Tag: پبلک ٹرانسپورٹرز

  • پٹرول مہنگا ہونے کے بعد  کرایوں میں  دگنا اضافہ ، سفر کرنا محال ہوگیا

    پٹرول مہنگا ہونے کے بعد کرایوں میں دگنا اضافہ ، سفر کرنا محال ہوگیا

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے 400 سے 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ملک میں مہنگائی کا سونامی آگیا ، پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ، کرایوں میں 400 سے 500 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔

    کراچی کا کرایہ 4300 روپے بڑھا کر 4800 روپے ، راولپنڈی کا کرایہ 2000 سے 2250 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 1050 سے بڑھا کر 1250 روپے اور سرگودھا کا کرایہ 950 سے بڑھا کر 1100 روپے کر دیا گیا۔

    پشاور کا کرایہ 2300 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے، مری کاکرایہ2300روپےسےبڑھاکر2450روپے ، خانیوال کا کرایہ 1500 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے اور صادق آباد کا کرایہ 400 روپے سے بڑھا کر 2700 روپے کردیا۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت غریب عوام کو نظرانداز کردیاہے، اب قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب عوام نے بھگتناہے۔

    مسافروں نے حکومت سے درخواست کی کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔

  • پٹرول مہنگا ہوتے ہی  پبلک ٹرانسپورٹرز  نے  مسافروں  پر بم گرادیا

    پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے مسافروں پر بم گرادیا

    لاہور : پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 300 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب عوام نے بھگتنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹرز نے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا۔

    کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے ، صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے، راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850روپے اور فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا۔

    ٹرانسپورٹرز نے سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے، پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے ، مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے ، ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کر دیا۔

    اسی طرح خانیوال کا کرایہ 1180 کی بجائے 1280 روپے، مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپے ، ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب عوام نے بھگتنا ہے ، حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت غریب عوام کو نظر انداز کر دیا ہے۔

    مسافروں نے مزید کہا کہ غریب آدمی کے پاس ایک وقت کی روٹی کھانے کیلیے پیسے نہیں ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹرز نے اخراجات بڑھانے کیلیے کرائے بڑھا دئیے ہیں ، قیمتوں میں اضافے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ عوام کو ہے ،ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔

    ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ، کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنے پڑیں گے۔

  • پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں من مانا اضافہ

    پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں من مانا اضافہ

    کراچی : پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا اور مسافروں سے اضافی کرایہ لیا جانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے، کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والے ٹرانسپورٹرز نے من مانی کرتے ہوئے کرایوں میں پانچ سو روپے تک کا اضافہ کردیا۔

    لاڑکانہ،سکھر،شہداد کوٹ اورشکارپورکے کرایوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ راچی سے پنجاب اورکے پی جانے والے مسافروں سے بھی ہزارسے پندرہ سو روپے اضافی لیے جانے لگے۔

    اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کےبعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔

  • وزیر ٹرانسپورٹ سندھ  کا پبلک ٹرانسپورٹرز کا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کا نوٹس

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹرز کا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کا نوٹس

    کراچی : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹرز کاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لے لیا اور کہا شکایات ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے، عوام سے گزارش ہے خدارا ایس او پی پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹرزکاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے علاقوں میں ایس اوپیزپرعمل کرائیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا جس ضلع میں ایس او پی پرٹرانسپورٹرزعمل نہیں کررہے ایکشن ہوگا، جب تک سب ملکر کام نہیں کریں گے، تب تک ایس او پی پرعمل مشکل ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کراچی، عوامی ٹرانسپورٹ چل گئی، ایس او پیز کی کھل کر خلاف ورزی

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں سے شکایات ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے، عوام سےبھی گزارش ہے خدارا ایس او پی پر عمل کریں، عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ رکھیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

    خیال رہے سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد عوام نے ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دیں، ایس او پی کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں سوار نہیں کیا جارہا لیکن بیشتر شہری ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کررہے، اسی طرح بہت ہی کم گاڑیوں میں سینیٹائزر موجود ہے۔

    واضح رہے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ محمد ارشاد نے تمام بس ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز اور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی، اس ضمن میں چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔