Tag: پرائیویٹ تعلیمی اداروں

  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد : ہائی کورٹ نے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن این سی او سی کے پاس تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    فیصلے میں عدالت نے فیسوں میں کمی کیخلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی اور کہا پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل سے پرائیوٹ اسکولز کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفیکشن جاری کیا،پیرا نے اپریل 2021 سے اسکولز کھلنے تک فیسوں میں رعایت کا نوٹفیکشن جاری کیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے پیرا کے نوٹیفیکشن کو عدالت میں چیلنچ کیا گیا، درخواست گزار کی استدعا کیلئے یہ عدالت متعلقہ فارم نہیں، پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن این سی او سی کے پاس تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پیرا کی جانب سے پالیسی فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پرائیوٹ اسکول اسیوسی ایشن کی درخواست کو خارج کرتی ہے۔

    یاد رہے کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کےنجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائدفیسوں والےاداروں پرہوگا۔

  • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

    خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

    پشاور: خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    خیبرپختونخوا کےمحکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں پندرہ جنوری تک توسیع کا اعلان کیا ہے، پشاور کےکالج اوریونیورسٹی سولہ جنوری کوکھلیں گے، پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں بھی بارہ جنوری تک توسیع کردی گئے ہے، پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں چار جنوری تک چھٹیاں تھیں۔ یہ توسیع سیکورٹی خدشوں کی وجہ سے کی گئی ہے۔

  • پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے کل سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کااعلان کردیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے شیڈول کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں کرینگے۔

    پنجاب حکومت نے کل سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہور نےتعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں سرکاری تعلیمی ادارے کل سے تین جنوری تک بند رہیں گے۔

    بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں امتحانات ہو رہے ہیں، وہ بھی ہفتے سے بند کر دیئے جائیں گے۔

    دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت کے شیڈول کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں کرینگے۔ سردیوں کی چھٹیاں شیڈول کے مطابق پچیس دسمبر سے تین جنوری تک کرینگے۔