Tag: پراسیکیوٹر

  • ہائی پروفائل ملزمان بیرون ملک چلے جاتے ہیں، رینجرز پراسیکیوٹر

    ہائی پروفائل ملزمان بیرون ملک چلے جاتے ہیں، رینجرز پراسیکیوٹر

    کراچی : سندھ رینجرز کے پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے کہا ہے کہ گرفتارہائی پروفائل ملزمان قانونی ہتھکنڈےاستعمال کرتے ہیں اور تحقیقات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ 

    رینجرزپراسکیوٹرساجد محبوب شیخ  اے آر وائی نیوزسے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل ملزمان قانونی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اورکوئی علاج کا بہانہ بنا کرتوکوئی مذہبی فریضہ کی ادائیگی کی درخواست دائر کردیتا ہے اور ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو علاج معالجے کی فراہمی کے مقدمے میں ملوث ڈاکٹرعاصم حسین کے بعد اب پاسبان کے رہنما عثمان معظم کوبھی باہر جانے کی این اوسی جاری کردیا گیا ہے وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے جائیں گے۔

    رینجرزپراسکیوٹرکا کہنا تھا کہ رینجرز ملزمان کو گرفتار کرکے ثبوت اکھٹے کرتے ہیں اورعدالتوں میں بھی گواہ اور شواہد بھی پیش کرتے ہیں لیکن ملزمان قانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے مقدمے سے فرار کی کوششیں کرتے ہیں جس کی مثال ڈاکٹر عاصم حسین کیس ہے۔


    اسی سے متعلق : ڈاکٹر عاصم اور عثمان معظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت 


    انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ضمانت دیتےوقت 2 ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانےکا کہا گیا تھا لیکن یہ ممکن ہوتا نظر نہیں آرہا ہے کیوں کہ ڈاکٹر عاصم کے بعد عثمان معظم کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تو اس طرح مقدمے کا فیصلہ دو ماہ میں کیسے آ سکے گا؟

    رینجرز پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج عدالت میں ڈاکٹرعاصم کو 462 ارب روپے کی بھاری ضمانت ادا کرنے کا کہا اور موقف اختیار کیا کہ اگرڈاکٹرعاصم باہرچلے جائیں گے تو وہ واپس نہیں آئیں گے تاہم ڈاکٹرعاصم نےناظم آباد میں اسپتال ضمانت کے طورپیش کیا۔

    رینجرزپراسکیوٹرساجد محبوب شیخ نے کہا کہ ماضی میں بھی جب کیس شروع ہونےلگتاتھاتوملزمان باہرچلےجاتے اور آج بھی ملزمان گواہوں کا سامنا کرنے سے پس وپیش سے کام لیتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

    واضح رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین اور عثمان معظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جس پر رینجرز پراسیکیوٹر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

  • قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    ملتان : ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان پر لگائےگئے اعتراضات دور کرکے چالان پراسیکیوٹر کو جمع کرادیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹر کوجمع کرائے گئےعبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی سے تفتیش جاری ہے جبکہ قندیل کے والدین کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواکا شکار ہے جبکہ قندیل کے والدین سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

    خیال رہےکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان پر اعتراضات لگائے گئے تھے اور پولیس کو چالان میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد اب پولیس نے اعتراضات دور کر کے عبوری چالان جمع کرادیا ہے۔

    مزیدپڑھیں: قندیل بلوچ کے بھائیوں کواشتہاری ملزم قراردلوانے کیلیے درخواست دائر

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ قندیل بلوچ کے دو بھائیوں کو اشتہاری ملزم قراردلوانے کے لیے پولیس نے ملتان کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں: شرمین چنائے ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنائیں گی

    واضح رہےکہ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے معروف شو بزماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغازکردیا ہے،قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

  • ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    کراچی : ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے جانے کی اجازت مانگ لی,کرپشن کے الزام میں سابق مشیر پٹرولیم پرفردجرم آج بھی نہ لگ سکی۔

    پراسیکیوٹرکی عدم موجودگی،ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کیس میں فردجرم پھرٹل گئی،احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم کیخلاف چارسوباسٹھ ارب روپےکی کرپشن کیس کی سماعت،ڈاکٹرعاصم کے وکیل نےکہاتاحال ریفرنس سےمتلعق دستاویزات نہیں دی گئیں، عدالت نےملزم کے وکیل کودستاویزات فراہم کرنےکی ہدایت دیں۔

    ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کےسفارتخانہ جانےکی درخواست بھی دائرکی،ڈاکٹرعاصم نےاستدعاکی کےانھیں سفارتخانے سے کچھ ضروری کاغذات دستخط کرانےہیں، لٰہذا انہیں سفارتخانےجانےکی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کردیا احتساب عدالت نےکیس کےمفرورملزمان عبدالحمیداورمسعود حیدر کےایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی۔