،حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کا درس ظلم وجبر اور تکبر کے سامنے جھکنے سے گردن کٹانا بہترہے اورکربلاگواہ ہے کہ سچائی اوراصول جبرکی بنیادپرنہیں مٹائے جاسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    نیویارک: چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی حکام کی پاکستان میں ساڑھے سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امداد کے منصوبے ناکام ہوئے کیونکہ امریکی منصوبوں کی اسٹریٹیجک اہمیت نہیں تھی۔

    چین نے امریکی کے برعکس پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک نوعیت کے معاہدے کیئے جن میں فوکس اقتصادی راہدری کی تعمیر تھا ۔

    چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر امریکی حکام میں بے چینی ہے جس کا اظہار امریکی اخبارات کی رپورٹوں سے ہورہا ہے

  • پاکستانی و چینی کمپنی کے درمیان توانائی کےچودہ منصوبوں پردستخط

    پاکستانی و چینی کمپنی کے درمیان توانائی کےچودہ منصوبوں پردستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان آٹھ ہزار تیس میگاواٹ کےچودہ پاور پلانٹس لگانے کے منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

    پاکستان میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے چین نے اپنی دوستی نبھا دی۔ اسلام آباد میں پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان چھ سو ساٹھ میگاواٹ کےدو منصوبوں پردستخط ہوگئے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان سات ہزار تین سو تیس میگاواٹ کے پاور پلانٹس کےبارہ منصوبوں کےوڈیولنک کےذریعےمعاہدے بھی کئے گئے۔

    سات سو میگاواٹ کا کروٹ پاور پلانٹ، یو ای پی کا ہنڈریڈ میگاوٹ کا ونڈ پاور پلانٹ ،پچاس میگاواٹ کا سچل پاور پلانٹ کامنصوبہ، ہائیڈرو چائنا کا پچاس اور قائدہ اعظم سولر پارک کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کے معاہدے بھی کئے گئے۔

    پورٹ قاسم پر تین سو بیس میگاواٹ کے کول پاور ، حبکو کا چھ سو ساٹھ میگاواٹ پاور پلانٹ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کے ایس ای سی تھر کو ل پاور ، چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا اینگرو تھر پاور پلانٹ، سکی کناری آٹھ سو ستر میگا واٹ کا منصوبہ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال کول پار پلانٹس اور سالٹ رینج تین سومیگاوٹ کے کول پلانٹ کے معاہدے بھی کئے گئے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبوں کے مالیاتی امور طے پا گئے ہیں، صرف دستاویزات کا تبادلہ باقی ہے۔

  • پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے،نوازشریف

    پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے،نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی منفرد اوروسیع المعیاد ہے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی استعدادکاربڑھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نوازشریف اور چین کے صدر  شی جن پنگ نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چینی صدرکوپاکستان میں خوش آمدید کہتےہیں،شی جن پنگ ایک عظیم رہنما اور پاکستان کے اچھےدوست اوربھائی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے جس کے لئے اقتصادی اور سیکورٹی تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

    اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی امن اوراستحکام کیلئےمل کرکام کرنےپراتفاق کیا۔