Tag: پبلک ٹرانسپورٹ

  • لیگز مبرگ دنیا کا پہلا ملک جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی

    لیگز مبرگ دنیا کا پہلا ملک جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی

    لیگزمبرگ: دنیا کا پہلا ملک لیگز مبرگ ہے جہاں تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی، یہ اقدام حکومت کی پیش کردہ تجویز کے ضمن میں کیا جارہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2020 تک گرمی کے سیزن میں عوام ٹرین، ٹرامز اور بسوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرسکیں گے، مفت سفر کی خدمات فراہم کرنا حکومت کے پاس آخری راستہ ہے جس کے ذریعے وہ عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

    [bs-quote quote=” لیگزمبرگ کو یورپی یونین کا دوسرا امیر ترین ملک شمار کیا جاتا ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    لیگزمبرگ میں 20 برس سے کم عمر افراد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پہلے ہی مفت ہے بقیہ مسافر بھی دو گھنٹے کے سفر کے واسطے اس وقت صرف دو یورو کی ادائیگی کرتے ہیں۔

    سیکنڈری اسکولز کے طلباء اسکول اور چھٹی پر واپسی کے لیے گورنمنٹ شٹل سروس سے استفادہ کررہے ہیں۔

    ملک بھر میں بے گھر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب بے گھر افراد اضافی کرایہ ادا کرکے سردیوں میں ٹرین میں ہی قیام کرسکیں گے۔

    دارالحکومت لیگزمبرگ کی آبادی صرف 1.1 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے تاہم اس کے باوجود یہ ٹریفک جام کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے، روزانہ تقریباً چار لاکھ افراد کام پر جانے کے لیے یہاں سے گزرتے ہیں۔

    لیگزمبرگ کے وزیراعظم نے چند روز قبل دوسری مدت کے لیے وزیراعٓظم کا منصب سنبھالا ہے، اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے دوران ماحولیاتی تحفظ ژاویر بیڈل کی مہم کا اہم حصہ تھا۔

    واضح رہے لیگزمبرگ کو یورپی یونین کا دوسرا امیر ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    کراچی: پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا جس سے مہنگائی تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود اضافہ کردیا۔

    کرایوں میں اضافے کے بعد بڑی بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ کوچز کے کرائے میں بھی 5 سے 15 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا۔

    چنگ چی رکشہ والوں نے بھی فی مسافر کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹرز اپنے طور پر زائد کرائے وصول کر رہے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کرائے نامے کے بغیر ٹرانسپورٹرز مرضی کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پرانے کرایوں پر گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت نے سی این جی کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 104 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

  • کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں مشروط کمی کا اعلان

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں مشروط کمی کا اعلان

      کراچی: حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کے بعد کراچی میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں نما یاں کمی کے بعد صو با ئی حکومتوں پر دبا و ہے کہ وہ بس اور وین کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان اور اس پر عملدرآمد بھی کروائیں اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جا کھرانی اور ٹرانسپورٹرزکےدرمیان مذاکرات ہو ئے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ میر ممتاز حسین جاکھرانی اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ طحہٰ فاروقی بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جاکھرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس وسائل کی کمی ہے  انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشہ والوں کے خالف آپریشن کیا جائے گا۔

     صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے بتایا کہ دس روپے تک کے کرائے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ، جبکہ مزدا، منی بسوں، کوچز اور بسوں کے کرائے 15 سے کم کرکے 14، 16 سے کم کرکے 15 اور 17 سے کم کرکے 16 روپے کردیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تین سال قبل 24ہزار پبلک ٹرانسپورٹ تھیں، جس کی تعداد میں امن وامان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے کمی آئی ہے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین بسوں کے کرائے میں بھی کمی کی جائے گی

     مزاکرات میں حکومت نے بمشکل تمام ٹرانسپورٹرز کو راضی کیا کہ وہ کرایوں میں نام کی ہی سہی کمی کردیں لیکن ٹرانسپورٹرز یہ شرط بھی عائد کردی کہ چنگچی رکشوں پر پابندی لگائی جائے ،سب ہی واقف ہیں کہ چنگچی رکشہ کو شاہراہوں سے مستقل دور رکھنا فی الوقت آسان نہیں کیو نکہ چنگچی والے بھی اپنے پیچھے مضبو ط سہارا رکھتے ہیں ان حا لات میں رہے غربت کے ما رے مسافر تو ان کی سنتا کون ہے۔

  • ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا باعث تشویش ہے،حق پرست اراکین

    ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا باعث تشویش ہے،حق پرست اراکین

    کراچی: متحد ہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین سندھ اسمبلی نے ملک میں گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

    ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صوبہ بھر میں اکثریت عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے ۔

    لیکن صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا اور ٹرانسپورٹ مافیا کوعوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو حکومتی بددیانتی کا کھلا ثبوت ہے۔

    حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ کرایوں میں کمی نا ہونے سے ٹرانسپورٹ مافیا کو یومیہ لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے اور صوبے کے عوام پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فی الفور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرے ۔