Tag: پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ

  • پمز اسپتال کو ٹھیکے پر دینے سے متعلق حکومت کی وضاحت

    پمز اسپتال کو ٹھیکے پر دینے سے متعلق حکومت کی وضاحت

    اسلام آباد : ملک کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کی خبروں پر وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فیصلہ مشاورت اور منظوری سے ہوگا۔

    اس حوالے ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کو پرائیویٹ کرنے کی خبریں بےبنیاد ہیں، پمز کے کسی بھی شعبے کو پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا۔

    کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے بتایا کہ کسی رہائشی کالونی میں ٹاور نہیں بنائے جا رہے، پمز وزارت صحت کے زیرانتظام ہی کام کرتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پمز کے کسی بھی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا، وفاقی حکومت عوام کو صحت کے شعبے میں ریلیف دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

    ڈاکٹر ملک مختار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروسز کی بہتری کیلئے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی کو پبلک پرائیویٹ کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔

    تاہم اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، مذکورہ فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی ہوگا۔

     

  • اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انتظامی آؤٹ سورسنگ میں پیشرفت نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواستوں کیلئے مدت میں توسیع کردی، توسیع سمیت دیگر شرائط وضوابط پر مبنی اشتہار جاری کردیا گیا۔

    ممکنہ بولی دہندگان کی جانب سے مدت میں توسیع کیلئے تحریری درخواستیں موصول ہوئیں۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ15مارچ2024مقرر کردی گئی۔

    نظرثانی شدہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ کی مدت پوری ہونے پر دیگر مراحل کا آغاز ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے سی اےاےحکام کا کہنا ہے کہ متعین کردہ ٹائم لائن کے علاوہ دیگرشرائط و ضوابط حسب سابق رہیں گی، دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان ریکوئسٹ فار پرپوزل حاصل کرسکتے ہیں۔

  • سندھ حکومت کا  این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلان

    سندھ حکومت کا  این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلان

    کراچی: شہرقائد میں دو بڑے صنعتی و کاروباری منصوبے لگانے کی منظوری دے دی گئی، منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت  منعقدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کےاجلاس میں ٹیکنالوجی پارک اور ماربل سٹی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔

    سندھ حکومت نے کراچی کے لئے مجوزہ ان دو منصوبوں کے لیے  محکمہ سرمایہ کاری سندھ کو  ہدایت کی ہے کہ انہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    اسپیشل اکنامک زون ایکٹ 2012 کے تحت یہ دونوں منصوبے اسپیشل اکنامک زون مقام کے حامل ہوں گے۔ ان دونوں منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو انکم ٹیکس اور مشینری  درآمد کرنے پر کسٹم ڈیوٹی میں 10 سال تک چھوٹ ملے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی انڈسٹری نے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔

     آئی ٹی اورالیکٹرانکس سے وابستہ طلباء و طالبات،اساتذہ، پروفیشنلز اور ماہرین  کو انڈسٹری میں مفید مواقع کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت ،این ای  ڈی یونیورسٹی کے ساتھ مل  کر یونیورسٹی کیمپس میں 12 ارب روپے کی لاگت سے 20 منزلہ ٹیکنالوجی زون کی عمارت تعمیر کرے گی جو 2021 میں مکمل ہوگی اور یہاں آئی ٹی اور الیکٹرانکس سے وابستہ تمام سرمایہ کاروں کو 30 فیصد کم کرائے پر مکمل لاجسٹکس سپورٹ کے ساتھ دفاتر دیئے جائیں گے۔

    کراچی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوسرے بڑے صنعتی منصوبے ناردرن بائی پاس پر 300 ایکڑ اراضی کے حامل کراچی ماربل سٹی میں ماربل،گرینائٹ،سنگ مرمراوردیگر پتھروں کی ویلیو ایڈیشن کرنے والی صنعتوں کو فروغ دینے اور پتھر کو ویلیو ایڈیشن کے بعد فروخت کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے اس صنعت کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور سرمایہ کار زرمبادلہ کما سکیں گے۔

    ماربل سٹی سے ملحق مزید 200 ایکڑ اراضی تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کے لئے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، اس زون میں سیمنٹ، سریا، لکڑی، فٹنگز اوردیگر تعمیراتی اشیاء کی صنعتیں قائم کی جائیں گی۔