Tag: پب جی

  • ٹرین کی پٹری پر پب جی کھیلنے والے 3 نوجوان جان سے گئے

    ٹرین کی پٹری پر پب جی کھیلنے والے 3 نوجوان جان سے گئے

    بھارت کی ریاست بہار میں پٹنہ کے مغربی چمپارن ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، ٹرین کی پٹری پر پب جی کھیلنے والے 3 نوجوان ٹرین کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین نوجوان فرقان عالم، سمیر عالم، اور حبیب اللہ انصاری جو نارکٹیہ گنج-مظفر پور ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر پب جی گیم کھیلنے میں مصروف تھے، جنہیں ٹرین نے روند ڈالا۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں نے حادثے کے وقت کانوں میں ایئر فونز لگائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ٹرین کے قریب آنے کا احساس نہیں ہوا۔

    لواحقین پر بچوں کے مرنے کی خبر بجلی بن کر گری، جبکہ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

    اس سے قبل امریکی کی ریاست نیویارک میں انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا تھا، ملزم نے سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو جلا کر مار ڈالا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین سفر کے دوران سو رہی تھی۔

    ٹرین میں موجود ایک شخص نے سوئی ہوئی خاتون کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی، آگ نے خاتون کو پوری طرح سے لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی۔

    سارا شریف کے قاتل باپ پر جیل میں قیدیوں کا حملہ، حالت تشویشناک

    نیویارک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ حملے کا سبب جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • دہشت گرد حملوں میں ’’پب جی‘‘ کے استعمال کا انکشاف

    دہشت گرد حملوں میں ’’پب جی‘‘ کے استعمال کا انکشاف

    سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملوں میں ’’پب جی‘‘ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ پولیس چوکی حملے میں ملوث 3 گرفتار دہشت گردوں نے رابطے کے لیے پب جی استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں نے پب جی پر ایک چیٹ گروپ بنایا ہوا تھا، اور اس میں وہ معلومات شیئر کرتے تھے گرفتار ملزمان آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک کامیاب کارروائی میں پولیس چوکی نویکلے بنڑ سوات پر بم دھماکے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

    28 اگست کو دہشت گردوں نے پولیس چوکی نویکلے بنڑ پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار رحمان اللہ جاں بحق جب کہ 2 پولیس اہلکار شفیع اللہ اور محمد ایاز زخمی ہو گئے تھے۔

    پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کر کے سی سی ٹی وی کیمروں اور سی ڈی آر کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا، گرفتار دو ملزمان کا تعلق سوات نویکلے سے ہے، جب کہ ایک ملزم کا تعلق اوڈیگرام سے ہے، جن کی شناخت محمد حارث ولد معراج الدین، برہان اللہ ولد محمد موسیٰ، شہزاد ولد حمید گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

    پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

    لاہور: نواب ٹاؤن میں پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی یحییٰ خورشید پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یحییٰ خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا، گزشتہ روز اس نے والد کی پستول اٹھائی اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا، گیم کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے یحییٰ خورشید جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔

  • پاکستان میں پب جی، فری فائر، ٹیکن مقابلوں کا فائنل کب اور کہاں ہو رہا ہے؟

    پاکستان میں پب جی، فری فائر، ٹیکن مقابلوں کا فائنل کب اور کہاں ہو رہا ہے؟

    گیمرز گیلیکسی 2024 نے پاکستان میں شان دار آغاز کیا، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر، ٹیکن اور ایف سی 24 کے مقابلے شامل تھے۔

    17 مارچ سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، نوجوانوں میں مقبول ان کھیلوں کے فائنل 25 اور 26 اپریل کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    پاکستان میں ای اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر گیلکسی ریسرز کی جانب سے شان دار ای اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر، ٹیکن اور ایف سی 24 کے مقابلے شامل ہیں، مقابلوں کا آغاز 17 مارچ سے ہوا، جس کے فائنل 25-26 اپریل کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    ان مقابلوں میں اب تک کل 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جو نوجوانوں میں ان کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، اس طرز کے مقابلے پہلے بھی پاکستان میں 2021 میں منعقد ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کی بے پناہ دل چسپی کے باعث اس سال ان مقابلوں کا انعقاد مزید بڑے پیمانے پر کیا گیا۔

    گلیکسی ریسز کی جانب سے ان مقابلوں میں کل 60 لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ورچوئل کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد کیا ہوا؟

    پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد کیا ہوا؟

    سیئول: پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد اس کے کھلاڑیوں میں یومیہ 80 ہزار کا حیرت انگیز اضافہ ہو رہا ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مار دھاڑ سے بھرپور جنوبی کوریا کے نہایت مقبول گیم پب جی نے کئی ماہ قبل مفت ہونے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے یومیہ 80 ہزار نئے کھلاڑی اس سے وابستہ ہو رہے ہیں۔

    اب تک 214 روز میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ یوزر اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سال جنوری میں پب جی نے مفت گیم کھیلنے کی پیش کش کی تھی کیوں کہ کئی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمز نے بھی اپنی سہولیات مفت میں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    گیمز پیش کرنے والی تمام کمپنیوں کا اصل ہدف یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شامل ہو سکیں، اسی طرح فال گائز نامی گیم، ایپکس لیجنڈز اور ڈیسٹنی ٹو نے بھی لائیو اسٹریم مفت کر دی تھی۔

    پب جی کو اس کا شان دار فائدہ حاصل ہوا، اور حیرت انگیز طور پر گیمرز کی تعداد بڑھ گئی جو 80 ہزار یومیہ کے برابر ہے، تاہم ان میں باقاعدگی سے گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد کم ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سال کی پہلی سہ ماہی میں پب جی کی آمدنی 20 فی صد بڑھ گئی ہے، اور پب جی عالمی سطح پر اب بھی دوسرا بڑا آن لائن گیم پلیٹ فارم ہے۔

  • انٹرنیٹ پر مقبول اس چہرے کی حقیقت کیا ہے؟

    انٹرنیٹ پر مقبول اس چہرے کی حقیقت کیا ہے؟

    گزشتہ کچھ دن سے انٹرنیٹ پر ایک چہرہ بہت وائرل ہو رہا ہے اور اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کی مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟

    دراصل یہ چہرہ حقیقی نہیں بلکہ ان رئیل انجن ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے بنایا گیا ہے، اس ٹول کو حقیقی نظر آنے والے ڈیجیٹل دنیا کے انسانوں یا ورچوئل افراد تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    کرافٹون کو ویسے تو پب جی گیم کے لیے جانا جاتا ہے مگر اب اس کی جانب سے ایک مختلف شعبے میں قدم رکھتے ہوئے ورچوئل لڑکی کو تیار کیا گیا ہے جسے اینا کا نام دیا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق اینا اس کے ویب 3 ایکو سسٹم کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔

    کمپنی نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اینا دنیا بھر کے نوجوانوں کی توجہ کھینچ کر مقبول ہوسکے گی۔

    یہ ورچوئل لڑکی مستقبل قریب میں اپنا میوزک ٹریک بھی ریلیز کرے گی اور کمپنی کے مطابق انٹرٹینمنٹ اور ای اسپورٹس کے مختلف شعبوں میں کارآمد ثابت ہوسکے گی۔

    ویسے یہ تصور نیا نہیں، اس طرح کے ڈیجیٹل کردار پہلے بھی میوزک ویڈیوز سے لے کر ویڈیو گیمز میں نظر آچکے ہیں۔

    مگر کرافٹون کمپنی ٹیکنالوجی کے اس شعبے میں قدم رکھ کر ممکنہ طور پر اپنی گیمز کے کرداروں کو زیادہ بہتر بنانا چاہتی ہے، کمپنی نے بتایا کہ اینا کے بارے میں مزید تفصیلات رواں برس کسی وقت جاری کی جائیں گی۔

  • پب جی قاتل کوجیل بھجوا دیا گیا

    پب جی قاتل کوجیل بھجوا دیا گیا

    لاہور: پب جی کھیلنے والے ملزم رانا بلال کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی ضلعی کچہری میں پب جی کھیلنے والے ملزم کے ہاتھوں 4 افراد کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم رانا بلال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں قتل کا مقدمہ درج ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے بھائی، بہن، بھابھی، اور ایک دوست قتل ہوا، اس سلسلے میں ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی بھی ہو چکی ہے، اس لیے عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم رانا بلال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جھیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔

    پب جی کھیلنے سے روکنے پر 4 افراد قتل، ملزم کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    یاد رہے کہ 5 اپریل کو لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے کے شوقین اور نشے کے عادی بلال نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی، بہن اور دوست کو قتل کر دیا تھا، گولیاں لگنے سے اس کی والدہ بھی شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا سکندریہ کالونی کا رہائشی بلال اکثر موبائل پر پب جی گیم کھیلتا تھا، جس پر اس کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی، واقعے والے دن اس کا والدہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، جس پر بلال نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بھابھی، بہن اور گلی میں کھڑے دوست کو قتل کر دیا، جب کہ زخمی بھائی بعد میں دم توڑ گیا، اور والدہ زخمی ہو گئیں۔

  • عاصم اظہر کا پب جی کے مداحوں کے لیے تحفہ

    عاصم اظہر کا پب جی کے مداحوں کے لیے تحفہ

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آن لائن گیم پب جی کے لیے گانا ریلیز کردیا، پب جی کے مداحوں کی جانب سے ان کا گانا بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آن لائن گیم پب جی کا گانا کھیلتا جا ریلیز کردیا۔

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اس گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

    ان کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر اسے صرف 3 گھنٹے میں 96 ہزار بار دیکھا گیا۔

    پب جی کے اس گانے میں عاصم اظہر کے ساتھ یوٹیوبر ڈکی بھائی بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب پب جی موبائل پاکستان نے انسٹاگرام پر اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسے خصوصی طور پر پاکستان میں پب جی موبائل فینز کے لیے جاری کیا گیا۔

  • کئی دنوں تک بھوکا پیاسا پب جی کھیلنے والا نوجوان ہلاک

    کئی دنوں تک بھوکا پیاسا پب جی کھیلنے والا نوجوان ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں آن لائن گیم پب جی نے 16 سالہ نوجوان کی جان لے لی، نوجوان کئی روز تک لگاتار بغیر کھائے پیے پب جی کھیلتا رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں 16 سالہ نوجوان پب جی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا، پولیس کے مطابق نوجوان کئی دن سے بغیر کچھ کھائے پیے لگاتار پب جی کھیلتا رہا۔

    پانی نہ پینے کی وجہ سے نوجوان شدید ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگیا جس کے بعد گھر والے اسے اسپتال لے گئے۔ نوجوان کو ڈائریا بھی شروع ہوگیا اور شدید ڈائریا کی وجہ سے اس کی سرجری کرنی پڑی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکی اور نوجوان چل بسا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پب جی ایک لت بن چکا ہے اور جرائم پیشہ عناصر اسے اپنے مقاصد کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔

    ان کے مطابق سی آئی ڈی طلبہ، نوجوانوں اور والدین کو سائبر کرائم سے آگاہ کرنے کے ایک ماہ کی آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ممبئی میں بھی پب جی کے عادی 22 سالہ نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نکھل پونا میں ایک نجی فرم میں ملازمت کرتا تھا اور بی اے فائنل کے امتحانات دینے کے لیے واپس آبائی علاقے آیا تھا تاہم کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھنٹوں پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا۔

  • 17 سالہ نوجوان نے پب جی گیم پر 16 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

    17 سالہ نوجوان نے پب جی گیم پر 16 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

    چندی گڑھ: بھارت میں ایک 17 سالہ نوجوان نے مشہور آن لائن گیم پب جی میں اپنے والدین کے 16 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، والدین اپنی عمر بھر کی جمع پونجی یوں ضائع ہونے پر سخت دلگرفتہ ہیں۔

    مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان اپنی والدہ کا موبائل یہ کہہ کر استعمال کرتا رہا کہ اس کی پڑھائی نہایت مشکل اور وقت طلب ہے۔ وہ گھنٹوں موبائل فون استعمال کرتا اور اس دوران پب جی گیم کھیلتا رہتا۔

    اس دوران اس نے اپنے والدین کے 3 بینک اکاؤنٹس تک بھی رسائی حاصل کرلی اور گیم میں مختلف خریداریاں اور اپ گریڈیشن حاصل کرنے کے لیے 16 لاکھ بھارتی روپے خرچ کر ڈالے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان گیم میں نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے دوستوں کے لیے بھی اپ گریڈیشنز حاصل کرتا رہا۔

    کئی دن بعد جب والدین نے اپنے بینک اکاؤنٹس چیک کیے تو انہیں علم ہوا کہ وہ اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    بیٹا اس دوران والدین کے اکاؤنٹس سے ٹرانزکشنز کرتا رہا اور اس حوالے سے موبائل پر آنے والے تمام میسجز بھی ڈیلیٹ کرتا رہا جس کی وجہ سے والدین کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

    وہ رقم کو ایک سے دوسرے اکاؤنٹ میں بھی منتقل کرتا رہا تاکہ پکڑا نہ جاسکے۔

    لڑکے کے والد سرکاری ملازم ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ رقم اپنے بیٹے کے مستقبل کے لیے جوڑی تھی۔ چونکہ یہ کسی دھوکہ دہی کا معاملہ نہیں لہٰذا پولیس اس معاملے میں ان کی مدد کرنے سے قاصر ہے۔