Tag: پرائس وار

  • عالمی منڈی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

     عالمی قیمتوں میں اضافے سے مقامی سطح پر فرنس آئل کی قیمت میں ایک ہزار نو سو چوالیس روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا ہے،مقامی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت سینتیس ہزار چار سو چھ روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔

    دنیا بھر میں آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی محدود ہونے کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

  • خام تیل کی قیمت میں کمی، حکومت کو 27 ارب روپے کی بچت

    خام تیل کی قیمت میں کمی، حکومت کو 27 ارب روپے کی بچت

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے وزارت پانی و بجلی اور پاور سیکٹر کو گزشتہ ماہ میں ستائیس ارب روپے کی بچت ہوئی۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی حکام نے بتایا کہ نومبر کے مہینے میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاور سیکٹر کو ستائیس ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔اجلاس میں پاور سیکٹر کی موجود صورت حال اور زیر گردش قرضوں کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔

    وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی سےبجلی کی پیداواری لاگت میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوراں فرنس آئل کی قیمت میں پچیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے ، ایران نے خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر فیل بیرل تک گرجانے کی پیش گوئی کردی ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،عالمی منڈی میں نیو یارک کے خام تیل میں ایک ڈالر کمی کے بعد باسٹھ ڈالر فی بیرل جبکہ نارتھ برینٹ کی قیمت چھیاسٹ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، ایران کا کہنا ہے کہ اوپیک اور امریکہ میں اختلاف جاری رہا تو خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل تک گر سکتی ہے،رواں سال کے دوران خام تیل کی قیمت میں پینتیس فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری

    دبئی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری ہے ،عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔اوپیک ممالک اور امریکہ کے درمیان جاری پرائس وار کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    عالمی مارکیٹس میں خام تیل چونسٹھ ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب ایران نے اوپیک کی مخالفت سے انکار کر دیا ہے، کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی سے سب سے زیادہ فائدہ خام تیل درآمد کرنے والےممالک کو ہورہا ہے،صرف پاکستان میں دو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں پچیس روپے فی لیٹر تک کی ریکارڈ کی گئی ہے۔