Tag: پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی

  • 750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

    750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

    نیشنل سیونگز ڈویژن کے سیالکوٹ آفس کے زیر اہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 96ویں قرعہ اندازی کے نتائج سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈز پیسے جمع کرنے اور محفوظ کرنے کا مڈل کلاس طبقے میں اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور کبھی کبھی کسی خوش نصیب کی قسمت بھی چمک جاتی ہے اور وہ بیٹھے بیٹھے لاکھ پتی یا کروڑ پتی بن جاتا ہے۔

    750روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا نعام 15 لاکھ روپے اور یہ جیتنے والے خوش نصیب باونڈ کا نمبر 059936 ہے ۔ یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ انعام جیتنے والے والا واحد ایک شخص نہیں بلکہ متعدد بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ ہی ایک ہی نمبر کے متعدد بانڈز جاری کیئے جاتے ہیں ۔

    750روپے کے پرائز بانڈ کا دوسرے انعام کا قرعہ 087220 ، 826748 اور 892829 نمبرز رکھنے والا کا نکلا ہے۔

    اس کے علاوہ پرائز بانڈ کے تیسرے درجے کا انعام 9300 روپے ہے جس کیلئے 1696 لکی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ تیسرے انعام کے زمرے میں 1,700 خوش قسمت فاتحین شامل تھے، ہر ایک کو 9,300روپے کا نقد انعام دیا گیا۔

    شہری اس حوالے سے نیشنل سیونگ پاکستان کی ویب سائٹ پر جا کر بانڈ کی قرتعہ اندازی کے نتائج کی مکمل فہرست کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

    حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پرائز بانڈ اسکیم کے دو مقاصد ہیں، پہلا عوامی اقدامات کے لیے فنڈز پیدا کرنا اور دوسرا ریاست کے شہریوں کو اپنی دولت کی قدر میں کمی کے خطرے کے بغیر محفوظ طریقہ پیش کرنا ہے۔

  • 750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

    750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

    مظفرآباد : نیشنل سیونگز ڈویژن کے مظفرآباد آفس کے زیر اہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی 96ویں تقریب منعقد ہوئی۔

    رواں سال 2023کے لیے 750 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر لاکھوں روپے کی جیتنے والی رقم کے ساتھ کل 1700 انعامات تھے۔ جیتنے والوں کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا نکلا جب کہ دوسرا انعام حاصل کرنے والے تین خوش نصیبوں کو 5 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے 1696افراد میں فی کس 9300 روپے نقد تقسیم کیے گئے۔

    ساڑھے 7 سو روپے کے انعامی بانڈ جیتنے والے ٹاپ 3 خوش نصیبوں کے نام اور مکمل فہرست سیونگز ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر دیکھی جاسکتی ہے۔

    پرائز بانڈز کو طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک محفوظ طریقہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیراہتمام نیشنل سیونگز ڈویژن کے ذریعے کی جاتی ہے۔

    100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی ؟

    واضح رہے کہ 100روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔

    سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام تین فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔