Tag: پاک کالونی

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، شاہین فورس کے اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، شاہین فورس کے اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے متعدد واردات کا ملوث ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک کالونی میں شاہین فورس کے اہلکار نہال سمیت دہرے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم زاہد چنا کو کورنگی کے علاقے سے کارروائی کے دروان گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق 19 اکتوبر کو کو کراچی کے پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ رہا تھا کہ شاہین فورس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو گرفتار کرنا چاہا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لیکن ملزم نے فائرنگ کی جس سے شاہین فورس کا اہلکار نہال شدید زخمی اور شہری شہید ہوگیا بعدازاں اہلکار نہال بھی شہید ہوگیا تھا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزم زاہد چنا اس روز بینک کے اندر موجود تھا، ملزم نے فون کے ذریعے شہری کے رقم لے کر نکلنے کا بتایا، واردات کی پلاننگ گرفتار ملزم زاہد چنانے بنائی تھی۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ زاہد چنا پہلے بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے، گرفتار ملزم کومزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔

  • پاک کالونی : منشیات فروشوں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ، چار زخمی

    پاک کالونی : منشیات فروشوں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ، چار زخمی

    کراچی : پاک کالونی میں گینگ وار کے درمیان مسلح تصادم میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹ کلراورگینگ وار کے کارندوں سمیت کئی ملزمان کوپکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گینگ وارکارندے پھر سر اٹھانےلگے، پاک کالونی کاعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ پاک کالونی کی پی ایم ٹی گلی میں دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان ہوئی۔

    دو طرفہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا، زخمیوں کوسول ہسپتال لے جاتے ہوئے ایک راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس اور رینجرز نے فوری کارراوائی کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    دوسری جانب سعودآباد پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور آوان بم برآمد ہوا ہے۔ ٹارگٹ کلر امتیاز کے ایم سی کا ملازم ہے۔

    علاوہ ازیں پی آئی بی کالونی میں پولیس نے گینگ وار کے دو کاندے گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد پپو کے بھانجے بلال اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی ۔

  • کراچی : مکان سے لیاری گینگ وار کےاسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

    کراچی : مکان سے لیاری گینگ وار کےاسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

    کراچی : پاک کالونی پرانا گولیمار کے مکان سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس نے ایک مکان سے لیاتی گینگ وار کے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی، جس میں ایل ایم جیز، کلاشنکوفیں ،ایم سولہ رائفلز ،راکٹ لانچرز ،آوان بم اور پچاس ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ عزیرآباد کے بعد پرانا گولیمار سے اسلحے کی دوسری بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مکان پر چھاپہ مارا گیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک دیوار کے پیچھے خفیہ کمرا تھا جس میں اسلحہ رکھا گیا تھا،: ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسلحہ کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے لایا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے، پولیس نےکھدال کی مدد سے دیواریں اور چبوترا توڑ کر اسلحہ برآمد کیا۔

  • پاک کالونی سے بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ برآمد

    پاک کالونی سے بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے ’’اے آر وائی‘‘ کے  پروگرام ’’ذمہ دار کون‘‘ کی ٹیم کے ہمراہ پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں بھری تعداد میں منشیات،اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے کمانڈوزکی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا اور پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ندی کے اطراف کئی سالوں سے منشیات کے بڑے اڈوں کے خلاف 5 گھنٹوں تک کامیاب آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران پاک کالونی میں قائم منشیات کی فیکٹریوں سے بھاری مقدار میں منشیات، گولیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا،آپریشن کی زد میں آنے والے گھر اورمنشیات کی فیکٹریاں خالی تھیں جس کے باعث کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    واضح رہے رینجرزنے یہ کارروائی ’’اے آر وائی‘‘ کے پروگرام ’’ذمہ دارکون‘‘ کی ٹیم کی اطلاع پر کیا گیا اور آپریشن کے دوران ’’ذمہ دار کون‘‘ کی ٹیم بھی موجود تھی۔

    یاد رہے پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ندی کے ساتھ آباد قائم کچی آبادی منشیات اورغیراخلاقی کاموں کی آماجگاہ بن گئی تھی،علاقہ مکینوں کی شکایتوں کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکا تھا لیکن ’’اے آر وائی‘‘ کے پروگرام ’’ذمہ دارکون‘‘ کی جانب سے معاملہ اُٹھانے پر رینجرز کی کارروائی پر عوام نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔

     

  • کراچی: پاک کالونی میں دوگروپوں میں تصادم،3افرادجاں بحق

    کراچی: پاک کالونی میں دوگروپوں میں تصادم،3افرادجاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

     پولیس کے مطابق پاک کالونی گڑ با غیچہ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے بلال ، غنی اور غفور نامی شخص جان کی بازی ہار گئے۔

     واقع میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دومنشیات فروش گروپوں کے درمیان پیش آیا ۔

  • رینجرز و پولیس کی کارروائی، ایک ڈاکو سمیت نو دہشت گرد ہلاک

    رینجرز و پولیس کی کارروائی، ایک ڈاکو سمیت نو دہشت گرد ہلاک

    کراچی :پولیس اور رینجرز نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں آٹھ اور پولیس نے ایک ڈکیت کو مارگرایا۔

    مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے  ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میں رینجرز کے مقابلے کے دوران بی ایل اے کا ایک کارندہ مارا گیا، جو لیاری گینگ وار کیلئے بھی کام کرتا تھا۔

    مارا گیا ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پریشان چوک کے قریب فقیر کالونی میں رینجرز نے رات کو ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

    اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کش دھماکہ کردیا جس سے مکان میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور مکان زمین بوس ہوگئے۔

    مکان کے ملبے سے ایک زخمی کو نکال لیا گیا، بریگیڈیئرخرم کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے تھا اور وہ ملیر کینٹ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

    رینجرز نے صبح مومن آباد میں ایک مکان پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں پربھی دہشت گردوں نے مقابلہ شروع کردیا اور اس دوران چار دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکا کرکے اڑا لیا۔

    اس آپریشن میں ایک مغوی بچے کو بازیاب کروایا گیا، جس کی رہائی کیلئے دہشت گردوں نے تاوان مانگا تھا۔بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔

    دوسری جا نب نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ عیسیٰ نگری کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، لانڈھی میں فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہوگئے۔

  • حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    کراچی :حیدری اور پاک کالونی میں الگ الگ واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن خرم احمد جان کی بازی ہار گیا.

    واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کے مطابق واقعے ابتدائی طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔