Tag: پتنگ بازی پر پابندی

  • پنجاب میں پتنگ بازی سے مزید 4 افراد شدید زخمی، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    پنجاب میں پتنگ بازی سے مزید 4 افراد شدید زخمی، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    فیروزوالا: صوبہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پابندی عاید ہونے کے باوجود پنجاب میں پتنگ بازی جاری ہے، فیروزوالا کے کوٹ عبدالماک میں چار افراد گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوٹ عبدالمالک میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لے لیا، پتنگ بازی کے سلسلے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو معطل کر دیا گیا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پتنگ بازی پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں پتنگ بازی ہوگی، اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بسنت منانے کی اجازت اگلے سال دی جائے گی

    پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ پتنگ بازی کی پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

    خیال رہے کہ 2 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں برس بسنت منانے کی اجازت نہیں دے گی، متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعد ہی بسنت کی اجازت دی جائے گی۔

  • فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور ایک اور وار کر گئی، 21 سال کا ایک نوجوان گلے پر ڈور پھرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے رحمانیہ روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے اکیس سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

    [bs-quote quote=”کیمیکل ڈور سے جاں بحق ہونے والا وقاص تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ہرچرن پورہ کا رہائشی وقاص موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اڑتی پتنگ کی ڈور کی زد میں آ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کیمیکل ڈور سے جاں بحق ہونے والا وقاص تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا، نوجوان کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے فیصل آباد میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کے نوٹس کے بعد CPO فیصل آباد نے رپورٹ پیش کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں اب تک پتنگ بازوں کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1077 مقدمات درج کر کے 1103 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    خیال رہے کہ حکومتِ پنجاب نے پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، آئے دن خطرناک ڈور کے باعث بچے اور نوجوانوں کی اموات واقع ہو رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ عثمان بزدار

    پولیس کی جانب سے آئے روز پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، تاہم پابندی اور پولیس ریڈز کے با وجود صوبے بھر میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔

  • راولپنڈی اور گرد و نواح میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی

    راولپنڈی اور گرد و نواح میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی

    راولپنڈی: پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت نہ منانے کے فیصلے کے باوجود راولپنڈی شہر اور گرد و نواح میں پتنگ بازی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود راولپنڈی اور گرد و نواح میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ وارث خان، پیر ودھائی سول لائن کے علاقوں میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کی غفلت کے باعث پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی قاتل ڈور نے 3 افراد کی جان لے لی تھی، اس وقت مختلف تھانوں کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ بنی، تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ وارث خان، پیر ودھائی سول لائن کے علاقوں میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں برس بسنت منانے کی اجازت نہیں دے گی، متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعد ہی بسنت کی اجازت دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت اس سال بسنت منانے کی اجازت نہیں دے گی،عدالتی فیصلہ

    تاہم عدالت میں پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ صوبے میں بسنت بہ طور ثقافتی اور معاشی تہوار منایا جاتا ہے۔

    دوسری طرف درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بسنت خونی کھیل ہے، پابندی کے باوجود اجازت دی جا رہی ہے، عدالت بسنت پر پابندی کے قانون اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔

  • گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچے کا گلا کٹ گیا

    گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچے کا گلا کٹ گیا

    گوجرانوالہ: مجاہد پورہ میں پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچہ شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا، پولیس پتنگ بازی روکنے میں نا کام رہی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچے کا گلا کٹ گیا، بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”تین سالہ بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ریسکیو ذرائع”][/bs-quote]

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    تین سالہ بچہ ابراہیم اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر مارکیٹ جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

    پتنگ بازی کے شوقین افراد ایسی ڈور استعمال کر رہے ہیں جو لوگوں کی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہے، تاہم پولیس تا حال مہلک ثابت ہونے والی پتنگ بازی کو روکنے میں نا کام رہی ہے۔

    خیال رہے کہ پتنگ کے قاتل ڈور کے باعث آئے روز ملک کے مختلف شہروں میں ننھے بچوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، دو ماہ قبل کراچی میں ایک بچہ، چار ماہ قبل لاہور میں ایک موٹر سائیکل سوار گلے پر ڈور پھرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نوجوان کی ہلاکت، لاہور میں پتنگیں اڑانے، بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

    22 ستمبر 2018 کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے شہر میں پتنگیں اڑانے، بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، انھوں نے پتنگ بازی کو خطرناک کھیل قرار دیا۔

    جب کہ اسی دن وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل نہ کرائے جانے پر افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔