Tag: پرائمری

  • پاکستان میں پرائمری کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان میں پرائمری کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پرائمری کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی کو پرائمری سطح پرشروع کیا جارہا ہے، بچے بچیاں پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھ کرآگے بڑھیں گے۔

    وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نصاب پر نظرثانی کیلئے کام کررہی ہے، وزیر اعظم نے نصاب میں آئی ٹی تعلیم شامل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، جن یونیورسٹیزکے آئی ٹی گریجویٹس کو نوکریاں نہیں ملیں ان کی سزا جزا ہونی چاہیے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ایسی یونیورسٹیز کی فنڈنگ روکنی چاہیے۔

    ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن کی تقرری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی میں بحث ہوئی، چیئرپرسن کمیٹی نے کہا وزارت نے پہلے سے اس عہدے پر کام کرنیوالے شخص کودوبارہ رکھ لیا۔

    وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ایم پی ٹواسکیل کیلئے حکومت نے معیار طے کیا ، ہماری کوشش ہے لوگوں کو توسیع نہ دی جائے، نئے لوگ لائے جائیں، ہم نے پہلے سے کام کرنیوالے کو موقع دینا ہوتا تو توسیع سے دے سکتے تھے۔

    وزارت نے پوسٹ کی تشہیر کرکے تعیناتی کا نیاعمل شروع کیا، پوسٹ کو دوبارہ تشہیر دینے کا مقصد نئے لوگوں کو موقع دینا تھا۔

    شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ پوزیشن نئے گریجویٹس کے لئے نہیں ہے، اس سال 5 لاکھ نوجوانوں کوآئی ٹی سرٹیفکیشن دینے جا رہے ہیں، گوگل، مائیکرو سافٹ ودیگر کمپنیز نے سرٹیفکیشن شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔

  • پرائمری سطح سے طلبہ کو ’’آرٹیفشل انٹیلیجنس‘‘ پڑھانے کا فیصلہ

    پرائمری سطح سے طلبہ کو ’’آرٹیفشل انٹیلیجنس‘‘ پڑھانے کا فیصلہ

    ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے بچوں کو اے آئی پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی سے اپنے اگلی نسل کو ہم آہنگ کرنے کے لیے پرائمری اور سیکنڈری سطح پر بچوں کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلیجنس) پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے شعبے کو مزید ترقی دینا اور اس کے لیے درکار ماہر افراد کی کھیپ تیار کرنا ہے۔

    چینی حکومت کے اس فیصلے کے بعد رواں سال کے آخر تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اسباق پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کے نصاب میں شامل کر دیے جائیں گے۔

    اسکول آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اسباق کو ایک علیحدہ مضمون یا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس جیسے مضامین کے ساتھ ملا کر بھی پڑھاسکیں گے۔

    خیال رہے کہ چین کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی جب ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا اور جدید ورژن جاری کرکے عالمی مارکیٹوں میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

    اس کے بعد چین نے حال ہی میں ایسا اے آئی ماڈل روبوٹ تیار کر لیا ہے جس کو کسی ہدایت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/ai-will-now-make-its-own-decisions/