Tag: پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں

  • راولپنڈی : پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر سکس اختتام پذیر ہوگئیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر سکس اختتام پذیر ہوگئیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوگیا ہے، واریئر سکس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کےدستوں نے حصہ لیا، مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں کھاریاں کے قریب اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں واریئر سکس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، مشترکہ مشقیں چار ہفتےتک جاری رہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں ایک دوسرے کےتجربات سے استفادہ حاصل کیا گیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تھے۔

    مزید پڑھیں: پاک چین مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین سیون اختتام پذیر ہوگئی

    قبل ازیں گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاک چین مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین سیون ک ابھی اہتمام کیا گیا تھا اس دوران دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خوب سراہا گیا، تقریب میں ایئرمارشل محمد حسیب پراچہ اور ڈپٹی چیف ایئراسٹاف آپریشنز مہمان خصوصی تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی معاشی ، دفاعی اور معاشرتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

  • پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں، چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا،آئی ایس پی آر

    پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں، چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں، چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا،پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں3 ہفتے جاری رہیں گی ، مشقوں کےدوران انسداددہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کیےجائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں جنگجو ششم 2018 شروع ہونے جارہی ہے ، مشقوں میں شرکت کے لیے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، مشقوں میں دونوں ممالک کی ایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لیں گے۔


    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں3ہفتےجاری رہیں گی، مشقوں کےدوران انسداددہشت گردی کےخصوصی آپریشنزکیےجائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

    یاد رہے 2 دسمبر کو پاکستان اورچین  مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز  پاکستان  میں ہوا تھا، مشقوں کو شاہین – سیون کا نام دیا گیاتھا ،  اس مشق میں شریک چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل تھا۔

    مزید پڑھیں : شاہین – سیون : پاکستان اورچین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

    خیال رہے یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی معاشی ، دفاعی اور معاشرتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

    واضح  رہے اکتوبر میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں ”دروزبہ 2018“ ہوئیں تھیں، جس میں شرکت کے لئے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچا تھا، تربیتی مشقیں دروزبہ تھری 4 نومبر تک جاری رہیں تھیں۔