Tag: پرامن

  • پاک بھارت تناؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ

    پاک بھارت تناؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ

    واشنگٹن: امریکہ نے لائن آف کنٹرول پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تناؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ امریکہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی افواج آپس میں رابطے میں ہیں،ان کے درمیان بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔

    مارک ٹونر نے بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق انہیں نہیں کرنی بلکہ پاکستان اور بھارت کو بتانا ہے کہ اس میں ان کا کیا کردار تھا۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر

    واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • پرامن رہنے کی یقین دہانی نہیں کراسکتے،عارف علوی

    پرامن رہنے کی یقین دہانی نہیں کراسکتے،عارف علوی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ شہر کی تاریخ میں سب سے بڑا ہوگا۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں نہ ڈالنے کی یقین دہانی پر یقین نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ پور ی قوم ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کل گھر سے نکلے۔

    حکومت نے اگر کہیں بھی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پرامن رہنے کی یقین دہانی نہیں کراسکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کل کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلا ن کریں گے۔

    اگر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو عمران خان ہر جگہ کارکنوں کو نہیں روک سکیں گے۔ عارف علوی نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے تناسب کم نہیں کی گئیں ۔

    انہوں نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی رہنماوٴں کی ٹارگٹ کلنگ کے سخت خلاف ہیں۔