Tag: پرائز بانڈ

  • 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

    750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

    راولپنڈی : 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے خوش نصیبوں کا اعلان کردیا گیا، پہلا اور دوسرا انعام کس نے جیتا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سنٹر راولپنڈی نے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی صبح 10 بجے ہوئی، جس میں پہلے اور دوسرے انعامات کے لیے جیتنے والے نمبروں کا اعلان کیا گیا۔

    پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 953346 نے انعام جیتا جبکہ دوسرا انعام تین بانڈ ہولڈرز کو دیا گیا ، جن کے نمبر 294897، 651248 اور 965105 تھے۔

    پہلا انعام جیتنے والا 1,500,000 روپے گھر لے جائے گا اور دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 500,000 روپے ملیں گے۔

    اس کے علاوہ پرائز بانڈ کے تیسرے درجے کا انعام 9300 روپے ہے، جس کیلئے 1696 لکی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پرائز بانڈ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لگا دیا

    اس سے قبل اپریل 2025 کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 261227 کے پرائز بانڈ رکھنے والے فرد نے جیتا ہے جبکہ دوسرا انعام 204763، 413549 اور 992747 کا تھا

    جیتنے والی رقم پر ٹیکس

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم اور قرض پر منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

    جس کے تحت فائلرز کو اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے برعکس، نان فائلرز کو اسی آمدنی پر 30% کی زیادہ شرح سے مشروط کیا جائے گا۔

  • 1500 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی  خبر آگئی

    1500 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    کراچی : 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ، آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    پرائز بانڈز کو وسیع پیمانے پر ایک محفوظ اور فائدہ مند سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے کیونکہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔

    تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    پرائز بانڈ سے انعامی رقم حاصل کرنے کا آسان طریقہ 

    کراچی میں نیشنل سیونگز سینٹر مئی 2025 میں 1,500 روپے کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی کرنے جارہا ہے اور لوگ اس بار جیک پاٹ حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق سال 2025 کے 1500 روپے کے انعامی بانڈز کی دوسری قرعہ اندازی 15 مئی کو کراچی میں ہوگی۔

    1500 پرائز بانڈ جیتنے کی رقم

    اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں تیسرے انعامات جیتنے والے افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

    جیتنے والے کسی بھی نامزد بینک کی شاخوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر میں جیتنے والی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل فروری 2025 میں قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 402432 کے حامل نے جیتا تھا جبکہ دوسرے انعامات کے تین فاتحین 543452، 764165 اور 814653 تھے۔

  • 750 مالیت پرائز بانڈ کا بمپر پرائز کس نے حاصل کیا، اگلی قرعہ اندازی کب؟

    750 مالیت پرائز بانڈ کا بمپر پرائز کس نے حاصل کیا، اگلی قرعہ اندازی کب؟

    750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی نیشنل سیونگ سینٹر پشاور میں ہو گی جو 15 اپریل کی صبح 10 بجے کی جائے گی۔

    رواں سال 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی پشاور میں منعقد ہوگی۔ 15 اپریل کی صبح 10 بجے نیشنل سیونگ سینٹر میں ہوگی۔ قرعہ اندازی کے بعد مرکز کی جانب سے انعامات جیتنے والے تمام خوش نصیبوں کی فہرست جاری کرے گا۔

    750 پرائز بانڈ کے انعامات کی مالیت درج ذیل ہے۔

    پہلا انعام (جیک پاٹ): 15 لاکھ روپے (ایک فاتح)

    دوسرا انعام: 5 لاکھ روپے (3 فاتحین)

    تیسرا انعام: 9,300 روپے (1,696 فاتحین)

    انعامات جیتنے والے نیشنل سیونگز کی قریبی برانچوں میں جا کر اپنا انعام حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل رواں برس 2025 کی پہلی قرعہ اندازی ماہ جنوری میں منعقد ہوئی تھی۔ اس قرعہ اندازی میں 15 لاکھ مالیت کا پہلاانعام پرائز بانڈ نمبر 271541 نے جیتا تھا۔

    5 لاکھ روپے مالیت کا دوسرا انعام جن تین خوش نصیبوں نے جیتا۔ ان کے پرائز بانڈز نمبر 317904,496553 اور 800663 ہیں۔

    جنوری 2025 میں ہونے والی قرعہ اندازی کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے کلک کریں۔

    واضح رہے کہ پرائز بانڈ کو پاکستان میں بچت کی سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے کسی بھی وقت کیش کیا جا سکتا ہے اور یہ میگا کیش پرائز جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/digital-prize-bonds-preparations-complete/

  • 25000 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

    25000 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : 25,000 روپے کے پرائز بانڈ کی سال 2025 کی پہلی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کا ایک محفوظ آپشن سمجھا جاتا ہے کیونکہ لوگ کسی نقصان کے خوف کے بغیر دلچسپ انعامات جیتنے کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

    تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    نیشنل سیونگز سینٹر مظفرآباد 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے لیے تیار ہے، قرعہ اندازی تمام پرائز بانڈ ہولڈرز کو میگا پرائز حاصل کرنے کا دلچسپ موقع فراہم کرتی ہے۔

    قرعہ اندازی کا شیڈول

    25000 روپے کے پرائز بانڈز کی 2025 کی پہلی قرعہ اندازی 10 مارچ کو نیشنل سیونگز سنٹر مظفرآباد میں ہو گی۔

    بانڈ کی انعامی رقم

    25000 روپے والے پرائز بانڈ میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات دیئے جاتے ہیں، اس میں پہلا انعام 30 ملین (تین کروڑ) روپے کے 2 انعامات ، دوسرا انعام 10 ملین (1 کروڑ)روپے کے 5 انعامات اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے 700 انعامات دیئے جاتے ہیں۔

    جیتنے والے خوش نصیبوں کو انعام ٹیکس کٹوتی جو کہ ٹیکس دینے والوں کا 15فیصد اور ٹیکس نہ دینے والوں سے 30 کٹوتی ہوتی ہے۔

    گزشتہ ماہ 1500 روپے کے انعامی بانڈز اور 100 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہوئی تھی۔

  • 1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر

    1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر

    نیشنل سیونگز ڈویژنز کی جانب سے 1500 اور 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو کی جائے گی۔

    ملتان آفس 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کرے گا جبکہ 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسی روز راولپنڈی میں ہوگی۔

    100 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد قرعہ اندازی کے ذریعے 7 لاکھ کا پہلا انعام جیت سکتے ہیں جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے ہے۔

    1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر پہلا انعام 30 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ اور تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے دیا جاتا ہے۔

    2025 کے پرائز بانڈ کے شیڈول کے مطابق 1500 روپے، 750، 200 اور 100 روپے کی قرعہ اندازی سال میں چار بار کی جائے گی۔

    اس سے قبل 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جنوری 2025 کو نیشنل سیونگز ڈویژن کراچی میں ہوئی تھی۔

    قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق پہلا انعام 271541 جبکہ دوسرا انعام 317904، 496553 اور 800663 ہے۔

    پرائز بانڈ شیڈول 2025

    1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری ملتان، 15 مئی کراچی، 15 اگست فیصل آباد میں کی جائے گی۔

    100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری راولپنڈی، 15 مئی سیالکوٹ، 15 اگست لاہور اور 17 نومبر کو حیدرآباد میں ہوگی۔

  • 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

    پرائز بانڈ کم رسک والے سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتے ہیں اور ان بانڈز کو آسانی سے نقدی کے بدلے بدلا جا سکتا ہے، جس سے یہ ایک لچکدار اور قابل رسائی بچت کا طریقہ بنتا ہے۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

    نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    پاکستان میں سال 2025 کے لیے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ، قرعہ اندازی چار تاریخوں کو ہوگی، ہہلی قرعہ اندازی جنوری میں، دوسری اپریل میں، تیسری جولائی میں اور آخری اکتوبر میں ہوگی۔

    نیشنل سیونگ ڈویژن نے 2025 کے پرائز بانڈ کا شیڈول جاری کیا، جس میں آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخوں کی تصدیق ہو گئی۔

    750 روپے والے پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2025 کو ہو گی جبکہ 200 پرائز بانڈ 15 دسمبر 2025 کو شیڈول کیا گیا ہے۔

    پرائز بانڈ کا شیڈول 2025


    اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو پچاس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 1696 تیسرے انعامات ہیں جن کے فاتحین کو 9300 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

    پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

    کراچی: 25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ رکھنے والے لوگوں کے لیے اہم خبر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 25 اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ واپس کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 15 ہزار، ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈ بھی 31 دسمبر تک واپس کرواسکتے ہیں۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

    ،یہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر، اور کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں۔

     لوگ ان بانڈز کو واپس کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اقدامات کرلیں۔

     

  • 25000 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

    25000 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

    پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد بمپر انعامات اور دیگر انعامات جیتنے امید میں پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

    تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    25,000 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ، قرعہ اندازی 10 دسمبر 2024 کو کوئٹہ میں کی جائے گی۔

    25000 روپے والے پرائز بانڈ میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات دیئے جاتے ہیں، اس میں پہلا انعام 30 ملین (تین کروڑ) روپے 2 انعامات، دوسرا انعام 10 ملین (1 کروڑ)روپے 5 انعامات اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے 700 انعامات دیئے جاتے ہیں۔

    جیتنے والے خوش نصیبوں کو انعام ٹیکس کٹوتی جو کہ ٹیکس دینے والوں کا 15فیصد اور ٹیکس نہ دینے والوں سے 30 کٹوتی ہوتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • اگلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    اگلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    اگلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری ہو گیا ہے۔

    پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کو پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اور ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات دیے جاتے ہیں۔

    رواں برس جنوری اور فروری میں بالترتیب 100 روپے، 750 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔

    رواں مہینے مارچ 2024 کے لیے بھی پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی شیڈول ہے، اور یہ موجودہ کیلنڈر سال کی چوتھی قرعہ اندازی ہوگی، جو 200 روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے اور اس کی قرعہ اندازی 15 مارچ کو مظفرآباد میں ہوگی۔ جب کہ 25,000 اور 40,000 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈز کے زمروں میں پہلی قرعہ اندازیاں 11 مارچ کو شیڈول ہیں۔

    شیڈول کے مطابق:

    15 اپریل کو حیدرآباد میں 750 روپے، 15 مئی کو کراچی میں 1,500 اور لاہور میں 100 روپے، 17 جون کو راولپنڈی میں 200 روپے، 15 جولائی کو کوئٹہ میں 750 روپے، 15 اگست کو ملتان میں 1,500 اور کراچی میں 100 روپے، 16 ستمبر کو پشاور میں 200 روپے، 15 اکتوبر کو فیصل آباد میں 750 روپے، 15 نومبر کو راولپنڈی میں 1,500 اور ملتان میں 100 روپے، جب کہ 16 دسمبر کو سیالکوٹ میں 200 روپے والے پرائنز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوگی۔

  • نیا بجٹ : پرائز بانڈز رکھنے والے ہوشیار ہوجائیں

    نیا بجٹ : پرائز بانڈز رکھنے والے ہوشیار ہوجائیں

    اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں پرائز بانڈز پر 5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی، پرائز بانڈز پر ایڈوانس ٹیکس 15 سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی بجٹ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، وفاقی بجٹ میں پرائز بانڈز پر 5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائز بانڈز پر ایڈوانس ٹیکس 15 سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

    بجٹ میں شرح منافع پر بھی ٹیکسوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، شرح منافع پر ودوہولڈنگ ٹیکس 15سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔