Tag: پاک چین

  • پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی دوستی کومزید استحکام ملے گا: آرمی چیف

    پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی دوستی کومزید استحکام ملے گا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین 7 کا جائزہ لیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین 7 مشقیں پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس پرجاری ہیں. سپہ سالار نے مشقوں کا جائزہ لیا.

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے آرمی چیف کا استقبال کیا.

    آرمی چیف نے  اس موقع پر  پاک فضائیہ اورچینی ایئرفورس کے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/2095311147436755/

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشقوں سے دونوں ملکوں کی دوستی کومزید تقویت اور استحکام ملے گا.

    انھوں نے کہا کہ مشقیں دونوں مسلح افواج اوراقوام کومزید قریب لائیں گی.

    یاد رہے کہ آج  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گدرا سیکٹر سندھ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی: آرمی چیف

    اس موقع پر  آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

    انھوں نے کہا کہ  پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پرعزم ہے۔ داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

  • مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرے گا،چینی نائب وزیرخارجہ

    مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرے گا،چینی نائب وزیرخارجہ

    بیجنگ : چینی نائب وزیرخارجہ ،کونگ ژوینگ یو کا کہنا ہے کہ مالی مسائل سےنمٹنےکیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرےگا،  دورے میں پاکستان کی مدد کیلئے اصولی طورپربات طے ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوینگ یو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا  چین پاکستان کی مالی بحران حل کرنے کے لئے مدد کرے گا اور مدد کے معاملے پر مذاکرات کریں گے۔

    کونگ ژوینگ یو نے واضح کیا کہ سی پیک کے تحت معاہدوں منصوبوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کمی نہیں، سی پیک معاہدے میں کوئی رودبدل نہیں کیا گیا۔

    چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا حالیہ دو رے میں دونوں ممالک کےدرمیان پاکستان کی مدد کی بات اصولی طور پرطےہوچکی ہے، عملی اقدامات کیلئےمتعلقہ حکام تفصیلی گفتگوکریں گے۔

    یاد رہے آج پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئےگئے۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

    جن میں زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چینی وزیراعظم نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ  بھرپور میزبانی پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کاشکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق اظہار اطمینان  کیا، وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو نئے پاکستان کے وژن سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ سعودیہ عرب کی جانب سے پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا امدادی پیکج ملا تھا تاہم اس کے باوجود ادائیگیوں کاتوازن برقرار رکھنےکیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سےبھی پروگرام لینا پڑےگا۔

  • پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیراعظم عمران خان

    پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں نے پاکستان چین گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے معیشت مستحکم ہوگی.

    عمران خان نے کہا کہ مشترکہ منصوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، حکومت کاکام غیر ملکی سرمایہ کاروں کےراستےسے رکاوٹیں ہٹانا ہے، ہم اس ضمن میں کام کر رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ہماری حکومت میں پاک چین پرائیویٹ سیکٹرکا پہلاجوائنٹ وینچرہے ہمیں پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفرچاہیے. اس ضمن میں چین سے بہت امیدیں ہیں.

    انھوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں چین سےسی پیک کےذریعےتجارت کارشتہ بڑھتا جائے گا.

    واضح رہے عمران خان نے گذشتہ دنوں سعودی عرب کا کامیاب دورہ کیا تھا، جہاں اہم معاہدے طے پائے. سعودی عرب پاکستان کو بارہ ارب ڈالرز کا امدادی پیکیج دے گا.

    وزیراعظم جلد چین کا اہم دورہ کریں گے. تجزیہ کاروں کے مطابق اس دورے میں بھی اہم معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

  • پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

    پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے باہمی روابط، مشترکہ مدد اور دوستانہ تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وانگ ژی پاکستان کے دوست ہیں، ہمیشہ حمایت کی۔ چین کے وزیر خارجہ کا دفتر خارجہ آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، چینی قیادت کی جانب سے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد کا شکریہ۔ پاک چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، ’امید ہے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم ہیں، چینی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو تہنیتی پیغامات بھیجے گئے۔ چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے نومبر میں وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی ہے، سی پیک کی تکمیل حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر اور پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہے، معاشی ترقی کے لیے سی پیک کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں، یہ پاکستان اور خطے کے لیے وسیع تر تذویراتی منصوبہ ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے پر عزم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا، چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے۔ چین نے عالمی برادری پر زور دیا وہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی چین کے صدر اور وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، سی پیک سے وابستہ چینی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ چین کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان چین کے ساتھ مل کر عالمی فورمز پر کام کرتا رہے گا۔

    بعد ازاں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان آ کرخوشی ہوئی، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سمیت پاکستان میں دیگر منصوبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔ چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو نومبر میں چین کے دورے کی دعوت دی ہے، پاکستان دورے کا مقصد تعلقات مزید مضبوط کرنا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات مثبت اور مفید رہی، پاکستان چین کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔ دونوں ملکوں کے تعاون سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ بھی اولین ترجیح ہے۔

    وانگ ژی نے کہا کہ ملاقات میں تجارتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی تعاون اور باہمی اشتراک پر مبنی ہیں۔ سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون وژن کا عکاس ہے۔ آج کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں اور دوروں سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا، معیشت کی بہتری اور غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ سیمینار کریں گے۔ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

  • پاک چین جوہری تعاون قابل قدر ہے ، ایف پی سی سی آئی

    پاک چین جوہری تعاون قابل قدر ہے ، ایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے سچے دوست چین کی جانب سے پاکستان میں ساڑھے چھ ارب ڈالرمالیت کے دو جوہری پاورپلانٹس کی تعمیر کے فیصلے سے دونوں ممالک اور انکے عوام کے مابین قربت بڑھے گی۔

    اورفیصلے سے جنوبی ایشیاء میں چین کے رسوخ اور پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ، جس سے عوام کے مسائل بھی کم ہوں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پائپ لائن اور کالا باغ ڈیم جیسے عظیم منصوبے ناقابل عمل ہو رہے ہیں اسلئے حکومت جوہری توانائی کے آپشن کو بھرپور انداز میں استعمال کرے تاکہ جوہری توانائی پر دارومدار میں اضافہ اور ملک کے انرجی مکس کو بہتر بنایا جا سکے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان پر سویلین مقاصد کے لئے نیوکلئیر ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لیکن بھارت سمیت مختلف ممالک کو چھوٹ حاصل ہے ، جو امتیازی رویہ ہے، توانائی کے معاملہ میں پاکستان کی مدد کرنے والا سچا دوست اور رکاوٹ ڈالنے والا دشمن ہے۔