Tag: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

  • شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شہبازشریف کا نام شیخ روحیل اصغر نے تجویز کیا، ملک عامر ڈوگر اور مشاہد حسین سید نے شہبازشریف کے نام کی تائید کی۔

    پی اے سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر شہبازشریف نے کہا کہ تمام اراکین کے اعتماد کا مشکور ہوں، سب کوساتھ لے کرچلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احتسابی عمل کوبہتر بنانا ضروری ہے، پی اے سی ایک موثرفورم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ دورکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے کنوینربناؤں گا۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے شہبازشریف کو پی اے سی کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا لیکن حکومت کے انکار کے بعد معاملے پر سخت ڈیڈ لاک تھا۔

    حکومت اوراپوزیشن شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی بنانے پرمتفق


    بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے اپوزیشن سے معاملات طے کرنے کے بعد حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا اختیار اپوزیشن کو دے دیا تھا۔

  • چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تعیناتی، وزیراعظم عمران خان نےخواجہ آصف کانام مستردکردیا

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تعیناتی، وزیراعظم عمران خان نےخواجہ آصف کانام مستردکردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تعیناتی پر وزیراعظم عمران خان نے خواجہ آصف کا نام مسترد کردیا اور اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کواہم عہدہ کیسے دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے ناموں پر غور کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے خواجہ آصف کا نام مسترد کردی۔

    خواجہ آصف کا نام زیر بحث لانے پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کواہم عہدہ کیسے دے سکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے خواجہ آصف کے نام پرمشاورت سےبھی روک دیا اور کہا خواجہ آصف کےنام پرکسی قسم کی مشاورت نہ کی جائے، پی اےسی چیئرمین کیلئےشہرت کےپارلیمنٹیرین کوترجیح دیں۔

    یاد رہے حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق لچک دکھاتے ہوئے پی اے سی کے چیئر مین کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن سے رابطے کی منظوری دی تھی۔

    فاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پراعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کی تحقیقات وہ کیسے کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور اپوزیشن کے درمیان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر اختلاف چلتا آ رہا ہے، وزیرِ اطلاعات نے پی اے سی کی سربراہی حکومت کا حق قرار دیا جبکہ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ یہ حق اپوزیشن کو حاصل ہے۔

  • پی اے سی کے چیئرمین کی تقرری میں اہم پیش رفت، حکومت اور اپوزیشن میں رابطہ

    پی اے سی کے چیئرمین کی تقرری میں اہم پیش رفت، حکومت اور اپوزیشن میں رابطہ

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی کے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں حکومتی وفد نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”حکومتی وفد میں شاہ محمود، فواد چوہدری و دیگر، ن لیگی وفد میں ایاز صادق، رانا ثناء اللہ و دیگر شامل تھے اور پی پی کی نمائندگی سید نوید قمر نے کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، عامر ڈوگر، وزیرِ قانون فروغ نسیم اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان شامل تھے۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کا وفد سابق اسپیکر ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، مرتضیٰ عباسی اور رانا تنویر پر مشتمل تھا جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید نوید قمر نے کی۔

    ملاقات میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری پر مشاورت کی گئی، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، اپوزیشن نے بھی لچک کا مظاہرہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا پبلک اکاونٹس کمیٹی سے متعلق لچک دکھانے کا فیصلہ


    عامر ڈوگر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ملنے والی تجاویز قابلِ عمل ہیں، جلد بریک تھرو کا امکان ہے، جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہے، جلد اچھی خبر ملے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شہباز شریف متنازعہ ہیں، اپوزیشن کوئی اور نام دے۔

  • حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کونہیں دے گی‘ فیاض الحسن چوہان

    حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کونہیں دے گی‘ فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دے کر کرپشن چھپانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کونہیں دے گی۔

    فیاض الحق چوہان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق حکومت کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات نہ کرے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈرہی کو ہونا چاہیے‘ بلاول بھٹو

    یاد رہے کہ تین روز قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو ملنی چاہیے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ہی کو ہونا چاہیے، یہی طریقہ کار ہے۔

    فواد چوہدری کا پھر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اعتراض

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پراعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کی تحقیقات وہ کیسے کریں گے۔

  • مالی سال 16-2015 میں 162 ارب کے اضافی اخراجات کا انکشاف

    مالی سال 16-2015 میں 162 ارب کے اضافی اخراجات کا انکشاف

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مالی سال 16-2015 میں 162 ارب کے اضافی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ ذمہ داران پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں مالی سال 16-2015 میں 162 ارب کے اضافی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق رقم وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں تھی۔

    کمیٹی ارکان نے اضافی اخراجات پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ظہور احمد کی سرزنش کی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آپ کو فنانس کا کچھ پتہ نہیں اور ہمیں لیکچر دینے آئے ہیں، آپ کے خلاف متعلقہ اداروں کو رپورٹ لکھیں گے۔

    سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان نے فنڈز کے استعمال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اخراجات اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے خرچ ہوئے۔

    انہوں نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، افغانستان میں پاکستانی فنڈز کے منصوبے شامل، تخفیف غربت پروگرام اور چھوٹے کسانوں کے لیے قرض کی رقم شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

    خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

    پرانے آڈٹ اعتراضات کا جائزے لینے کے لیے تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کی، شفقت محمود کی سربراہی کمیٹی میں انیس سو اٹھانوے سے لیکر انیس سو نناوے تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔

    نوید قمر کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دوہزار دو سے دو ہزار تین اورعاشق گوپانگ کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دو ہزار سات سے دو ہزار آٹھ تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی جبکہ دو ہزار دس سے دوہزار تیرہ تک کے تمام اعتراضات پبلک اکاؤنٹس میں نمٹائے جائیں گے۔

    کمیٹی کے چئیرمین خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں تمام بیک لاگ کلیئر کر لیں گے، انیس سو نناوے سے لیکر دو ہزار آٹھ تک مکمل ہونے والے تمام منصوبوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے قومی خزانے کے کھربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔