خیرپور : مشہور ویڈیو گیم ’پب جی‘ پر بھارتی لڑکے سے دوستی کر کے بھارت پہنچنے والی پاکستانی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی گئی دوستییوں کے حوالے سے کئی کہانیاں سامنے آئی ہیں، کراچی کی رہائشی خاتون پب جی گیم چیٹ پر بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد 4 بچوں سمیت بھارت پہنچ گئی۔
سیما کی پب جی گیم چیٹ کے دوران بھارتی لڑکےسچن سے دوستی ہوئی ، جس سے ملنے کے لئے 10 مئی کو سیما کراچی میں گھر بیچ کر بچوں سمیت دبئی چلی گئی ، جس کے بعد دبئی سے نیپال اور نیپال سے بھارتی شہر نوویڈا پہنچی۔
بھارتی شہر نوویڈا پہنچنے پر بھارتی پولیس نے دستاویزنامکمل ہونے پر خاتون کو بچوں سمیت گرفتار کرلیا، حکام نے بتایا کہ پاکستانی خاتون اور اُس کے چار بچے گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، انہیں ایک مقامی شخص نے مبینہ طور پر پناہ دی تھی جس سے خاتون کی آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔
پولیس نے پاکستانی خاتون کو پناہ دینے والے مقامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
خاتون سیما کی غلام حیدر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد وہ کراچی میں رہائش پذیر تھے تاہم 2019میں غلام حیدرنوکری کےسلسلےمیں بیرون ملک چلا گیا تھا۔
خاتون کے شوہر غلام حیدر نے حکومت پاکستان کو بچے واپس لانے کی اپیل کردی ہے۔