Tag: پرائیویٹ سیکریٹری

  • وفاقی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    وفاقی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    اسلام آباد(26 جولائی 2025): وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی کے پرائیویٹ سیکریٹری محمد بلال کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی کے پرائیویٹ سیکریٹری محمد بلال کو عہدے سےفارغ کردیا۔

    محمدبلال نے کلاس فور کے ملازم محمد ابراہیم کو تھپڑ مارا تھا، محمد بلال کی معطلی ڈی جی پی این سی اے کی منظوری سے کی گئی، محمد بلال دوسال سے ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہ لے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کے دفتر کے باہر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ان کے پرائیویٹ سیکرٹری نے مبینہ طور پر ایک کلاس فور کے سرکاری ملازم پر تشدد کیا تھا۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکرٹری نے ملازم کو نہ صرف تھپڑ مارے بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی، اس واقعے کے بعد ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث شخص کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کے دفتر کے باہر ملازم پر تشدد کے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر ثقافت کے ڈائریکٹر محمد بلال کو معطل کردیا، وزارت ثقافت و قومی ورثہ نے ڈائریکٹر کو معطل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

  • اسپیکر ایاز صادق کا اختیارات کا غلط استعمال،  اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کی گریڈ 20 پر ترقی

    اسپیکر ایاز صادق کا اختیارات کا غلط استعمال، اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کی گریڈ 20 پر ترقی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری مشتاق کوخلاف قواعدگریڈ بیس دیدیا، سنیارٹی لسٹ میں مشتاق کا پینتالیسواں نمبرتھا۔ نظر انداز کیے گئے چالیس سے زائد پرائیویٹ سیکریٹریز سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اختیارات نے غلط استعمال کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں میرٹ نظرانداز کرکے ترقی دیدی گئی۔

    اسپیکر ایاز صادق نے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری مشتاق کو خلاف قواعد گریڈ بیس دیدیا، سنیارٹی لسٹ میں مشتاق کا 45واں نمبرتھا۔

    دوسری جانب نظرانداز کیے گئے چالیس سے زائد پرائیویٹ سیکریٹریز سراپا احتجاج ہیں ، پرائیویٹ سیکریٹریز نے ناانصافی کےخلاف اسپیکرکو تحریری درخواست بھی دے دی۔

    اس سے قبل سیکریٹری ٹو اسپیکرسعید میتلا کو بھی خلاف قواعد ترقی دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سعید میتلا اورمشتاق نے کوئی کورس کیا نہ ہی کسی قسم کی ٹریننگ کا حصہ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔