Tag: پتلا

  • بھارت میں مودی کا پتلا نذر آتش

    بھارت میں مودی کا پتلا نذر آتش

    نئی دہلی: بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نریندر مودی کا پتلا جلا دیا۔

    سابق رکن اسمبلی کے کے اوجھا نے مودی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کو وڈ 19 جیسی مہلک وبا سے جہاں عام آدمی کے لیے روز مرہ کی ضرورت پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے وہیں دوسری طرف مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔

    کے کے اوجھا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کسان، نوجوان اور مزدور پریشان ہے، لہذا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

    سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی اصل شر ₹19 کے آس پاس ہے لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ₹80 لیٹر ڈیزل/ پٹرول فروخت ہو رہا ہے۔

  • مودی کا پتلاجواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں نذر آتش

    مودی کا پتلاجواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں نذر آتش

    نئی دہلی : نیشنل اسٹودنٹ یونین آف انڈیا کے کارکنان نے نئی دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق نئی دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں منگل کے روز مبینہ طور پر کانگریس سے تعلق رکھنے والے طلبا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کےصدر امت شرما کا پتلا جلادیا۔

    جواہر لعل یونیورسٹی میں ہندو تہوار دشہرہ پر راون کی طرح ایک ہی پتلے پر کئی سر لگا کر ان پر بی جے پی رہنماﺅں کی تصویریں بنا کر جلایاگیا اس موقع پرطلبا میں سدھوی پرگیا ،نتھو رام گودسے اور آسارام باپو شامل تھے۔

    وائس چانسلر جواہر لال یونیورسٹی کا کہناہے یونیورسٹی میں طلبا کی جانب سے نریندر مودی کا پتلا جلانے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    modi-post-1

    دوسری جانب یونیورسٹی کے ایک طلبا رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی یونیورسٹی کی حدود میں نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ،پتلے نذ رآتش کرنا معمول کی بات ہےاس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    modi-post-2

    واضح رہے کہ سنی دہمن جو یونیورسٹی اسٹودنٹ الیکشن میں صدارتی امیدوار تھے کا کہنا ہے کہ دہشرہ کے موقع پر نریندر مودی کا پتلا جلانے کا مطلب اس سوچ اور خیالات کو ختم کرنا ہےجو مودی کے اقتدار میں آنے کےبعد ملک میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔