Tag: پتنگ باز گرفتار

  • کراچی: پتنگ کی ڈور سے دو گلے کٹ گئے، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: پتنگ کی ڈور سے دو گلے کٹ گئے، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شہرِ قائد میں ایک گھنٹے کے دورا ن پتنگ کی ڈور پھرنے کے 2 واقعات پیش آ گئے، ایک شخص گلے پر ڈور پھرنے سے جان سے محروم ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پتنگ کی قاتل ڈور سے کراچی میں دو گلے کٹ گئے، دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف مقدمات درج” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر روڈ پر بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    دوسری طرف پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں 180 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچہ جاں بحق

    ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پتنگ بازی میں مصروف تھے، ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ان سے سیکڑوں پتنگیں، چرخیاں، ڈور پنی اور دیگر سامان برآ مد کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 23، کینٹ سے 68، ماڈل ٹاؤن سے 30، اقبال ٹاؤن سے 36، سول لائن سے 10 اور صدر ڈویژن سے 13 پتنگ باز گرفتار کیے گئے ہیں۔

  • لاہور: پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لاہور: پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لاہور: پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 70 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچہ شدید زخمی ہونے کے بعد لاہور میں پولیس پتنگ بازوں کے خلاف متحرک ہو گئی۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے 70 پتنگ باز گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    لاہور پولیس نے مختلف علاقوں سے 70 پتنگ باز گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے کریک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں پتنگیں اور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    پولیس کے ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن سے 15، کینٹ سے 13، ماڈل ٹاؤن سے 17، اقبال ٹاؤن سے 8، سول لائن سے 2، جب کہ صدر ڈویژن سے 15 پتنگ باز گرفتار کیے گئے۔

    خیال رہے کہ آج گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچے کا گلا کٹ گیا، بچے کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچے کا گلا کٹ گیا

    تین سالہ بچہ ابراہیم اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر مارکیٹ جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

    حکومت کی جانب سے تواتر سے اموات کے باعث پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے، تاہم پابندی کے قانون پر پولیس کی جانب سے خاطر خواہ عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔