Tag: پرائمری الیکشن

  • ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

    ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ریاست کولو راڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    واضح رہے کہ کولوراڈو کی عدالت نے 6 جنوری کو بغاوت میں ملوث ہونے پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کو نااہل قرار دیا تھا، ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکنز نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں۔

    دوسری جانب ری پبلیکنز پرائمری چیلنجرز نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا دینے کی مخالفت کر دی ہے۔

    ری پبلیکنز پرائمری چیلنجرز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا دینے کی مخالف کر دی ہے اور صدارتی نامزدگی کے امیدواروں نے ٹرمپ کو منتخب ہونے پر صدارتی معافی دلوانے کا اعلان کیا ہے۔

    رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلیکنز کی جانب سے نامزدگی کے امیدواروں ڈی سینٹس اور نکی ہیلی نے سابق صدر ٹرمپ کو سزا دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو ٹرمپ کو صدارتی معافی دلوائیں گے۔

    واضح رہے کہ ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ پہلے، ڈی سینٹس دوسرے اور نکی ہیلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 4 ووٹرز نے ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ کیپیٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ سے سابق امریکی صدر کو ریاست میں 27 فروری کو ہونے والی پرائمری الیکشن میں امیدوار بننے سے روکا جائے۔

    عدالت نے درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ اس عدالت کو معاملے کا جائزہ لینا چاہیے۔

    ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مشی گن کی سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔

    یورپین کمیشن کے سابق صدر جیک ڈیلور چل بسے

    عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش عدالت نے بالکل درست اور واضح طور پر مسترد کردی ہے۔

  • امریکا میں پرائمری الیکشن کے نتائج، ٹرمپ نے حیران کر دیا

    امریکا میں پرائمری الیکشن کے نتائج، ٹرمپ نے حیران کر دیا

    واشنگٹن: امریکا میں مڈ ٹرم انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، پرائمری الیکشن کے نتائج بھی سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پرائمری الیکشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی تمام ری پبلکن امیدوار کامیاب ہو گئے، ٹرمپ نے گزشتہ سال 8 نومبر کو الیکشن کے لیے 55 امیدواروں کو منتخب کیا تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ٹرمپ کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ری پبلکن امیدوار حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

    ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کی جانب سے پرائمری الیکشن میں سینکڑوں امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پرائمری الیکشن میں کامیاب امیدوار مڈ ٹرم الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لے سکیں گے۔

    خیال رہے کہ مڈ ٹرم الیکشن ایوان نمائندگان کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر ہوگا۔