Tag: پراسرار قتل

  • 7 سالہ بچی کا پراسرار قتل، جنات کا معاملہ یا کچھ اور؟

    7 سالہ بچی کا پراسرار قتل، جنات کا معاملہ یا کچھ اور؟

    گلگت: جگلوٹ میں میں 7سالہ بچی کا پراسرار قتل کا واقعہ سامنے آیا ، والد کا کہنا ہے کہ بچی کودورہ پڑا اور اس نےاپنا گلاگھونٹا۔

    تفصیلات کے مطابق جگلوٹ میں میں 7سالہ بچی کا پراسرار قتل کا واقعہ سامنے آیا ، پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کاموقف ہے بچی پر قابض جنات نے اسے مار ڈالا جبکہ اہل محلہ کےمطابق بچی کو اس کی ماں نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ والدین نے بچی کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر تدفین کی تاہم انتظامیہ کی اجازت ملےتوقبرکشائی کرکےتحقیقات ممکن ہوں گی۔

    والد نے بیان میں کہا کہ بچی پر جنات حاوی تھی، بچی کودورہ پڑا اور اس نےاپنا گلاگھونٹا۔

    خیال رہے 24 گھنٹےمیں سب ڈویژن جگلوٹ میں 2 بچے قتل ہوئے۔

  • کراچی میں ہونے والا ایک پراسرار قتل ’آنٹی‘ نامی خاتون کی تلاش

    کراچی میں ہونے والا ایک پراسرار قتل ’آنٹی‘ نامی خاتون کی تلاش

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ہونے والے ایک پراسرار قتل کے سلسلے میں ’آنٹی‘ نامی خاتون کی تلاش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں ایک گھر سے 50 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے، اور اس کی شناخت رضیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق رضیہ نامی خاتون کو سر اور جسم پر وزنی چیز کے وار کر کے مارا گیا تھا۔

    پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ مقتولہ رضیہ غیر شادی شدہ اور گھر کے گراؤنڈ فلور پر اکیلی رہتی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق اسی گھر میں پنجابی آنٹی کے نام سے ایک خاتون بھی رہتی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد سے ’آنٹی‘ غائب ہے، جس کے نام اور پتے کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد تنازعے کا کیس بھی ہو سکتا ہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو سر پر بلاک مار کر قتل کیا گیا تھا، جو کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو مل گیا ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ نے موقع واردات پر پہنچ کر شواہد بھی جمع کر لیے ہیں۔

  • کراچی میں ماں اور کمسن بیٹے کا پراسرار قتل

    کراچی میں ماں اور کمسن بیٹے کا پراسرار قتل

    کراچی میں قائد آباد کے ایک گھر سے بیوہ خاتون کی گلا کٹی اور بچے کی ٹینکی سے لاش ملی ہیں۔

    پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد گوشت گلی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں بیوہ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور خاتون کے ڈیڑھ سالہ بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر جان سے مار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے فائزنگ کرکے دونوں کو قتل کیا، قتل کے بعد مقتولہ فائزہ نامی خاتون کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ سالہ ذوہان بچے کی لاش  ٹینک میں پھینک دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ فائزہ کے شوہر کا 4 ماہ قبل انتقال ہوا تھا اور خاتون عدت میں تھی، ڈکیتی کے بھی شواہد نہیں ملے، ابتدائی طور پر یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔