Tag: پبلک پارک

  • لاس اینجلس آگ: امریکی فلم انڈسٹری کے مشہور مقامات شعلوں کی زد میں

    لاس اینجلس آگ: امریکی فلم انڈسٹری کے مشہور مقامات شعلوں کی زد میں

    لاس اینجلس میں خوفناک آگ نے امریکی فلم انڈسٹری کے مرکز کو بھی شعلوں کی لپیٹ میں لے لیا۔

    امریکا کے تاریخی شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا، تاریخ کی بدترین آگ سے 9 ہزار گھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔

    تاہم اس خوفناک آگ کی وجہ سے ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے جبکہ ہالی وُوڈ ہلز، پبلک پارک ہالی ووڈ باؤل اور دیگر مشہور مقامات بھی  آگ کی زد میں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Paris Hilton (@parishilton)

    اس کے علاوہ گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن نے انسٹا پر بتایا کہ ان کا مالیبو میں واقع گھر آگ کی نذر ہو گیا ہے، اسی طرح  ہیڈی مونٹگ اور اسپینسر پراٹ نے بھی اپنے گھر کے جلنے کی اطلاع دی۔

    رپورٹ کے مطابق 15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی ڈیان وارن نے بتایا کہ ان کا تقریباً 30 سال پرانا بیچ ہاؤس بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

    لاس اینجلس: خوفناک آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا

    فلم ٹاپ گن میورک کے اسٹار مائلز ٹیلر اور ان کی اہلیہ کیلیگ کا 75 لاکھ ڈالر مالیت کا گھر بھی آگ کی نذر ہوچکا ہے، مائلز ٹیلر اور ان کی اہلیہ کیلیگ کا بھی لاکھوں ڈالر مالیت کا گھر آگ کی نذر ہوچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث آسکر نامزدگیوں کی تاریخ بھی آگے بڑھا کر 19 جنوری گردی گئی ہے جبکہ کئی فلموں کے پریمیئر بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے آگ کی وجہ سے ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔

  • پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

    پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پشاور کی بیوٹی فکیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کی سہولت کے لیے شہر کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو معاملات کو حتمی شکل دے کرمنظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا اگلے مرحلے میں یہ سہولت دیگر شہروں میں بھی فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس میں شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے شہر کی تزئین و آرائش کے لیے پی ڈی اے کو مفصل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ تزئین کے لیے پائیدار اقدامات کیے جائیں، سڑکوں کے اطراف کھمبوں پر خوب صورت گملوں میں مصنوعی پودے لگائے جائیں، ہیڈ پلوں اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار بنائے جائیں، جس سے صوبے کی ثقافت اجاگر ہو، اور اس مقصد کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پشاور میں اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر بھی کام کیا جائے، جہاں ضرورت ہو ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں، ورسک روڈ تا ناصر باغ رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر جلد شروع کی جائے، اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کوریڈور کے اطراف سڑک بحالی پر بھی کام کا آغاز کیا جائے۔