Tag: پراسرار مخلوق

  • مصروف سڑک پر پُراسرار مخلوق، ویڈیو سامنے آگئی

    مصروف سڑک پر پُراسرار مخلوق، ویڈیو سامنے آگئی

    غیر مرئی (انسانی آنکھ) کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں اگر کسی کو علم ہوجائے تو وہ خوف زدہ ہوجاتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں پراسرار مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے، عام طور پر ایسی ویڈیوز میں پراسرار حرکت یا سفید دھواں نظر آتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مصروف سڑک کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس میں پراسرار مخلوق سڑک پار کرتی نظر آرہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی آنے کے باوجود بھی غیرمرئی مخلوق سڑک کی دوسری طرف چلتی رہی اور ٹرک یا کار اُس کے درمیان سے گزرتے رہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک منٹ دو سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید دھواں گاڑیوں کے باوجود بھی آرام سے سڑک پار کررہا ہے، شاہراہ پر چلنی والی گاڑی بھی اس سے ٹکراتی ہے تو دونوں کو کئی فرق نہیں پڑتا۔

    اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے جن میں سے کچھ نے اسے ترمیم شدہ قرار دیا جبکہ چند ایسے تھے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر یقین کیا اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بھی بتایا۔

    کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’ہوسکتا ہے یہ کوئی مخلوق ہی ہو‘۔

  • ملائیشیا میں سڑک پر پراسرار مخلوق کا قبضہ

    ملائیشیا میں سڑک پر پراسرار مخلوق کا قبضہ

    کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک خوفناک فوٹیج نے سب کے دل دہلا دیے جس میں ایک سڑک پر کوئی پراسرار مخلوق بیٹھی نظر آرہی ہے۔

    یہ فوٹیج دارالحکومت کوالالمپور کی ہے جو گاڑی میں نصب ڈیش کیم کی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی گاڑی کے سامنے سڑک پر اچانک کسی کا ہیولہ نمودار ہوا جو سڑک پر آرام سے بیٹھا تھا۔

    اسے دیکھتے ہی ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے مسافر نہایت خوفزدہ ہوگئے۔ تاہم ڈرائیور نے نہایت دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے گاڑی کو موڑا اور واپسی کے لیے روانہ ہوگیا۔

    بعد ازاں جب اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تو کئی افراد نے تصدیق کی کہ مذکورہ سڑک پر وہ بھی اس پراسرار ہیولے کو دیکھ چکے ہیں۔

    کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ یہ دراصل ڈاکوؤں کا گروہ ہے جو اس طرح ڈرائیورز کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی ڈرائیور تجسس کے مارے قریب جاتا ہے، قریب میں چھپے ڈاکو باہر نکل آتے ہیں اور ڈرائیور کو لوٹ لیتے ہیں۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ پراسرار مخلوق واقعی کوئی حیثیت رکھتی ہے، یا یہ کوئی انسان ہے جو اس طرح بہروپ بھرتا ہے، بہرحال رات کے وقت سنسان سڑک پر اس ہیولے کو دیکھنا نہایت خوفناک تجربہ ہے۔

    ویڈیو بشکریہ: ڈیلی میل آن لائن


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔