Tag: پراسرار

  • چاندنی رات میں باغ میں چہل قدمی کرنے والا کون تھا؟

    چاندنی رات میں باغ میں چہل قدمی کرنے والا کون تھا؟

    پورے چاند کی رات جہاں نہایت سحر انگیز ہوتی ہے وہیں وہ غیر معمولی اور مافوق الفطرت واقعات و اشیا کو ظاہر کرنے کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

    ایسی ہی ایک پورے چاند کی تصویر نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس میں چاند کے سامنے سے ’کوئی‘ گزرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے پراسرار سی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں چاند کی روشنی میں کوئی غیر معمولی شے تیزی سے گزرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    تصویر دراصل پورے چاند اور رات کے منظر کی ہے جس میں ایک باغ اور درخت بھی موجود ہے اور اس تصویر میں کوئی غیر معمولی چیز نہیں۔

    moon-2

    لیکن اگلے ہی لمحے لی جانے والی تصویر میں ایک غیر معمولی شے موجود ہے جو بظاہر کوئی پستہ قد شخصیت لگ رہی ہے۔ اس کا قد کسی بچے جتنا ہے لیکن اس کی ہیئت نہایت عجیب و غریب اور دیکھنے میں خوفناک لگ رہی ہے۔

    moon-3

    حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں تصاویر کھینچنے کے درمیان بمشکل 2 سیکنڈز کا وقفہ ہے اور اس مختصر وقفے میں کم از کم کوئی انسان اس تیزی سے گزر کر نہیں جاسکتا۔

    صرف یہی نہیں بلکہ تصویر کھینچنے والے کا کہنا ہے کہ اسے تصویر کھینچتے ہوئے باغ میں ایسی کوئی شے نظر نہیں آئی لیکن جب بعد میں اس نے تصویر کو دیکھا تو اسے پتہ چلا کہ اس نے کسی اجنبی کو بھی عکس بند کرلیا ہے۔

    اس صارف نے یہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ نہ تو اس نے تصویر کو فوٹو شاپ کیا اور نہ ہی تصویر کھینچتے ہوئے اس کے کیمرے کے لینس پر دھول تھی جس کے باعث تصویر دھندلی ہوگئی۔

    پورے چاند کی رات میں مٹر گشت کرتا ہوا وہ کون تھا؟ یہ تو تعین نہ کیا جاسکا تاہم انٹرنیٹ پر آنے کے بعد یہ تصویر لوگوں کے لیے خوف کا باعث بن چکی ہے۔

  • اس پراسرار گاؤں پر آخر کیا آفت آئی؟

    اس پراسرار گاؤں پر آخر کیا آفت آئی؟

    آپ نے دنیا کے کئی ایسے مقامات کے بارے میں سنا اور پڑھا ہوگا جو کسی نہ کسی وجہ سے پراسراریت کا شکار ہیں اور عام افراد وہاں جانے سے کتراتے ہیں۔

    یہ مقامات کسی زمانے میں آباد ہوا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ غیر آباد ہوگئے اور اب وہاں جانا نہایت دل گردے کا کام ہے۔

    اسپین میں بھی ایسا ہی ایک پراسراریت بھرا گاؤں موجود ہے جسے بھوت قصبہ کہا جاتا ہے۔ اس گاؤں کو پراسرار اور منفرد بنانے والی بات یہ ہے اس گاؤں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ لوگ یہاں سے اچانک غائب ہوگئے ہوں۔

    5

    اس گاؤں میں جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ گاؤں میں بچی کچھی اشیا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہاں لوگ اپنے روزمرہ کے معمولات میں مشغول تھے۔ لیکن پھر اچانک ہی جیسے لوگ غائب ہوگئے اور چیزیں ویسی کی ویسی ہی پڑی رہ گئیں۔

    3

    ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ بظاہر اس گاؤں کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ یہاں کوئی قدرتی یا انسانی (ڈاکوؤں کی لوٹ مار یا کوئی اچانک حملہ) آفت آئی ہو۔

    2

    اگر تصور کیا جائے کہ اچانک ہی گاؤں سے باہر کوئی ایسی چیز آ پہنچی جسے دیکھنے کے لیے لوگ سب چھوڑ چھاڑ کر گاؤں سے باہر بھاگ کھڑے ہوئے ہوں تو اس کا امکان بھی کم نظر آتا ہے کیونکہ ایسی صورت میں گھروں اور اسکولوں میں موجود خستہ حال سامان افراتفری میں بکھرا ہوا نظر آتا۔

    6

    اس کے برعکس یہاں موجود تمام چیزیں نہایت ترتیب سے موجود ہیں۔ یہاں تک کہ اسکولوں میں ڈیسکوں پر کتابیں تک کھلی رکھی ہیں۔

    7

    یہاں جانے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں پہنچ کر آپ کو پراسراریت کے ساتھ ساتھ عجیب قسم کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے آپ کوئی نام نہیں دے سکتے۔

    4

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گاؤں 1173 عیسوی تک قائم تھا، اس کے بعد اس گاؤں پر کیا گزری یہ آج تک صیغہ راز میں ہے۔